بی فارمیسی میناریٹی کالجس کی SW II کونسلنگ
انٹرمیڈیٹ BPC گروپ کے طلبہ جنہوں نے ایمسٹ 2014 کامیاب کیا ہو ان کیلئے B.Pharm بی فارمیسی اور Pharma-D کورسز میں مسلم میناریٹی فارمیسی کالجس میں جو کنوینر ایمسٹ کی ویب کونسلنگ میں شامل نہیں تھے علحدہ کونسلنگ SW II ( سنگل ونڈو II ) 13 اکٹوبر کو مقرر کی ہے یہ کونسلنگ CAPMEI جو میناریٹی کالجس کا کنسٹوریم ہے رکھتا ہے ایمسٹ 2014 کامیاب مسلم اقلیتی امیدوار اس کونسلنگ میں شرکت کرتے ہوئے داخلے حاصل کرسکتے ہیں ایسے کالجس جو کنوینر کی ویب کونسلنگ میں شامل نہیں تھے وہ اس کونسلنگ میں ہوتے ہیں امیدوار اس کا شیڈول اور تفصیلات ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرتے ہوئے کونسلنگ میں شرکت کریں ۔ www.capmei.co.in
لکچررس کا ریاستی سطح کا اہلیتی امتحان SET-
لکچررس کی اہلیت کیلئے قومی سطح پر UGC یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے تحت سال میں دو دفعہ اہلیتی امتحان NET ماہ جون اور ڈسمبر میں ہوتا ہے اس کے علاوہ ریاستی سطح پر بھی اہلیتی امتحان ہوتاہے جس کو SET – State Eligibility Test کہتے ہیں ۔ اب تلنگانہ ، آندھراپردیش کی تقسیم کے باوجود دونوں ریاستوں کیلئے مشترکہ طور پر یہ امتحان SET-2014 رکھا جارہاہے ۔ اس کے انعقاد کی ذمہ داری عثمانیہ یونیورسٹی کو دی گئی ہے یہ اہلیتی امتحان 27 مختلف مضامین کیلئے ہوگا جس کیلئے پی جی سطح پر جس مضمون سے کامیاب ہو اس کیلئے اہل ہوتے ۔ آن لائن فارم داخل کرنا ہوگا اس کیلئے 10 اکٹوبر سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہورہا ہے اور بغیر جرمانہ کے 31 اکٹوبر تک فارم داخل کرسکتے ہیں ۔ SET میں کامیابی کے بعد پوسٹ گریجویٹ امیدوار ڈگری لکچررس ، یونیورسٹی ، اسسٹنٹ پروفیسرس کے تقررات کیلئے اہل ہوتے ہیں یہ امتحان 4 جنوری 2015 کو رکھا گیا ہے ۔ دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 15 نومبر ہے ۔
B.Ed میں داخلے کیلئے Ed.CET کی دوسرے اور آخری مرحلہ کی ویب کونسلنگ
دونوں ریاست تلنگانہ اور آندھراپردیش میں 578 بی ایڈ کالجس میں جہاں پانچ مختلف مضامین سوشیل اسٹڈیز ، بیالوجیکل سائنس ، میاتھس ، فزیکل سائنس ، انگلش ، میتھاڈالوجی کے کنوینر ایڈسٹ کے کوٹہ کے تحت جملہ 46 ہزار 700 نشستیں مختص ہیں پہلے مرحلے کی ویب کونسلنگ ہوئی اور اس ویب کونسلنگ میں شرکت اور ویب آپشن کے ذریعہ جملہ 37 ہزار 844 امیدواروں کو سیٹ الاٹ کی گئی ۔ 8 ہزار 866 نشستیں مخلوعہ بتائی گئی سال حال ایڈسٹ 2014 میں ایک لاکھ 47 ہزار 118 امیدواروں نے کامیابی حاصل کی تھی جن کے منجملہ 82 ہزار 509 امیدواروں نے ویب کونسلنگ میں شرکت کرتے ہوئے ویب آپشن دے کر کورس ، کالج کا انتخاب کیا تھا جن امیدواروں کو سیٹ الاٹ کی گئی انہیں 13 اکٹوبر تک متعلقہ کالج میں رپورٹ کرنا ہوگا ۔ الاٹمنٹ کی اطلاع ذریعہ SMS بھی دی گئی اور اس کو edcet.apsche.ac.in سے ڈاؤن لوڈ بھی کرسکتے ہیں ۔
18 اکٹوبر سے دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ
کنوینر ایڈسٹ 2014 نے اب دوسرے اور آخری مرحلہ کی ویب کونسلنگ کیلئے بھی شیڈول دے دیا ہے اور 18 اکٹوبر تا 21 اکٹوبر تک دوسرے اور آخری مرحلہ کی ویب کونسلنگ ہوگی جو امیدوار پہلے مرحلہ کی کونسلنگ میں شریک ہوئے سیٹ الاٹ نہ ہوئی ہو یا کالج بدلنا چاہتے وہ اب دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ میں شریک ہوسکتے ہیں۔
ایمسٹ انجینئرنگ کی دوسری کونسلنگ کا 10 اکٹوبر کو فیصلہ
انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار جو ایمسٹ 2014 میں کامیاب ہوئے یا نہیں اور وہ کنوینر کی پہلے مرحلہ کی ویب کونسلنگ میں شرکت کئے کالج میں سیٹ الاٹ نہ ہوئی ہو یا کالج بدلنا چاہتے وہ دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کا انتظار کررہے ہیں سال حال 174 انجینئرنگ کالجس کو داخلے کی اجازت نہیں دی گئی وہ عدلیہ سے بھی رجوع ہوئے اب طلبہ سرپرست اور کالج انتظامیہ 10 اکٹوبر کو سپریم کورٹ کے فیصلہ کے منتظر ہے کہ آیا دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ رکھی جائے داخلے کی آخری تاریخ کیا ہونی چاہئے ان تمام امور کا انحصار سپریم کورٹ کے فیصلہ پر ہے ۔ 10اکٹوبر کو انجینئرنگ کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ کافیصلہ آئے گا ۔ 31 اگسٹ تک داخلے مکمل کر لینے کے سپریم کورٹ کے احکامات کی وجہ کئی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔ اب 10 اکٹوبر کو صورتحال واضح ہوجائے گی ۔ دوسرے انٹرنس امتحانات کے کونسلنگ کا عمل جاری ہے ۔
AICTE میں مختلف جائیدادوں پر تقررات
AICTE آل انڈیا کونسل فار ٹیکنیکل ایجوکیشن جو حکومت ہند کے خود مختار ادارہ ہے ۔ مختلف زمرہ جات کی جائیدادوں ، مرکزی حکومت یا ریاستی حکومت کے ملازمین سے Deputation Based پر تقررات کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ان میں UDC ، اسسٹنٹ ، پی اے ، پی ایس ، اسسٹنٹ ڈائرکٹر ، ڈپٹی ڈائرکٹر وغیرہ شامل ہے ۔ درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 14 نومبر ، ویب سائیٹ www.aicte_india.org/job پر تفصیلات ملاخطہ کریں۔