انٹرمیڈیٹ سال دوم کے امتحانات جو مارچ 2014 میں ریاست بھر میں منعقد ہوئے تھے ۔ ان کے نتائج 3 مئی کو جاری کردیئے گئے ۔ سال اول کے نتائج 28 اپریل کو جاری کردیئے گئے تھے اس سال انٹر سال دوم کے نتائج مجموعی طور پر 65.57 فیصد رہے جو سال گزشتہ سے 8 فیصد زیادہ ہے ۔ انٹرمیڈیٹ میں پانچ اہم گروپ ہوتے ہیں جن کے ذریعہ طلبہ تعلیم حاصل کرتے ہوئے امتحان میں شرکت کرتے ہیں اب گروپ واری اساس پر طلبہ کی تعداد کو ذیل کے جدول میں پیش کیا جارہا ہے ۔
گروپ
شریک طلبہ
کامیاب امیدوار
فیصد
یم پی سی
3,79,000
2,82,308
74.49
بی سی پی
1,35,049
90,873
67.29
یم ای سی
35,683
26,613
74.58
سی ای سی
2,07376
1,07,113
51,65
ایچ ای سی
41809
17,099
40.90
دیگر
2,502
1520
60.75
اس طرح مجموعی فیصد 65.57 رہا اور گروپ واری اساس پر مذکورہ بالا فیصد تناسب رہا ۔
انٹرمیڈیٹ میں کامیابی پر 4 گریڈس
A,B,C اور D اور ان کا فیصد
انٹرمیڈیٹ میں کامیابی پر محصلہ نشانات پر گریڈ دیا جاتا ہے جو A گریڈ ، B گریڈ ، C گریڈ اور D گریڈ ہے ۔ A گریڈ 75 فیصد اور اس سے اوپر ، یعنی جملہ نشانات 750 فیصد سے زائد اور B گریڈ 60 فیصد تا 750 کے درمیان یعنی محصلہ نشانات 600 سے زائد اور 750 سے کم ہے ۔ C گریڈ 50 فیصد تا 60 فیصد یعنی محصلہ نشانات 500 سے زائد اورت 600 سے کم اور ان کے درمیان ہو اور D گریڈ 350 تا 500 کے درمیان ہے اب ذیل کے جدول میں کامیاب امیدوار ان کے گریڈ اور امیدواروں کی تعداد اور فیصد کو پیش کیا جارہا ہے ۔
A گریڈ میں کامیاب طلبہ 2,64,471 فیصد 50.33
B گریڈ میں 1,66,700 فیصد 31.72
C گریڈ 70,674 فیصد 13.45
D گریڈ 23,681 فیصد 4.51 فیصد
اس طرح A گریڈ میں سب سے زیادہ امیدوار 2 لاکھ 69 ہزار کامیاب ہوئے اور کامیاب امیدواروں میں نصف سے زائد طلبہ نے A گریڈ حاصل کیا اس طرح آج جہاں کامیاب ہونا آسان ہے اچھے نشانات حاصل کرنے والوں کی اکثریت ہے D گریڈ میں سب سے کم صرف 4.51 فیصد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی ۔
پرائیویٹ اور کمپارٹمنٹل کامیاب امیدوار
انٹرمیڈیٹ میں ریگولر باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کے علاوہ خانگی طور پر شریک ہونے والے اور ناکام امیدوار جو کمپارٹمنٹل شرکت کرتے ہیں ان کی تعداد 1,52,737 تھی جن کے منجملہ کامیاب امیدواروں کی تعداد 44,045 رہی اور کامیابی کا فیصد 28.83 رہا اس طرح ناکام اور پرائیویٹ امیدواروں کا نتیجہ انتہائی مایوس کن رہا ۔
ٹاپرس MPC گروپ میں 99.4 فیصد
یم پی سی گروپ میں ریاست بھر سب سے زیادہ نشانات حاصل کرتے ہوئے پہلا مقام اور ٹاپرس آنے والے امیدواروں میں 994 دو ، 993 ، ایک 992 ، دو 991 ، تین اور 990 ، تین اس طرح 99 فیصد نشانات حاصل کرنے والے امیدوار 11 رہے جنہوں نے ٹاپرس پوزیشن میں مقام پایا ۔
B.P.C گروپ میں ٹاپر 989 نشانات تا 985 نشانات 70 طلبہ شامل
انٹرمیڈیٹ BPC گروپ میں ٹاپرس زمرہ میں جن طلبہ نے مقام بنایا ان کے محصلہ نشانات 989 تا 985 رہے اور جملہ تعداد 70 رہی ۔ 989 نشان 9 امیدوار اس کے بعد 988 ، 987 ، 986 اور 985 نشانات جملہ 70 امیدواروں نے حاصل کیا اور ان کے اس شاندار مظاہرہ پر ٹاپرس میں مقام دیا گیا ۔
MEC گروپ کے ٹاپرس 984 نشان
انٹرمیڈیٹ کے گروپ MEC میں ٹاپر جس نے ریاست بھر میں پہلا مقام پایا 984 نشانات حاصل کیا اس کے بعد 982، پھر 981 اور 980 ، 979 تک جملہ 12 امیدواروں نے ٹاپرس پوزیشن میں مقام پایا اس طرح 98.4 فیصد ، 97.9 تک فیصد تناسب میں نشانات حاصل کئے ۔
CEC گروپ میں 963 نشانات ٹاپر
سی ای سی گروپ میں ریاست بھر میں پہلا مقام پانے والے طالب علم نے 963 نشانات حاصل کی اور ٹاپرس پوزیشن میں مقام بنانے والے امیدواروں کے محصلہ نشانات 963 تا 955 کے درمیان ہو اور جملہ 12 امیدواروں نے یہ نشانات حاصل کئے ۔
HEC گروپ میں 90 فیصد
HEC میں ٹاپر نے 919 اور ٹاپرس مقام میں 900 نشانات تک صرف چھ امیدواروں نے حاصل کئے ۔ اس طرح انٹرمیڈیٹ کے نتائج جاری ہونے پر تجزیہ سے جو بات سامنے آئی ہے وہ یہ کہ جونیر کالجس میں باقاعدہ تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اچھے نشانات سے کامیاب ہورہے ہیں اور A گریڈ جو 75 فیصد یا زائد نشانات پر دیا جاتا ہے کامیاب امیدواروں میں 50 فیصد سے زائد طلبہ نے 1000 کے منجملہ 750 سے 994 نشانات کے درمیان حاصل کئے اور D گریڈ جو 35 فیصد تا 50 فیصد کے درمیان ہوتا ہے سب سے کم امیدواروں نے حاصل کیا ۔
انٹرمیڈیٹ اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں کامیابی ایمسٹ کے ذریعہ داخلے کے اہل
انٹرمیڈیٹ میں مارچ 2014 ء میں ناکام امیدواروں کو تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فوری اڈوانسڈ سپلیمنٹری ( انسٹنٹ ) امتحان ہوتا ہے جو سال حال 25 مئی سے رکھا گیا ہے ۔ یہ امتحان یکم جون تک رہے گا ۔ اور اس اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں شریک ہو کامیابی حاصل کرتے ہوئے اعلی تعلیم کیلئے ڈگری میں کسی بھی پروفیشنل کورس میں داخلے کے اہل ہیں ۔ ایمسٹ 22 مئی کو مقرر ہے ۔ اگر کوئی طالب علم MPC یا BPC گروپ میں ناکام ہو تو وہ مایوس ہو کر ایمسٹ میں شرکت سے گریز نہ کریں بلکہ وہ ایمسٹ کی تیاری جاری رکھتے ہوئے انٹرمیڈیٹ میں جن مضامین میں ناکام ہوئے اس کی بھی تیاری کریں ۔ اس طرح وہ ایمسٹ میں کامیابی اور رینک پاکر اگر اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان میں بھی کامیاب ہوجائے تو انہیں ایمسٹ کے ذریعہ انجینرنگ میڈیسن اسٹریم کے کورسز میں داخلے کے اہل قرار دیا جاتا ہے ۔ اڈوانسڈ سپلیمنٹری کی کوچنگ کیلئے امیدوار 8977198117 پر ربط پیدا کریں۔