WHAT AFTER INTER…. ? انٹر میڈیٹ امیدواروں کیلئے مواقع

تلنگانہ انٹرمیڈیٹ دو سالہ کورس کے سال دوم کے امتحانات منعقدہ مارچ 2016 ء کے نتائج بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن نے جاری کیا۔ سال حال کامیابی کا مجموعی تناسب 61 فیصد سے زائد رہا جو سالگزشتہ 2015 ء کے مقابلہ میں ایک فیصدزائد رہا ۔ اور اس سال A گریڈ میں 75 فیصد سے زائد نشانات حاصل کرنے والے طلبہ کی اکثریت دیکھی گئی ۔ بالخصوص MPC اور BPC گروپ میں چونکہ انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات کا 25 فیصد ایمسٹ کے رینک میں شمار کیا جاتا ہے اس طرح طلبہ ایمسٹ کے رینک کے حصول کیلئے انٹرمیڈیٹ IPE میں بھی زیادہ نشانات حاصل کرنے کی مساعی کئے ۔
انٹرمیڈیٹ ناکام امیدواروں کیلئے اڈوانسڈ سپلیمنٹری 24 مئی سے مقرر
اب جو امیدوار انٹرمیڈیٹ سال اول یا سال آخر میں ناکام ہوئے ان کی تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچانے کیلئے فوری ( انسٹنٹ ) اڈوانسڈ سپلیمنٹری امتحان 24 مئی تا 31 مئی رکھا گیا ہے اور 2مئی کو ایمسٹ مقرر ہے ۔ انٹر میں ناکام امیدوار جن مضامین میں ناکام ہوئے ہو وہ اڈوانسڈ سپلیمنٹری کی تیاری کریں اور اس امتحان میں شریک ہو کر کامیابی حاصل کرتے ہوئے تعلیمی سال کو ضائع ہونے سے بچائے اور آئندہ تعلیمی سال 2016 – 17 کیلئے داخلے حاصل کرنے کے اہل ہونگے ۔
انٹرمیڈیٹ کے مختلف گروپس اعلی تعلیم کے مواقع
انٹرمیڈیٹ کے مختلف گروپس MPC,BPC کے ساتھ ایم ای سی ، کامرس ، آرٹس اور سوشل سائنس کے اختیاری مضامین کے امیدواروں کیلئے اعلی تعلیم میں جنرل ڈگری تین سالہ کورس ہے جو ریگولر ، فاصلاتی اور اوپن سسٹم ہے ۔ پروفیشنل کورسز میں ڈی ایڈ ، لا ، BBA کیلئے کسی بھی گروپ کے اہل ہیں اس کے علاوہ دیگر پروفیشنل کورسز کیلئے متعلقہ مضمون کے امیدوار اہل ہیں۔
میڈیسن زمرہ کے پروفیشنل کورسس
ڈاکٹر بننے کیلئے جو پروفیشنل کورس ہوتا ہے وہ ایلوپیتھی میں MBBS ہے اور دانتوں کیلئے BDS بیاچلر آف ڈنٹل سرجری ہے ۔ اس کے علاوہ انڈین سسٹم آف میڈیسن کے تحت جو دیگر میڈیسن کے کورسس ہیں ان میں ہومیوپیتھی کیلئے BHMS ، آیورویدک کیلئے BAMS ، یونانی کیلئے BUMS ، نیچرپیتھی اور یوگا سائنس کیلئے BNYS اور سدھا میڈیسن کیلئے BSMS ہے ۔ اس کے علاوہ حیوانات کیلئے B.V.SC & A.H بیاچلر آف وٹرنری سائنس اینڈ انیمل ہسبنڈری ہے جو اگریکلچرل یونیورسٹی میں ہوتی ہے اس کے علاوہ Bio – Technology کورس ہے ۔
فارمیسی میں تین کورسس ہیں ۔ تین سالہ D.Pharm ڈپلوما ان فارمیسی چار سالہ ، B.Pharm بیاچلر آف فارمیسی اور چھ سالہ Pharma – D ڈاکٹر ان فارمیسی ہے ۔ ان میں بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے آندھراپردیش میں ایمسٹ ہے جبکہ ڈی فارم ڈپلوما کورس پالی ٹکنیک اداروں میں ہے ۔
اگریکلچر کورسس پروفیشنل میں آتے ہیں ۔ اس کیلئے علحدہ اگریکلچر یونیورسٹی ہے ۔ B.Sc ( اگریکلچر ) ہارٹیکلچر ، اگریکلچر ٹکنالوجی ، فارسٹری اینڈ وائیڈ لائف ہوم سائنس ، فوڈ اینڈ ٹکنالوجی کے ساتھ Fisheries & Aqua Sciences ماحولیاتی سائنس Environmeatal Scieanes اور ہوم سائنس کورس ہیں ۔
Para Medical Courses
پیرامیڈیکل کورسس میں B.Sc نرسنگ ، MLT میڈیکل لیاب ٹکنالوجی ، BPT فزیوتھراپی ہلت کیر مینجمنٹ اینڈ ہاسپٹل ایڈمنسٹریشن Speech theraphy & Audiiotlogy ، Nutrition & Dieteties بصارت کیلئے ڈپلوما کورسس Optometry پیرا میڈیکل زمرے کے کورسس میں داخلے آندھراپردیش میں بغیر انٹرنس امتحان ایمسٹ کے انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات کی بنیاد پر میرٹ کے اعتبار سے ذریعہ کونسلنگ یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے تحت دیئے جاتے ہیں اس طرح میڈیسن زمرہ کے تمام کورسس کیلئے علحدہ یونیورسٹی این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس قائم ہے ۔
جنرل اکیڈمک کورسس
انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ڈگری سطح پر جو جنرل اکیڈمک کورسس BSC میں ہیں ان میں BZC باٹنی ، زوالوجی ، کیمسٹری کے ساتھ Biochemistry مائیکرو بیاؤلوجی ، Nutration وغیرہ ہیں اس کے علاوہ  B.P.C امیدوار B.A یا B.Com میں بھی داخلے کے اہل ہوتے ہیں ۔
D.Ed اور LAW کورسس
انٹرمیڈیٹ BPC امیدوار ٹیچر ٹریننگ کورس D.Ed میں داخلے کے اہل ہیں جس کیلئے انٹرنس امتحان DEECET ہوتا ہے اور لا کورس میں پانچ سالہ LLB میں داخلے کے اہل ہیں جس کیلئے لاسٹ ہوتا ہے اور ایسے تمام کورسس میں جس میں داخلہ کی اہلیت انٹرمیڈیٹ 10+2 ہوتی ہے اس کیلئے اہل ہیں ۔دیگر پروفیشنل کورسس میں ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی ، انسورنش ، فیشن ڈیزائننگ ، جرنلزم اینڈ ماس کیمونیکیشن ، ماڈلنگ ، ٹورازم اینڈ ہاسپٹلیٹی مینجمنٹ ، ایر ہوسٹس ، کمرشیل پائلٹ شامل ہے ۔ جنرل گریجویشن میں بی اے ، بی کام ، BSC ریگولر یا فاصلاتی تعلیم یا اوپن یونیورسٹی سے کرسکتے ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ کے بعد پانچ سالہ MBA یا MSC ڈیول ڈگری کیلئے بھی اہل ہیں ۔جومختلف سنٹرل یونیورسٹیز میں ہیں ۔  حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی HCU میں MA پانچ سالہ کورس ہے ۔NDA کیلئے MPC امیدوار اہل ہیں۔
SSC امتحان دیئے طلباء طالبات کیلئے جنرل نالج میاتھس کا Talent ٹسٹ
ایس ایس سی امتحان دیئے طلباء و طالبات کیلئے اتوار یکم مئی کو صبح دس 11.30 بجے Talent ٹسٹ جنرل نالج کے آبجیکٹوٹائپ سوالات کا پرچہ اور ریاضی ( میاتھس ) کے سوالات کا ہوگا ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر امیدوار وقت پر شریک ہو کر یہ امتحان تحریر کریں ۔ جوابات کی کلید کے بعد ہر امیدوار کو سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ معلومات اور رجسٹریشن کیلئے 9030424373 پر رابطہ کریں۔کسی بھی اسکول میں زیرتعلیم یا امتحان دیئے طلباء و طالبات شریک ہوسکتے ہیں ۔