INIFD حمایت نگر کے گریجویشن فیشن شو کا انعقاد

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز ) : INIFD حمایت نگر کے سالانہ گریجویشن فیشن شو میں فیشن ڈیزائنرس نے حصہ لیتے ہوئے ان کے کلکشن کو پیش کیا ۔ INIFD حمایت نگر کے 19 پاسنگ آوٹ اسٹوڈنٹس نے اس شو میں 84 ڈیزائنر گارمنٹس کی نمائش کی ۔ اس شو میں ممبئی سے آئی آٹھ ماڈلس کے علاوہ مقامی ماڈلس نے کلکشن کی نمائش کی ۔ ینگ ڈیزائنر جئے شری نے کہا کہ ہندوستانی فیشن کی بڑی اہمیت ہے اور ہر کوئی فیشنبیل بننا چاہتا ہے ۔ اس لیے فیشن ڈیزائننگ کی مستقبل میں بہت مانگ ہوگی ۔۔