گلبرگہ 27ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کرناٹک ریجنل آفس نیشنل بینک آف اگریکلچرل اینڈ رورل ڈیولوپمینٹ NABARD نبارڈ ، 46کیمپے گوڑا روڈ ، بنگلور 560009فون نمبر 08022076400/ 22076408کی اطلاع کے بموجب اس محکمہ کو پتہ چلا ہے کہ چند افراد عام عوام اور کسانوں سے NABARD کا نام بتا کر مرکزی حکومت کی مختلف امدادی اسکیموںکے نام بتاکر رقم وصو ل کررہے ہیں ۔ نبارڈ کے پریس نوٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ محکمہ مارجن کے طور پر، حمل و نقل کی اجرت وغیرہ کے طور پر کسی بھی شخص سے کسی بھی اسکیم کے تحت کوئی رقم وصول نہیں کرتا۔ نبارڈ نے کسی بھی شخص سے رقم وصولی کے لئے کسی بھی شخص یا اشخاص کا تقرر نہیںکیا ہے۔ یہ محکمہ اپنے ریاستی علاقائی دفاتر موقوعہ ریاستی دارلاخلافوں اور ضلعی دفاتر ( جن کے پتے ویب سائیٹ www.nabard.org پر دئے گئے ہیں ، وہیںسے اپنی کارکردگیاں انجام دیتا ہے۔ NABARDعام عوام کو بھی ان کے اپنے مفاد میں ہوشیار کرتا ہے کہ اس طرح کے دھوکہ باز افراد کے شکنجہ میں نہ پھنسیں۔ نہ ان کی باتوں کو صحیح سمجھیں اور نہ ہی انھیں کوئی رقم دیں۔، نہ ہی اپنی کوئی معلومات یا تفصیلات ان کے سامنے رکھیں۔ NABARD اس طرح کے دھوکہ دہی کے معاملات کے لئے کسی بھی نقصان یا مالی نقصان کی ذمہ داری قبول نہیںکرے گا۔