INSPIRE Science Exhibition – 2014 ضلعی سطح کی سائینسی نمائش

اسکولی سطح پر زیرتعلیم طلباء و طالبات کو سائنس پراجکٹ ، ماڈلس کی تیاری اور ان کا عملی مشاہدہ کرواتے ہوئے مظاہرہ کرنے کیلئے سائنسی نمائش کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔ حکومت تلنگانہ کے محکمہ تعلیمات اور راجیو ودیامشن اور محکمہ سائنس و ٹکنالوجی حکومت ہند کے باہمی اشتراک سے ایک سالانہ پراجکٹ انسپائیر ( سائنس نمائش ) ہوتا ۔ INSPIRE (Innovation in science Pursuit for Inspired Resgearch) ہے جو ڈسٹرکٹ لیول سائنس نمائش ہے ۔ یکم ستمبر تا 3 ستمبر 2014 ء تین روزہ سائنس نمائش کا حیدرآباد کے چار منڈلس بہادر پورہ ، چارمینار ، سعید آباد اور بنڈلہ گوڑہ کے اسکولس کیلئے انسپائیر INSPIRE – 2014 کا انعقاد نہایت عمدگی کے ساتھ دی پروگریسس گلوبل ہائی اسکول چندولعل بارہ دری بہادر پورہ میں عمل میں آیا ان چار منڈلس کیلئے ڈی ای او حیدرآباد کے ماتحت ڈپٹی ایجوکیشنل افسران کو اس کے انعقاد کی ذمہ داری دی گئی ۔ اس کیلئے حکومت کا ایک خاصہ بجٹ ہے جس میں ماڈل کی تیاری کیلئے طالب علم کے نام چیک دیا جاتا ہے ۔

اس کے علاوہ تین روز تک ہر شریک طالب علم کو ناشتہ اور دوپہر کا کھانا کھلایا جاتا ہے۔ راجیو ودیا مشن ( جو سرواسکھشا ابھیان ) کی اسکیم ہے اس میں مالی تعاون کرتا ہے ۔ اس انسپائیر نمائش کی یہ نمایاں خصوصیت ہیکہ اس کے ذریعہ ضلعی سطح ریاستی سطح اور قومی سطح National Level پر انتخاب ہوتا ہے ۔ سال حال 500 ماڈلس میں DRDO کے سائنسدانوں نے ہر طالب علم کے ماڈل اس کو پیش کرنے اور مظاہرہ کو دیکھتے ہوئے صرف 25 ماڈلس کا انتخاب کیا

جنہیں نہ صرف انعامات اسنادات دیئے گئے بلکہ ان کا دوسرے مرحلہ کیلئے منتخب کیا گیا ۔ اس سائنسی نمائش کی افتتاحی تقریب اور اختتامی تقریب میں ڈسٹرکٹ ایجوکیشنل آفیسر حیدرآباد مسٹر یم سومی ریڈی نے شرکت کرتے ہوئے نہ صرف اس کی نگران کی بلکہ اس کے کامیاب انعقاد میں اہم رول ادا کیا ۔ ڈپٹی ایجوکیشنل افسران میں بہادر پورہ منڈل کے مسٹر آئی نہرو بابو ، بنڈلہ گوڑہ کے مسٹر ایلیا ، اور سعید آباد / چارمینار منڈل کے سری پی سنسدر راؤ نے سرگرم حصہ لیا ۔ اختتامی تقریب میں نامور سائنسداں رگھونندن کمار نے طلبہ کو سائنس میں دلچسپی کے حوالہ سے بتایا کہ بچہ میں تخلیق اور تحقیقی صلاحیت کا یہ پہلا پلیٹ فارم ہوتا ہے جہاں سے وہ مستقبل کا سائنسداں بن سکتا ہے ۔ ضلع پریشد اسکول کے ایک طالب علم مسٹر ایس ایم احمد کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ چاند پر ہندوستان کے مشن چندریان 2008 میں جو آلہ نصب کیا گیا وہ مسٹر ایس ایم احمد نے بنایا جو اب ملک کے ایک نامور سائنسداں ہیں

اس ماہ 24 ستمبر کو ہندوستان کی سائنسی اور خلا کی تاریخ میں ایک اہم باب کا اضافہ ہوگا جب ہندوستان کا مریخ مشن اس دن اپنی کامیابی کا پرچم نصب کرے گا ریجنل جوائنٹ ڈائرکٹر اسکول ایجوکیشن حیدرآباد مسٹر وی ین مسنتنیا نے اس موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت کی شرکت کرتے ہوئے انسپائیر 2014 کے اغراض و مقاصد بتاتے ہوئے اس کی تفصیلات بتائی اور اس مقصدی نمائش کیلئے اسکول فراہم کرنے اور بھرپور تعاون کرنے پر پروگریس ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن کے چیرمین مسٹر محمد علی بیگ عابد پاشاہ اور کرسپانڈنٹ مرزا مصطفے بیگ کی نہ صرف ستائش کی بلکہ اظہار تشکر کرتے ہوئے محکمہ تعلیمات کی جانب سے انہیں مومنٹوز عطا کئے ۔ راجیوودیا مشن کے پراجکٹ آفیسر ڈاکٹر بی سبا نائیڈو نے کہا کہ سرواسکھشا ابھیان کے اسکیمات میں انسپائیر کا انعقاد کیلئے تعاون بھی شامل ہے اس کیلئے محکمہ تعلیمات کے ساتھ اشتراک کیا جاتا ہے اس سائنسی نمائش میں ججس کے فرائض انجام دیتے ہوئے مہندرا راج پروہت ٹیکنیکل ڈائرکٹر آر سی آئی DRDO اور سائنسٹ رگھونندن کمار نے 25 ماڈلس کا انتخاب کرتے ہوئے نہ صرف انہیں انعامات کا حقدار قرار دیا بلکہ ان کا دوسرے اور آگے کے مرحلے نیشنل لیول کیلئے انتخاب کیا جن اسکول کے ماڈلس منتخب کئے گئے ان میں چند سینٹ مارکس بوائز ٹاون ، پروگریس ہائی اسکول ، سینٹ معاذ ، گورنمنٹ ہائی اسکول درالشفاء ، سنٹرل اسکول ، حیدرآباد مشن اسکول ، آدمس اسکول ، ڈان اسکول ، ہر منڈل سے چھ ، چھ سرکاری خانگی اسکولس کا ان ججس نے انتخاب کیا ۔ اس میں محکمہ تعلیمات کے اعلی عہدیداران ، گورنمنٹ اسکولس کے صدور اور PTES کو ان کے تعاون پر مومنٹوز اور سرٹیفیکٹ دیئے گئے ۔ پرائیویٹ اسکولس کے سربراہان میں ظفر اللہ فہیم ، شاکر احمد ، بدر بن عبداللہ ، عبدالحکیم ، فہیم ، محمد معید ، احمد بشیر الدین فاروقی ، سید حیدر علی ، محمد ابراہیم وغیرہ شامل ہیں ۔ مس اسری حبیب نے بڑی عمدگی سے نظامت کے فرائض انجام دیئے ۔ قیصراسد اور صوبیہ خاتمہ نے معاونیت کی ۔ اس پروگرام کا انعقاد تلنگانہ تلی ترانہ سے ہوا اور اختتام قومی ترانہ پر ہوا ۔
انٹرمیڈیٹ سطح پر پیرامیڈیکل وکیشنل کورسز
حکومت نے انٹرمیڈیٹ سطح پروکیشنل کورسز میں پیرا میڈیکل کورسز چلانے کی اجازت دیتے ہوئے جی او ایم ایس نمبر 109 جاری کیا ہوا ہے ۔ اور 4 ستمبر سے داخلوں کا آغاز بھی ہوچکا ہے ۔ پیرامیڈیکل کورسس روزگار سے مربوط ہے اور ایس ایس سی کامیاب اور انسٹنٹ ( اڈوانسڈ سپلیمنٹری ) میں کامیاب امیدوار اہل ہیں داخلے کی معلومات کیلئے زی ای ین کالج 23237703 اور9885227702 پر ربط پیدا کریں۔