NEW Year 2014 Year of Jobs

نیا سال روزگار کے مواقع
حکومت آندھراپردیش کے چیف کمشنر اف لینڈ ایڈمنسٹریشن نے ریاست آندھراپردیش کے تمام 23 اضلاع میں VRO ویلیج ریونیو آفیسرس VRA ویلیج ریونیو اسسٹنٹ کے ضلع واری اساس پر تقررات کیلئے فارمس کو صرف آن لائن داخل کرنے کیلئے 28 ڈسمبر کو اعلامیہ جاری کیا اور فیس بھی آن لائن صرف می سیوا مراکز پر داخل کرنے کی ہدایات دی فیس کے ادخال کی آخری تاریخ 12 جنوری 2014 مقرر کی گئی اور فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 13 جنوری رکھی گئی انتخاب تحریری مسابقتی امتحان کے ذریعہ ہوگا جو ریاست بھر میں 2 فبروری کو رکھاگیا ہے ۔ ویب سائیٹ پر امیدواروں کیلئے ہدایات VRA کا جاب چارٹ VRO کا جاب چارٹ ، اور VRO اور VRA کے نصاب اور ضلع واری جائیدادوں کی تفصیلات / پوزیشن کو دیا گیا ہے ۔

VRO/VRA امیدواروں کیلئے ہدایات
امیدوار فارم صرف آن لائن داخل کریں اور ذریعہ ویب سائیٹ تمام کالمس کی خانہ پُری کریں ۔ فارم صرف ویب سائیٹ پر دیئے گئے ۔ نمونہ Proforma کے مطابق خانہ پُری کرتے ہوئے داخل کریں کسی قسم کی غلطی ، خامی کیلئے کلکٹر پر کوئی ذمہ داری نہیں رہے گی ۔ امیدوار اپنی فوٹو اور دستخط کو J.P.G فارمٹ میں Upload کریں ذیل کے ویب سائیٹ پر 13 جنوری 2014 ء تک فارم آن لائن داخل کیا جاسکتا ہے تاہم فیس 12 جنوری 2014 تک می سیوا مراکز پر داخل کرنا ہوگا ۔
www.ccla.cgg.gov.in
فارم کے ساتھ کسی بھی قسم کا کوئی سرٹیفیکٹ یا کاپی منسلک کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ امیدوار کسی ایک پوسٹ VRO یا VRA یا دونوں پوسٹ کیلئے فارم داخل کرنے کیلئے پورا اختیار رکھتا ہے ۔ ایک پوسٹ کیلئے فیس 300 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ SC/ST امیدواروں کیلئے 50 فیصد رعایت اور فیس 150 روپئے ہے اور معذور / اپاہیج زمرہ کے افراد کیلئے 100% فیس معاف ہے اس کیلئے امیدواروں کو متعلقہ عہدیداران کے پاس SADERM سرٹیفیکٹ زیراکس کاپی پیش کرنا ہوگا اگر کوئی امیدوار دونوں پوسٹ کیلئے فارم داخل کرنا چاہے تو انہیں 600 روپئے فیس ادا کرنا ہوگا ۔

فیس ای سیوا / می سیوا میں داخل کریں
فارم آن لائن داخل کرنے سے قبل مقرر کردہ فیس E-Seva یا می سیوا یا اے پی آن لائن سنٹرس پر یا ویب پورٹل جو CGG میں داخل کرتے ہوئے acknowledgemeat حاصل کریں۔ فارم آن لائن داخل کرتے وقت فیس کا Journal نمبر داخل کرنا ہوتا ہے ۔

VRA پوسٹ کیلئے اسی گاوں کے امیدوار اہل
VRA ویلیج ریونیو اسسٹنٹ پوسٹ کیلئے مقامی امیدواروں کیلئے نہ صرف اس ضلع بلکہ جس منڈل / گاوں کیلئے پوسٹ ہے اور امیدوار فارم داخل کررہا ہے اسی گاوں کے مقامی ہونا ضروری ہے ۔ ضلع واری اساس کی VRO کی اور VRA کی مخلوعہ جائیدادوں کی فہرست بھی ویب سائیٹ پر دی گئی ہے اور VRA کیلئے جائیدادیں Vacancies Village wise دی گئی ہیں اس کو ملاحظہ کرتے ہوئے فارم داخل کریں۔

انتخاب کے وقت اسنادات پیش کریں
فارم آن لائن داخل کرنے کے بعد تحریری امتحان میں شرکت اور کامیابی ہوگی قطعی انتخاب کے وقت امیدواروں کو ذیل کے اسنادات پیش کرنے پر تقررات کا آڈر دیا جائے گا ۔
Relevant Certificates
Education qualification
Nativity
Caste etc
طبع شدہ فارم یا زیراکس کاپی یا ہاتھ سے لکھیں فارم قابل قبول نہیں ہونگے ۔
VRO کونسے سرٹیفیکٹ جاری کرسکتا ہے
حکومت نے جو GO جاری کیا ہے اس کے مطابق VRO ویلیج ریونیو آفیسرس ذیل کے سرٹیفیکٹ جاری کرنے کا مجاز ہوگا ۔
1-Nativity Certificate
2- Residence Certificate
3-Pahan/ Adangal Extracts
اس کے علاوہ دیگر اختیارات گاوں کے متعلق ترقیاتی زمرہ اور عوامی دیکھ بھال کے تمام امور کی ذمہ داریاں عائد ہوگی ۔
VRA اور VRO کیلئے علحدہ امتحانات
VRO اور VRA کی مخلوعہ جائیدادوںکی تعداد الگ الگ بتاتے ہوئے ضلع واری فہرست کے مطابق فارم اس کو دیکھتے ہوئے فارم داخل کریں۔ ان کیلئے تحریری مسابقتی امتحان بھی الگ الگ رہے گا ۔ امتحان کی تاریخ 2 فبروری 2014 ء کو رکھی گئی ہے ان کے اوقات الگ الگ رہینگے ۔

VRO/VRA کے BC امیدواروں کیلئے فری کوچنگ
حکومت آندھراپردیش کے BC ویلفیر محکمہ نے VRO اور VRA یا VAO کے فارم داخل کئے امیدواروں کیلئے ریاست کے BC 22 اسٹڈی سرکل میں جو ضلع مستقر پر واقع ہیں رنگاریڈی ضلع کے امیدواروں کیلئے حیدرآباد BC اسٹڈی سرکل میں مفت کوچنگ فراہم کی جائے گی ۔ فری کوچنگ میں شرکت کیلئے آن لائن فارم رجسٹر کروانا ہوگا اور اس کیلئے آخری تاریخ 2 جنوری مقرر کی گئی اور کوچنگ کلاس 3 جنوری سے ہوگی اور 30 دن تک جاری رہے گی ۔ امیدواروں سرپرست کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ سے کم ہونی چاہئے امیدوار VRO اور VAO کے تمام اہلیت کو پورا کریں ۔VRO کیلئے 100 نشانات ہونگے جن میں 80 نشانات انٹرمیڈیٹ کے نشانات سے شمار کئے اور VAO کیلئے SSC کے نشانات دیکھے جائینگے جو امیدوار ڈگری کامیاب 10 نشانات دیکھے جائینگے۔ امیدوار اس کی مکمل ہدایات اور رہنمایانہ نکات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ www.apbcwelfare.cgg.gov.in ویب سائیٹ پر تمام تفصیلات بھی ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں۔

VRO/VRA کیلئے اہلیت / شرائط
VRO اور VRA کیلئے تعلیمی قابلیت اہلیت اور دیگر شرائط کو ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں چونکہ فارم کے ساتھ کوئی سرٹیفیکٹ یا زیراکس کاپی منسلک کرنا نہیں ہے اور فیس داخل کرتے ہوئے فارم داخل کیا جاسکتا ہے تاہم امیدوار تعلیمی قابلیت ، اہلیت ، شرائط کو ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔ انتخاب کے وقت تمام اسنادات دیکھے جاتے ہیں ۔
VRO/VRA کے گائیڈس / ماڈل پیپرس
VRO اور VRA کے فارم داخل کرنے والوں امیدواروں کیلئے ماڈل پیپرس ، گائیڈس تیار کئے گئے ہیں ۔ اتوار 5 جنوری کو ماڈل ٹسٹ بھی رکھا گیا ہے ۔ VRO اور VRA کیلئے امتحانی پرچہ تلگو / انگلش میں ہوگا ۔ سابق میں تلگو میں پرچہ دیا گیا تھا اردو میں پرچہ نہیں دیا جارہا ہے ۔ انگلش میں آبجیکٹوٹائپ نوعیت کا ٹسٹ میٹریل دفتر سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس سے صبح 11 بجے تا 5 بجے حاصل کرسکتے ہیں۔