LPCET -2014 لینگویج پنڈت انٹرنس امتحان

ٹیچرس ٹریننگ کورسس میں اردو پنڈت ٹریننگ UPT، ہندی پنڈت ٹریننگ HPT ، تلگو پنڈت ٹریننگ TPT میں داخلے کیلئے جو مشترکہ انٹرنس امتحان ہوتا ہے وہ LPCET ہے لینگویج پنڈت کامن انٹرنس ٹسٹ ہے ۔اس انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ لینگویج پنڈت کے ٹریننگ کورسس میں جس کی میعاد ایک سال ہے داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ ریاست آندھراپردیش کے تمام گورنمنٹ لینگویج پنڈت ٹریننگ اداروں اور مسلمہ خانگی اداروں میں داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ ایک سالہ TPT/HPT/UPT کورس میں داخلہ تعلیمی سال 2014 -15 کیلئے ہونگے ۔

اردو پنڈت ٹریننگ UPT
تعلیمی قابلیت / اہلیت
اردو پنڈت ٹریننگ کورس کیلئے B.A ( اردو ادب ) یا B.A ( اورینٹل لینگویج ) یا B.O.L امیدوار اہل ہیں یا ایسے امیدوار جنہوں نے B.A میں ایک اختیاری مضمون اردو پڑھا ہو یا M.A ( اردو) ہو اہل ہیں جن کو LPCET میں کامیابی کے بعد رینک کے ذریعہ داخلے دیئے جائینگے ۔

ہندی پنڈت ٹریننگ HPT
تعلیمی قابلیت / اہلیت
ہندی پنڈت ٹریننگ کورس کیلئے گریجویٹ امیدوار جنہوں نے ڈگری سطح پر ایک مضمون بطور اختیاری Optional ہندی پڑھا ہو اہل ہیں ۔ B.O.L ( ہندی ) یا ہندی پرچار سبھا کے دکھشنا یا وھدوان یا اس کے مماثل کوئی کورس کامیاب کیا ہو تو اہل ہیں ۔ B.A ( ہندی ) یا M.A ( ہندی ) امیدوار بھی HPT میں داخلے کیلئے LPCET میں کامیابی کے بعد رینک کے ذریعہ اہل ہوتے ہیں ۔
TPT تلگو پنڈت ٹریننگ
تعلیمی قابلیت / اہلیت
ایک سالہ تلگو پنڈت ٹریننگ کورس TPT میں داخلے کیلئے B.A ( تلگولٹریچر ) B.A ( اورینٹل لینگویج تلگو ) یا B.A میں ایک مضمون تلگو بطور اختیاری Optional پڑھے ہو یا M.A ( تلگو ) اہل ہیں امیدوار LPCET میں شرکت کے بعد رینک کے ذریعہ داخلے حاصل کرسکتے ہیں نہ صرف گورنمنٹ بلکہ پرائیویٹ اور امدادی اداروں میں بھی داخلہ لیا جاسکتا ہے ۔

اس سال B.A کا امتحان دینے والے امیدوار بھی اہل
مذکورہ بالا تین زبانوں کے ٹریننگ کورسس میں نہ صرف B.A متعلقہ مضمون کے امیدوار اہل ہیں بلکہ ایسے امیدوار جواب ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے ہو وہ بھی اہل ہیں ۔ لیکن داخلے کے وقت ان کی ڈگری مکمل ہونی چاہئے اس لئے امیدوار فام کی خانہ پُری سے قبل تمام ہدایات کا بغور مطالعہ کرلیں ۔ یہ تعلیمی قابلیت اور اہلیت صرف لینگویج پنڈت ٹریننگ کورس کیلئے ہے ۔ حکومت اساتذہ کے تقررات کیلئے TRT Teachers Recruitment Test یا جواب NCTE کا TET ٹیچرس eligibility ٹسٹ ہوگا اس کیلئے قواعد علحدہ رہینگے ۔ یہ اہلیت اور شرائط صرف LPCET کیلئے ہے ۔ امیدوار اس بات کو ملحوظ رکھیں ۔

عمر کی حد
امیدوار کی عمر کم از کم 19 سال مکمل ہونی چاہئے جو 10-07-2011 کو دیکھی جائے گی ۔ زائد عمر کی حد نہیں ہے ۔ No Upper age Limit ، انٹرنس امتحان ایک سو آبجکیٹیو ٹائپ نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوتا ہے جس میں کامیابی کیلئے 35 فیصد نشانات ضروری ہے ۔ SC/ST امیدواروں کیلئے اقل ترین نشانات کی حد نہیں ہے ۔
شیڈول ۔ اہم تاریخیں
LPCET – 2014
فارمس آن لائن داخل کی تاریخ ۔ 09-05-2014
تا 24-05-2014
فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ ۔ 24-05-2014
تاریخ انٹرنس امتحان بعد میں اعلان ہوگا ۔

UPT اردو پنڈت ، ہندی پنڈت میں داخلہ کیلئے انٹرنس امتحان LPCET – 2014
آندھراپردیش میں لینگویج پنڈت ٹریننگ کورسس اردو پنڈت ٹریننگ UPT ، ہندی پنڈت ٹریننگ HPT اور تلگو پنڈت ٹریننگ TPT ایک سالہ میعاد کے ہیں ان میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان LPCET – Language Pandit Common Entrance Test ہونا ہے اس کے فارمس اس سال صرف آن لائن داخل کرنا ہے آن لائن فارمس 24 مئی تک داخل کریں ۔ ان تواریخ کے دوران ذیل کے ویب سائیٹ پر فارمس آن لائن داخل کریں ۔ www.lpcet.cgg.gov.in فارمس صرف آن لائن داخل کرناہے کوئی اور طریقہ سے فارمس قبول نہیں کئے جائینگے ۔ تعلیمی قابلیت ، اہلیت اور دیگر شرائط اور معلومات کو مذکورہ بالا ویب سائیٹ پر 9 مئی سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں۔ امیدواروں کو اس انٹرنس امتحان LPCET کے ذریعہ گورنمنٹ کے ادارے IASE انسٹی ٹیوٹ آف اڈوانسڈ اسٹڈی ان ایجوکیشن اور گورنمنٹ کالجس آف ٹیچرس ایجوکیشن CTE اور پرائیویٹ لینگویج پنڈت ٹریننگ اداروں میں داخلہ ہوتا ہے ۔ اس کی مکمل معلومات رہنمایانہ نکات اور آن لائن فارمس داخل کرنے کیلئے ذیل کے ویب سائیٹ کو ملاحظہ کریں ۔
www.lpcet.cgg.gov.in

ٹیچر ایجوکیشن کے دیگر کورسس
M.Ed,B.Ed,D.Ed
اور فزیکل ایجوکیشن
ٹیچر ٹریننگ کے دو سالہ کورس ڈی ایڈ کیلئے انٹرمیڈیٹ امیدوار اہل ہیں اس کا انٹرنس امتحان DIETCET ڈائٹ ہوتا ہے۔ جو اس سال DEECET ہوگیا ۔ڈگری کے بعد B.Ed میں داخلہ کیلئے انٹرنس امتحان ایڈسٹ 3 مئی کو رکھا گیا ہے اور بی ایڈ کے بعد M.Ed میں داخلہ کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کا P.G انٹرنس جون میں مقرر ہے ۔ اس کے علاوہ فزیکل ایجوکیشن کے انڈر گریجویشن سطح کا B.P.Ed ڈپلوما ان فزیکل ایجوکیشن انٹرمیڈیٹ کے بعد ہے اور ڈگری کے بعد B.P.Ed بیاچلر آف فزیکل ایجوکیشن کیلئے انٹرنس امتحان PECET ہوتا ہے ۔ ڈی ایڈ ، B.Ed انٹرنس کوچنگ ادارہ سیاست کے تحت محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پرجاری ہے۔