حیدرآباد ۔ 13 ۔ فروری : ( پریس نوٹ) : مہیندرا اینڈ مہیندر فینانشیل سروسیس لمٹیڈ کی ایک ذیلی کمپنی ، مہیندرا میوچول فنڈ کی جانب سے طویل مدتی سرمایہ کاری کرنے کے خواہاں سرمایہ کاروں کے لیے نئی اوپن ینڈیڈ ایکویٹی اسکیم ، مہیندرا پرگتی بلیو چپ یوجنا کا آغاز کیا گیا ہے ۔ مسٹر اشوتوش بشنوئی ، ایم ڈی اینڈ سی ای او ، مہیندرا میوچول فنڈ نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ یہ اسکیم طویل مدتی سرمایہ کاری کیلئے ایک پرکشش موقع فراہم کرے گی ۔ یہ نیا فنڈ آفر 22 فروری کو کھل رہا ہے اور 8 مارچ کو بند ہوگا ۔۔