حیدرآباد ۔ 18 ۔ اگست : ( پریس نوٹ ) : MAX کیور ہاسپٹلس میں ایک ضعیف خاتون جو کہ قلب کے مرض سے متاثر تھی کے علاج کے لیے نئی آپریشن ٹیکنیک طریقہ کار سرجیکل اینڈ پروینئریکولر ریٹوریشن SAVER کو اپنایا گیا ۔ ڈاکٹر ستیہ سریدھر کنسلٹنٹ کارڈیالوجسٹ سرجن جنہوں نے اس طریقہ کار کو اپنی اس بات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے بتایا 63 سالہ ضعیف خاتون کو دو ماہ قبل قلب پر حملہ ہوا تھا ۔ جس وقت یہ خاتون دواخانہ سے رجوع ہوئی ہارٹ فیل کا اندیشہ تھا اس خاتون پر SAVER اور CABG طریقہ کار اپنایا گیا ۔ اب یہ خاتون ڈسچارج کے لیے تیار ہے ۔ ڈاکٹر کرشنا پرساد نے بتایا اس طرح کی نئی آپریشن ٹیکنیک کی دواخانہ کے جراحی عملہ اور نرسنگ اسٹاف کی مدد سے تکمیل ہوپائی ہے ۔ ڈاکٹرس کی ٹیم ڈاکٹر سریدھر ، ڈاکٹر پنکچ ، ڈاکٹر کرشنا پرساد پر مشتمل تھی ۔۔