INDIA’S TOP SCHOOLS ہندوستان کے ٹاپ اسکولس

ہندوستان میں اسکولس پانچ قسم کے نصاب کے تحت مختلف انتظامیہ کے تحت چلتے ہیں ۔ ان میں اکثریت اسٹیٹ بورڈ کے اور دیہی سطح کے سرکاری اسکولس کی ہیں اسکول کا نصاب ۔
-1 قومی سطح پر CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن
-2 ICSE انڈین سرٹیفیکٹ سکنڈری ایجوکیشن
-3 اسٹیٹ بورڈس ہر ریاست کا الگ الگ بورڈ
-4 IGCSE انٹرنیشنل گریڈ سرٹیفیکٹ ان سکنڈری ایجوکیشن
-5 CIB – IB انٹرنیشنل بیکولیرٹ یا کیمبرج انٹرنیشنل بورڈ ہیں۔
ان میں اکثریت اسٹیٹ بورڈس کے اسکولس کی ہے ۔ تعلیمی اداروں کو ان کے معیار کے مطابق رینک دینے کی روایت ہے ۔ اعلی تعلیم کیلئے یونیورسٹیز رینک ، ملک گیر سطح پراور عالمی سطح پر ہے ، چنانچہ گزشتہ ہفتہ ورلڈ ٹاپ یونیورسٹیز کے 100 جامعات کی فہرست رینک کے لحاظ سے دی گئی جس میں ہندوستان کا ایک ادارہ IISC بنگلور پہلی بار مقام پایا ۔ آئندہ یونیورسٹیز ، رینکنگ معلومات شائع کرینگے۔ اب ہندوستان کے اسکولس کے رینک جو جاریہ تعلیمی سال 2018 – 19 کیلئے دیا گیا ۔ اس کی تفصیلات شائع کررہے ہیں تعلیمی ماہانہ جریدہ جو ایجوکیشن ورلڈ کے نام سے موسوم ہے سال 2007 سے سالانہ اسکولس کا سروے کرواتے ہوئے انہیں 12 مختلف پیمانہ جات Parametery سے رینک دیا ہے اس کیلئے ملک کے سرکردہ ادارہ ( C – Fore ) Centre for Forcasting and Research ہے اس کے تحت Cfore اور EWISR ایجوکیشنل ورلڈ انڈیا اسکول رینکنگ سروے ہوتا ہے ۔ سال 2018 کا EWISR اور C Fora کا سروے ملک کے 27 اہم اور منتخبہ شہروں کے ٹاپ 1000 اسکولس کا کیا گیا اس میں 12000 افراد جس میں اولیائے طلباء ماہرین تعلیم اور اساتذہ شامل ہیں ان کی رائے حاصل کی گئی C -fore کے120 ارکان کا عملہ نے 4 ماہ کے عرصہ میں اس سروے میں حصہ لیا اور ایجوکیشن ورلڈ EW نے 100 Plus لیگ ٹیبل بنایا ان 1000 ٹاپ اسکولس کی فہرست ایجوکیشن ورلڈ میں شائع کی گئی ۔
TOP 10 SCHOOLS
دس سرفہرست رینک پانے والے اسکولس
ٹاپ رینک دینے کیلئے تین زمرہ جات Day Schools بورڈنگ اسکولس اور انٹرنیشنل اسکولس کے زمرہ بنائے گئے ۔ ڈے اسکولس کے زمرہ کے اسکولس کو چار اقسام میں منقسم کیا گیا ۔ ڈے کو ایجوکیشن اسکولس ، ڈے کم بورڈنگ اسکول ، گرلز اسکولس اور بوائز اسکولس ، اس طرح بورڈنگ اسکولس کو تین اقسام میں منقسم کیا گیا کوایجوکیشن گرلز اسکولس اور بوائز اسکولس پھر انٹرنیشنل اسکولس بکو بھی ڈے ، ریذیڈیشل اور ڈے کم ریذیڈیشل اسکولس میں رینک دیئے گئے ۔ ٹاپ دس ڈے کو ایجوکیشن اسکولس میں سرفہرست دہلی کا ومتھ ویلی اسکول ، بنگلور کا ویلی اسکول ۔ ڈے کم بورڈنگ اسکولس میں سرفہرست پہلا مقام Daly کالج اندور اور دوسرا مقام ماڈرن اسکول دہلی ، گرلز اسکولس زمرہ میں پہلا مقام کولکتہ کے Martiniere La اسکول کو دیا گیا حیدرآباد کے نصر اسکول خیریت آباد کے گرلز اسکولس زمرہ میں ملک بھر میں 5 واں مقام پایا ۔ بوائز اسکولس زمرہ میں Campion اسکول ممبئی کو پہلا مقام ملا اور کولکتہ کے زیویر اسکول کو دوسرا مقام ملا پھر بورڈنگ اسکولس کے رینک میں کوایجوکیشن زمرہ میں Rishi vally اسکولس چنور کو پہلا رینک ملا ۔ گرلز اسکولس بورڈنگ میں دہرہ دون کے Welham اسکول کو پہلا رینک اور بورڈنگ اسکولس کے بوائز زمرہ میں پہلا رینک Doon اسکول دہرہ دون کو دیا گیا ۔ دس ٹاپ اسکولس میں دیگر شہروں کے اسکولس شامل ہیں ۔ انٹرنیشنل اسکولس زمرہ میں ڈے اسکول زمرہ میں پہلا رینک ممبئی کے دیروبھائی امبانی انٹرنیشنل اسکول کو پہلا رینک دیا گیا ۔ حیدرآباد کا انٹرنیشنل اسکول آف حیدرآبادنے تیسرا رینک حاصل کی اور حیدرآباد کے اوکیرج اسکول کو بھی دسواں مقام ملا ۔ اس طرح انٹرنیشنل ڈے اسکولس میں ٹاپ دس میں حیدرآباد کے دو اسکول نے مقام بنایا ۔ انٹرنیشنل اسکولس کے دوسرے زمرہ ڈے کم بورڈنگ میں پہلا مقام انڈس انٹرنیشنل اسکول بنگلور کو دیا گیا ۔ حیدرآباد کے آغا خان اکیڈیمی کو تیسرا مقام ملا اور حیدرآباد کے انڈس انٹرنیشنل اسکول کو دسواں مقام بھی ملا ۔ اس طرح انٹرنیشنل ڈے کم ریذیڈیشل اسکولس زمرہ میں ٹاپ دس میں حیدرآباد کے دو اسکول نے رینک حاصل کیا ۔ انٹرنیشنل ریذیڈیشنل اسکولس زمرہ میں صرف 8 اسکولس کو رینک دیئے گئے ۔ اس میں میسوری کی Woodstock اسکول نے پہلا رینک پایا اور اوٹی اور کوڈائیکنال کے دو انٹرنیشنل ریذیڈیشنل اسکولس کو دوسرا مقام دیا گیا ۔ اس طرح K – 12 ایجوکیشن جس میں کے جی سے بارہویں تک کے درجے کے طلبہ آتے ہیں ۔ 27 شہروں کے ایک ہزار اسکولس میں 10 نکات پر مشتمل معیار کے پیمانے Parameter پر سروے کرتے ہوئے رینک دیا گیا ۔ انڈیا سطح پر دس ٹاپ کے علاوہ ہر شہر کے ٹاپ 10 اور زائداز 100 اسکولس کا احاطہ کرتے ہوئے مختلف زمرہ جات میں پوائنٹ اور رینک دیئے گئے ۔اس کے علاوہ دیگر ادارے ، ٹائمز آف انڈیا ایجوکیشن ٹوڈے سے دیگر میگزین بھی رینکنگ دیتے ہیں۔