M.E/M.Tech/M.Pharm پی جی ای سٹ کونسلنگ

ایم اے حمید

اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن حکومت تلنگانہ اور حکومت آندھراپردیش سے دونوں ریاست کے انجینئرنگ اور فارمیسی کے پوسٹ گریجویشن کورسز M.E/M.Tech اور M.Pharm/Pharm-D میں داخلے کیلئے ریاستی سطح کے مشترکہ انٹرنس امتحان PGECET-2014 اور قومی سطح کے انجینئرنگ پی جی انٹرنس GATE-2013 اور GATE-201 اور فارمیسی کے PG قومی انٹرنس ٹسٹ GPAT کامیاب امیدواروں کیلئے اسنادات کی تصدیق اور آپشن انٹری کیلئے اعلامیہ جاری کیا ہے اس کیلئے تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے داخلوں کا آغاز 6 ستمبر 2014 ء سے ہوگا ۔ اس کا تفصیلی اعلامیہ اور دیگر شرائط ہدایات کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں۔
http://appgecet.org

ویب پر مبنی کونسلنگ
Web Based Counselling
یم ای ، یم ٹیک اور یم آرک کے ساتھ یم فارمیسی اور فارما ڈی (P-B) کورسز میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحانات PGEC/PGECET-2014 اور GATE-2013 اور 2014 کے ساتھ فارمیسی کے قومی انٹرنس GPAT کے اسکور پر امیدواروں کو ویب پر مبنی کونسلنگ کے ذریعہ داخلے جائینگے اس کیلئے ویب کونسلنگ کیلئے اسنادات کی تصدیق ، آپشن انٹری کیلئے ایک اور ویب سائیٹ ہے ۔
http://pgecet.apsche.ac.in

امبیڈکر اوپن یونیورسٹی میں نئے دو پی جی پروفیشنل کورسز
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی نے پہلی دفعہ دو سالہ پوسٹ گریجویشن پروفیشنل کورس ان ماس کیمونیکشن پبلک ریلشن اینڈ جرنلزم کا اس سال سے آغاز کررہا ہے اس میں پبلک ریلیشن اور جرنلزم کو خصوصی موقف دیا گیا ۔ سال دوم میں یہ اختیاری ہوگا جس کو طلبہ منتخب کرسکتے ہیں ۔ اس کی مکمل معلومات داخلے فارم اور تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ اور فون نمبر پر ربط پیدا کریں ۔
www.braou.ac.in
040-23680210/477

JNTU-H کا انجینئرنگ کالجس کو الحاق عدلیہ کے احکامات
انٹرمیڈیٹ MPC امیدواروں کیلئے ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کی ویب کونسلنگ ہوئی جس میں 174 انجینئرنگ کالجس شامل نہیں تھے جن کو JNTU-H نے حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع کیلئے الحاق ختم کردیا تھا جس پر کالج انتظامیہ ہائیکورٹ سے رجوع ہو کر کونسلنگ میں شامل کرنے اور داخلے کی اجازت طلب کی تھی جس پر عدلیہ نے عبوری احکامات جاری کرتے ہوئے کونسلنگ کرنے کی سفارش کی جس پر JNTU نے ازسرنو معائنہ کیا اور اب یکم ستمبر کو عدلیہ نے احکامات کے مطابق اس کالجس کو اجازت تاحال نہیں دی گئی ۔ اس طرح JNTU کا الحاق اور داخلہ کا مسئلہ تعطل کا شکار ہے ۔

شاداں میڈیکل کالج میں MBBS میں داخلے علحدہ کونسلنگ
انٹرمیڈیٹ BPC گروپ کے ایمسٹ 2014 ( میڈیکل ) انٹرنس کامیاب صرف مسلم میناریٹی امیدواروں کیلئے شاداں میڈیکل کالج میں MBBS کی ” A ” زمرہ کیلئے 60 فیصد نشستیں یعنی 90 ( لڑکے / لڑکیاں ) اور 25 فیصد مینجمنٹ سیٹ تلنگانہ / اے پی امیدواروں B زمرہ کیلئے اور 15 فیصد نشستیں B2 زمرہ میں NRI امیدواروں کیلئے مختص کرتے ہوئے اس زمرہ بندی کے لحاظ سے جملہ 150 نشستوں پر داخلے جس میں کونسلنگ کے ذریعہ 90 اور مینجمنٹ کے 25 اور 15 فیصد 60 نشستیں رہے گی اس کی علحدہ کونسلنگ شاداں میڈیکل کالج میں رکھی جاتی ہے ۔ A زمرہ کیلئے امیدوار ایک ہزار روپئے کا D.D جو ” Shadan Institute of Medical Seiencess کے نام حاصل کردہ اور حیدرآباد میں قابل قبول ادا کرتے ہوئے فارم حاصل کریں اور رجسٹریشن کروائیں صرف انہیں کونسلنگ میں شرکت کی اجازت رہے گی ۔ B زمرہ کیلئے 3 ہزار روپئے کا D.D اور B2 زمرہ کیلئے 5 ہزار روپئے کا D.D ادا کرنا ہوگا اس کیلئے آخری تاریخ 5 ستمبر رکھی گئی ہے جو امیدوار فارم داخل کرینگے ان کی میرٹ لسٹ 8 ستمبر کو کالج نوٹس بورڈ پر اور ویب سائیٹ پر پیش کردی جائے گی ۔ شاداں کالج نے کونسلنگ کا تاریخ کا اعلامیہ میں ذکر کیا گیا البتہ B اور B2 زمرہ کے امیدواروں کو مطلع کیا کہ وہ فارم داخل کرنے سے قبل سلکشن کمیٹی سے انٹرویو دے کر فارم داخل کریں اس کا ویب سائیٹ drntruhs.ap.nic.in ہے ۔ ایسے مسلم انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار جن کا ایمسٹ 2014 میں 5 ہزار تک رینک سال حال داخلے کا امکان ہے ۔ دوسرا مسلم میناریٹی میڈیکل کالج میں اس ہفتہ اعلامیہ آئیگا فارم کیلئے D.D داخل کرتے ہوئے رجسٹریشن کروانا ہوگا جس سے ویب کونسلنگ میں شریک ہوسکتے ہیں۔ یونیورسٹی کی جنرل کونسلنگ اور B.C زمرہ کی کونسلنگ 5 ستمبر کو ختم ہورہی ہے ۔