NITHM Short Term Courses فری ٹریننگ پروگرام

NITHM ڈاکٹر وائی ایس آر نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ہاسپالیٹی مینجمنٹ حکومت تلنگانہ اور حکومت ہند کے وزارت ٹورازم کے تحت ایک ایجوکیشنل سوسائٹی کا درجہ رکھتے ہوئے ٹریننگ سنٹر ہے اس میں پکوان کیٹرنگ ، بیکری اور House Keepin کے قلیل مدتی کورسس ہیں جن میں داخلہ مفت ہے اور منتخب امیدواروں کو اسٹائیفنڈ بھی دیا جاتا ہے ۔

Short Term Courses
قلیل مدتی کورسس
٭ فوڈ پروڈکشن Cooking پکوان ۔ میعاد 6 ہفتے
٭ Food Beverage Service Waiters ۔ 6 ہفتے
٭ Bakery Courses بیکری ۔ 8 ہفتے
٭ House Keeping ۔ 6 ہفتے

تعلیمی قابلیت / اہلیت
NITHM کے ٹریننگ کورسس میں داخلے کیلئے لڑکے / لڑکیاں دونوں اہل ہیں ۔ امیدوار کی عمر 18 سال اور 28 سال سے درمیان ہونی چاہئے ۔ تعلیمی قابلیت کم از کم 8 ویں کامیاب یا ڈگری تک کے امیدوار اہل ہیں اس کیلئے خواہشمند اور اہل امیدوار اپنے ساتھ بائیو ڈاٹا ، فوٹوز، پتہ کا ثبوت ، تعلیمی قابلیت کا ثبوت لائیں ۔ ٹریننگ کلاسس کے اوقات صبح 9 بجے سے رہینگے اور دوپہر 1.30 بجے سے رہینگے اس کا مکمل پتہ اور رابطہ کے فون نمبرات ہیں ۔
NITHM
Dr.YSR National Institute
of Toursison & Hospitality Managment
Telecom Nagar, Gachi Bowli, Hyderabad – 500030
www.nithm.ac.in
Ph:9849122562/955256222

ٹرننگ کے تکمیل کے بعد روزگار کے مواقع ، ہنر سے روزگار تک
نوجواں طبقہ کو روزگار کے قابل بنانا اور اس کیلئے درکار ضروریات کو پورا کروانے کیلئے ’’ Sop کی اسکیم ‘‘ ہنر سے روزگار تک ‘‘ ہے جس میں قلیل مدتی 6 ہفتے اور 8 ہفتے کے ٹریننگ کورسس نہ صرف فری ہیں بلکہ دوران ٹریننگ اسٹائیفنڈ دیا جاتا ہے چونکہ یہ Learn & Earn پالیسی کے تحت ہے ۔اور کورس کور راست روزگار سے مربوط کرنے کیلئے ٹریننگ کورس کی تکمیل کے فوری بعد انہیں ہوٹلس ، Resorts رسٹورنٹس ، دھابہ ، ٹفن سنٹر کیانٹن ، فوڈ سنٹر اوٹ لٹ خود قائم کرنے کے قابل بنایا جاتا ہے اور ملازمت فوری مل جاتی اس طرح اس قلیل مدتی روزگار پر مبنی ٹرننگ سے بالخصوص اقلیتی طبقہ واقف نہیں ہے ۔ اس سے استفادہ کیلئے NITHM واقع گچی باولی حیدرآباد سے رجوع ہو کر داخلے حاصل کریں۔
ہائی ٹیک فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولس کے زیراہتمام ایس ایس سی امتحان کی تیاری پر سمینار
ہائی ٹیک فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولس کے زیراہتمام ایس ایس سی کے امتحان میں شریک ہونے والے طلباء و طالبات کیلئے ’’ امتحان کی تیاری کیسے کریں How to Face Exam ‘‘ نئے نصاب اور نئے طریقہ امتحان سے واقف کروانے اور اچھے نشانات کے حصول کے مقصد سے ایک سمینار ہفتہ 7 فبروری صبح دس بجے شاہ منزل نزد چومحلہ پیالیس خلوت پر رکھا گیا ہے ۔ جناب ظفر اللہ فہیم نگرانی کرینگے جبکہ ماہرین کا پیانل ، محمد نذیر احمد SCERT موظف عہدیدار ، قمر سلطانہ ( شاہین گروپ ) اور ماہر تعلیم ایم اے حمید کے کیریئر لکچر ہونگے اور طلبہ کے سوالات کے جوابات دینگے ۔ محمد علی رفعت پروگرام کواڈنٹر ہیں ۔ ڈاکٹر تقی الدین ( زینت اسکول ) اور بدر بن عبداللہ ( حیدرآباد مشن اسکول ) کے شرکت کی اپیل کی ۔

Open University میں ڈگری میں داخلے
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں ڈگری کورس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد ( لڑکے / لڑکیاں ) اہل ہیں اور اس کیلئے اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) 12 اپریل کو رکھا گیا ہے ۔ ذریعہ تعلیم تلگو انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے داخلے کی معلومات رہبری اور انٹرنس امتحانات کی گائیڈس کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔
P.G ( فاصلاتی ) کورسس میں داخلے جون / جولائی 2015 میں امتحانات
جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے پوسٹ گریجویشن کورسس ایم اے ، یم کام ، ایم ایس سی دو سالہ کورس جو فاصلاتی Distance Mode سے ہے داخلے ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے متعلقہ مضمون سے بغیر انٹرنس کے ہوتا ہے جو عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت ہے ۔ بی اے ، بی کام امیدوار داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے صبح دس تا 5 بجے ایم آئی جی ایس جلوخانہ کامپلکس لاڈبازار پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔040-24510012 ۔