Kalasha پر ڈائمنڈ اور جڑاؤ زیورات کی نمائش و فروخت

حیدرآباد ۔ 3 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ): کلاشا فائن جیولس ، روڈ نمبر 10 ، بنجارہ ہلز کی جانب سے اس کی دوسری سالگرہ تقاریب کے سلسلہ میں 2 تا 16 اپریل خوبصورت ڈائمنڈ اور جڑاؤ زیورات کی نمائش و فروخت کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔ مسز شیکھا گوئیل آئی پی ایس ایڈیشنل کمشنر آف پولیس ( انچارج شی ٹیمس ) نے دوسری سالگرہ تقاریب کا افتتاح کیا ۔ کلاشا کے بنجارہ ہلز پر واقع مشہور بوٹیک اسٹور پر گولڈ ، ڈائمنڈ اور پلاٹنیم کے خوبصورت زیورات پیش کئے جارہے ہیں ۔ اس موقع پر ڈائمنڈ اور جڑاؤ جیولری کے اسپیشل کلکشن پر بنانے کے چارجس نہ لینے کی پیشکش کی جارہی ہے ۔ ٹالی ووڈ اداکارہ اور ٹاپ ماڈل سدھی ادنانی نے ٹاپ ماڈلس کے ہمراہ کلاشا فائن جیولس پر جڑاؤ اور ڈائمنڈ جیولری کی نمائش کی ۔ اس نمائش میں گولڈ ، جڑاؤ ، کندن ، ڈائمنڈ اور پلاٹنیم میں زائد از 150 ڈیزائنس میں زیورات کی نمائش اور فروخت کی جارہی ہے ۔۔