LAWCET-2014 Couselling لاسٹ کی ویب کونسلنگ

لا کے تین سالہ کورس LLB اور پانچ سالہ کورس (B.L) اور لا کے ماسٹر کورس LCM میں داخلے کیلئے اسٹیٹ کونسل آف ہائر ایجوکیشن نے ویب پر مبنی کونسلنگ کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اس کا اعلامیہ شائع کیا یہ انٹرنس امتحان دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کیلئے مشترکہ طور پر منعقد ہوا تھا ۔ جو لاسٹ ( لا کامن انٹرنس ٹسٹ ) انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ لا کورس کیلئے اور ڈگری کے بعد تین سالہ یل یل بی کیلئے تھا اور یل یل بی کے بعد LCM کورس میں داخلے کیلئے PGLCET پوسٹ گریجویشن لا کامن انٹرنس ٹسٹ تھا ان انٹرنس امتحانات میں شریک ہو کر کامیاب قرار پائے امیدوار جنہوں نے رینک بھی حاصل کیا ہو دونوں ریاستوں کے یونیورسٹیز لا کالجس ، پرائیویٹ اور میناریٹی کالجس میں لا کورسس میں داخلے لاسٹ 2014 ء کی تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے کونسلنگ رکھی ہے ۔ یہ کونسلنگ ویب پر مبنی ہوگی اور اس میں شرکت داخلے کے طریقہ کار ویب آپشن اور دیگر تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.lawcet.apsche.ac.in ملاحظہ کریں ۔ ویب کونسلنگ 12 اکٹوبر 2014 تا 14 اکٹوبر 2014 رہے گی ۔ کنوینر لاسٹ اور PGLCET نے اس کا شیڈول دیا ہے ۔ امیدوار ویب کونسلنگ میں شرکت سے قبل ویب سائیٹ پر ہدایات شرائط بغور مطالع کرلیں ۔

MBA مسلم میناریٹی کالجس میں
داخلے SW II کونسلنگ
ایسے مسلم اقلیتی امیدوار جنہوں نے ICET – 2014 میں شرکت کئے ہو کامیاب ہو یا نہ ہو یا اس میں شرکت نہ کئے ہو ڈگری کامیاب ہو اور ICET – 2014 کی جنرل ویب کونسلنگ کے پہلے مرحلے Ist Phase میں شرکت کئے ہو سیٹ ملی ہو یا نہ ملی اور جو کالج بدلنا چاہتے ہو مسلم میناریٹی یم بی اے، یم سی اے کالجس جو جنرل ویب کونسلنگ میں شامل نہیں تھے وہ علحدہ SW II کونسلنگ رکھتے ہیں اس کیلئے CAPMEI کشتوریم آف اے پی میناریٹی ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن نے 11 اکٹوبر اور 12 اکٹوبر کو کونسلنگ رکھی ہے جو حیدرآباد کے علاوہ وجئے واڑہ اور نیلور میں ہے حیدرآباد میں یہ کونسلنگ ہر ماہ CAPMEI شانتی نگر نزد وجئے نگر کالونی کے وٹرنری اسوسی ایشن ہال میں رکھے ہیں اور CAPMEI کا دفتر علی گڑھ اولڈ بوائز اسوسی ایشن ہال بشیر باغ پر ہے ۔ MBA اور MCA کیلئے ان مسلم میناریٹی اور کرسچن میناریٹی کالجس کی SW II کونسلنگ 11 اکٹوبر اور 12 اکٹوبر کو رکھی گئی ہے ۔ اس کی مکمل تفصیلات اور شیڈول ، رینک کے لحاظ سے تاریخ مقام ، کالجس کی معلومات کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں۔www.capmei.co.in

B.Ed کی پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ کالجس کا الاٹمنٹ
بی ایڈ میں داخلے کیلئے پہلے کنوینر ایڈسٹ 2014 کی ویب کونسلنگ کا پہلا مرحلہ Ist Phase ہوا اس میں پانچ مضامین سوشیل اسٹڈیز ، میاتھس ، بائیولوجیکل سائنس ، فزیکل سائنس ، انگلش کیلئے الگ الگ اسنادات کی تصدیق کے بعد ویب آپشن دینا تھا اب انہیں جن کالجس کو ویب OPT کیا تھا رینک کے لحاظ سے سیٹ الاٹ کی گئی اور کئی طلبہ نے اپنے رینک دور رہنے پر ٹاپ کالجس کو web.opt کیا اور تین سیٹ الاٹ نہیں ہوئی ۔ اس کی وجہ امیدواروں کا رینک ہے ۔ گورنمنٹ کالجس میں مختلف زمرہ جات کے لحاظ سے نشستیں مختص ہوتی ہے اور تحفظات کے کئی زمرہ جات ہیںاس کو مدنظر رکھتے ہوئے سیٹ الاٹمنٹ کیا جاتا ہے اس طرح ایسے امیدوار جن کو سیٹ الاٹ نہ ہوئی وہ اپنے ویب آپشن کو دیکھیں اور تحفظات کے زمرہ بندی کو بھی ملاحظہ کریں ۔ یہ ویب کونسلنگ کا پہلا مرحلہ Ist Phase تھا اب دوسرا IInd Phase ہوگا ۔ اس میں مخلوعہ نشستیں اور Leftover سیٹ ، کالج بدلنے کی سہولت رہے گی ۔ کنوینر ایڈسٹ 2014 ء کی ویب کونسلنگ کے علاوہ میناریٹی کالجس کی علحدہ SW II کونسلنگ ہوئی ۔ اس میں بھی ہر مضمون کیلئے الگ الگ رینک کے لحاظ سے سیٹ دی گئی ۔ ایسے مسلم میناریٹی بی ایڈ کالجس کو ویب کونسلنگ میں نہیں تھے وہ SW II کونسلنگ میں تھی میاتھس کیلئے 7 اکٹوبر کو ختم ہوئی ۔ اب SW II کی دوسرے مرحلہ کی بھی کونسلنگ ہوگی ۔ بہرحال ایسے کئی امیدوار جن کو سیٹ نہ ملی وہ دوسرے مرحلے کی کونسلنگ کے منتظر ہیں ۔
٭٭٭٭