IPL انڈین پرئمیر لیگ کے جاریہ سیزن کا سب سے دلچسپ میاچ، میاچ ٹائی اور سوپر اوور بھی ٹائی

حیدرآباد 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) انڈین پریمئر لیگ کے جاریہ سیزن میں جو متحدہ عرب امارات دوبئی، شارجہ ، ابوظہبی کے بعد 2 مئی کو اپنے وطن ہندوستان واپس لوٹ گئے ۔ اب تک کا سب سے دلچسپ میاچ کولکتہ نائٹ رائڈرس اور راجستھان رائلس کے درمیان رہا۔ جو 20 ،20 اوورس میں برابر اسکور پر ٹائی ہوگیا اور پھر ایک سوپر اوور دیا گیا جس میںکولکتہ نائیٹ رائڈرس نے ایک اوور میں 11 رن اسکور کئے اور دو وکٹ کھو دیئے پھر راجستھان رائلس نے سوپر اوور میں چھ بال میں 11 رن اسکور کرتے ہوئے پھر سوپر اوور کو بھی ٹائی کردیا اس طرح میاچ بھی ٹائی ہوا اور سوپر اوور بھی ٹائی ہوا لیکن نتیجہ جو ٹیم زیادہ بانڈریاں اسکور کی اس کے حق میں دیا گیا اور راجستھان رائلس نے باونڈریاں کی بنیاد پر میچ جیتا ۔