ایم اے حمید
JNTU حیدرآباد میں 5 سالہ انجینئرنگ پروگرام
JNTU جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے پانچ سالہ گلوبل انٹگرینڈ انجینئرنگ پروگرام میں داخلے کا اعلان کیا ہے جو AICTE مسلمہ اور یونیورسٹی آف Mas sachusetts Lowell امریکہ کے باہمی اشتراک سے ملے گا ۔ جس میں تین سالہ تعلیم حیدرآباد کے SR انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کیسرا رنگاریڈی میں ہوگی اور دو سالہ USA میں پڑھنا ہوگا اس کے بعد ڈگری BS & MS ، USA کی نامور یونیورسٹی Massachusetts Lowell عطا کرے گی ۔
انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار اہل
اس پانچ سالہ ڈیول ڈگری گلوبل انٹگرئیڈ پروگرام میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ MPC یا CBSE ، ISC نصاب کے کامیاب امیدوار جن کے 10+2 سطح پر نشانات کم از کم 60 فیصد ہو اور EAMCET-2014 کامیاب کرتے ہوئے رینک حاصل کئے ہو یا پھر JEE ( Main) کامیاب ہو اہل ہیں ۔ انجینئرنگ کے چار برانچس ہیں ۔ IT ، EEE ، CSE ، ECE اس کے فارمس ویب سائیٹ www.jntuh.ac.in or www.sriit.ac.in پر دستیاب ہیں ۔ تکمیل کردہ فارمس داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 جولائی 2014ء ہے اور 2 ہزار روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 25 جولائی ہے ۔ سال اول کی کلاسس کا آغاز 7 اگسٹ سے ہوگا ۔ تکمیل کردہ فارمس منسکلات کے ساتھ پتہ ذیل پر شخصی طور پر داخل کریں یا ذریعہ پوسٹ روانہ کریں ۔
Principal
SR International Institute of Technology
Rampally Dayara (V)
Keesare CM
R.R Dist 501301
SSC کے بعد ایک سالہ ڈپلوما اور دو سالہ ہوٹل مینجمنٹ کورس
ایس ایس سی کامیاب اور اب اڈوانسڈسپلیمنٹری امتحان کامیاب ہونے والے طلبہ کو ہوٹل مینجمنٹ کے ایک سالہ ڈپلوما اور دو سالہ وکیشنل کورس میں داخلہ دیا جارہا ہے ۔ اس کیلئے محدود نشستیں ہیں اور کورس کو روزگار سے مربوط کیا گیا ہے جہاں پرکیٹیکل ٹریننگ بھی دی جاتی ہے ۔ لکڑی کا پل میں واقع اس ہوٹل مینجمنٹ کورس میں داخلے کیلئے 23237703 پر ربط پیدا کریں۔
NIOS نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ ، سکنڈری / سینئر سکنڈری کورس داخلے
NIOS نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کے تحت جو قومی سطح پر فاصلاتی طرز کا اوپن اسکول ہے ۔ چار طرح کے پروگرامس میں OBE ، آٹھویں سطح ، سکنڈری ، دسویں سطح ، سینئر سکنڈری ،بارہویں انٹرمیڈیٹ کے ساتھ وکیشنل ایجوکیشن پروگرام میں داخلے سال بھر دیئے جارہے ہیں ۔ NIOS نے ایک نئے پروگرام کے تحت کہ What to Learn, When to Learn, Where to Learn, and How to Learn کے تحت یہ کورس میں داخلہ دے رہا اس کی مکمل تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.nios.ac.in اور ای میل isc@nios.ac.in ہے ۔
SSC کے بعد IIIT میں داخلے
RGUKT کی 23 جولائی ، 24 جولائی کو کونسلنگ
ایس ایس سی کے بعد چھ سالہ انٹگرئیڈ بی ٹیک پروگرام میں داخلے کیلئے RGUKT راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجی نے 2087 نشستوں پر داخلے کیلئے 23 جولائی اور 24 جولائی کو کونسلنگ کی تاریخ مقرر کی ہے اس کے تحت سال 2014 – 15 میں داخلے دیئے جائینگے ۔ اس کیلئے تحفظات زمرہ جات کیلئے کونسلنگ کی تفصیلات ویب سائیٹ www.rgukt.in پر دستیاب ہے ۔ یہ ادارے باسر ( عادل آباد ) تلنگانہ میں اور آندھراپردیش میں Nuzvid اور وشاکھاپٹنم میں قائم ہیں ۔ تلنگانہ میں ایک ہزار نشستوں پر داخلے کیلئے 12,463 درخواستیں موجود ہوئی ہیں Short Listed امیدواروں کو کونسلنگ کیلئے طلب کیا جارہا ہے اور اس میں تحفظات کے زمرہ جات NCC ، اسپورٹس کوٹہ ، معذور / اپاہیج ، SC/ST اور BC کے ساتھ عام زمرہ شامل ہے ۔
OUCET کی کونسلنگ جاری
مختلف PG کورسز میں داخلے
ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ، ایم ایڈ میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت ہوئے انٹرنس امتحان OUCET-2014 کی کونسلنگ 7 جولائی سے ڈائرکٹوریٹ آف ایڈمیشن عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں جاری ہے مضمون واری اساس پر رینک کے لحاظ سے کونسلنگ کے ذریعہ داخلے دیئے جارہے ہیں اس کیلئے امیدوار osmania.ac.in کے ویب سائیٹ پر شیڈول ملاحظہ کرتے ہوئے شرکت کریں۔
LAWCET,EdCET,EAMCET
کونسلنگ شیڈول کی عدم اجرائی
انٹرمیڈیٹ MPC اور BPC امیدوار ایمسٹ EAMCET-2014 رینک حاصل کرنے کے بعد کونسلنگ کے منتظر ہیں ۔ ایمسٹ میں میڈیکل کی کونسلنگ اور فارمیسی اور دیگر کورسز کی کونسلنگ الگ الگ ہوتی ہے تاہم اس کا اعلان نہیں آیا یہ یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے تحت ہوتے ہے ۔ JNTU کنوینر ایمسٹ ہے اس کے تحت بی ای / بی ٹیک اور بی فارمیسی کی ویب کونسلنگ ہوتی ہے ۔ جو ویب کونسلنگ ہوتی ہے اس طرح ایمسٹ کے ذریعہ چھ ، سات طرح کے کونسلنگ ہے اس کے علاوہ ڈگری کامیاب امیدوار Ed.CET ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ کے ذریعہ بی ایڈ میں داخلے ہوتے ہیں اس کے پانچ مضامین میاتھس ، سوشیل اسٹڈیز ، بیالوجیکل سائنس ، فزیکل سائنس اور انگلش ہیں اس میں ہر مضمون کی اس کے رینک کے لحاظ سے الگ الگ کونسلنگ ہوتی ہے ۔ اس کا تاحال شیڈول جاری نہیں ہوا ، انٹر کے بعد پانچ سالہ LLB کورس اور ڈگری کے بعد LLB تین سالہ کورس میں داخلے کیلئے LAWCET کی کونسلنگ کنوینر لاسٹ کے تحت ہوتی ہے اس کا بھی شیڈول جاری نہیں کیا گیا جاریہ سال جولائی کے دوسرے ہفتہ تک کونسلنگ کے شیڈول کی عدم اجرائی سے طلبہ اور سرپرست بے چین ہیں انہیں مشورہ دیا جاتا ہے وہ کونسلنگ کا شیڈول کا انتظار کریں اور داخلے ذریعہ کونسلنگ حاصل کریں تاکہ آئندہ چار سال تک کوئی دشواری نہ ہوسکیں ۔