حیدرآباد ۔ 16 ۔ جنوری : ( پریس نوٹ ) : ہندوستان کے ایک سرکردہ موبائیل برانڈ ، سیلکان موبائیل کی جانب سے ایک اور شاندار ماڈل Millennia OCTA510 کا آغاز کیا گیا ہے جو کہ سیلکان کا پہلا Octa-core فون ہے جس کا بہت انتظار تھا ۔ اس ماڈل کا آغاز مشہور بالی ووڈ اور ٹالی ووڈ اسٹار تمنا بھاٹیہ نے کیا ۔ یہ پرفیکٹ selfie ماڈل ہونے کے علاوہ OCTA 510 میں دیگر کئی اچھی خصوصیات ہیں ۔ دوہرے سم کا یہ ماڈل 1.4 GHz OCTA – CORE پروسیس کے ساتھ متعارف کیا گیا ہے ۔ اس فون میں ایک 8mp گاٹو فوکس ریئر کیمرہ بھی ہے ۔ Octa 510 فل 3G سپورٹ فراہم کرتا ہے ۔ ایک FID IPS OGS ڈسپلے کے ساتھ ۔ اس ماڈل کو OTG سپورٹ کے ساتھ بنایا گیا ہے جو کہ گیمنگ کے شائقین کے لیے ایک اچھا ڈیوائس ہے ۔ اس میں ہاٹ ناٹ ڈیٹا ٹرانسفر بھی ہے جس سے دو ڈیوائسس کے درمیان ڈیٹا ٹرانسفر آسان ہوتا ہے ۔ اس فون کی قیمت 8999/- روپئے ہے اور یہ تمام مشہور موبائیل ریٹیل اسٹورس اور ای کامرس پورٹلس پر دستیاب ہوگا ۔۔