ایم اے حمید
IIT کیا ہیں اور ان میں داخلے کیسے ہوتا ہے
آج اکثر اسکول میں طلبہ کو چھٹی ، ساتویں سطح سے IIT فاؤنڈیشن کورس کے نام سے خصوصی کلاس رکھی جارہی ہیں اور اس کیلئے اسپیشل بیاچس ہیں ۔ طلبہ اور سرپرستوں کو یہ معلوم ہی نہیں کہ IIT کیا ہیں ان میں داخلے کب اور کس طرح ہوگا ۔ اس ضمن میں پہلے IIT کیا ہے بتایا کہ یہ دراصل انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجیز ہیں جو حکومت ہند کے تحت خود مختار اور سنٹرل یونیورسٹی کا درجہ رکھنے والے انجینئرنگ / ٹکنالوجی کی اعلی اور معیاری تعلیم کے سرکردہ ادارے ہیں جن کا شمار عالمی سطح کے معیاری اداروں میں ہوتا ہے اور ہر IIT اپنے الگ الگ کورسس چلاتا ہے ۔ ان کا امتحانات منعقد کرتے ہوئے یو جی سطح سے ڈاکٹریٹ سطح تک ڈگریاں عطا کرنا کا مجاز ہے ۔ IIT میں داخلے ملنا نہ صرف ایک اعزاز ہے بلکہ یہاں کے فارغ طلبہ اپنے مستقبل کو درخشاں اور تابناک بتاتے ہیں اور ان کیلئے حصول روزگار کوئی معنی نہیں رکھتا ۔ لیکن ان میں داخلے حاصل کرنا بہت مشکل ہے اور سخت مسابقت ہوگی ۔ IIT میں داخلے کیلئے سابق میں صرف ایک ہی امتحان IIT – JEE ہوا کرتا تھا گزشتہ دو ، تین برسوں سے CBSE جو AIEEE آل انڈیا انجینئرنگ انٹرنس اگزامیشن تھا اس کو ضم کر کے IIT کے JEE کو دو مرحلے میں کردیا گیا اور پہلے مرحلہ کا امتحان JEE جوائنٹ انٹرنس اگزامیشن (Main) ہوگیا جو CBSE منعقد کرتا ہے ۔ اس میں ملک بھر میں 5 تا 7 لاکھ امیدوار شریک ہوتے ہیں جو انٹرمیڈیٹ 10+2 سطح پر MPC گروپ کے ہوتے ہیں ۔ اس طرح انٹر یم پی سی امیدواروں کیلئے قومی سطح کا انجینئرنگ انٹرنس امتحان ہے ۔ اس کے سوالات میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری کے Logical ٹائپ کے ہوتے ہیں اس لئے طلبہ کو ان کی ابتدائی اسکولی سطح پر میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری میں استحکام کیلئے تیاری کروائی جاتی ہیں اس کے ذریعہ کئی ریاستوں اور انجینئرنگ کالجس میں صرف JEE ( Main) کے اسکور پر داخلے ہوتے ہیں لیکن IITs میں داخلے کیلئے JEE ( Main) کے ٹاپ صرف 1.5 دیڑھ لاکھ امیدواروں کا انتخاب کیا ہے کہ ان کو دوسرے مرحلہ کے JEE ( Adv) کیلئے اہل قرار دیا جاتا ہے اور دوسرے مرحلہ کا JEE اڈوانس کس IIT کو ذمہ داری سونپتے ہوئے اس کے ذریعہ منعقد کیا جاتا ہے ۔
امیدواروں کو صلاح و مشورہ
اب سال حال 2015 کے JEE میں شریک ہونے والے امیدواروں جو پہلا مرحلہ کا CBSE کے تحت 4 اپریل 2015 کو مقرر ہے اور دوسرا مرحلہ کا 24 مئی 2015 ء کو اڈوانس JEE ہے ۔ اس کیلئے کامیابی کے گُر اور منتر کے FITJEE جو اس کی کوچنگ کا ایک نامور ادارہ ہے ماہرین نے صلاح دی کہ تین ماہ کیلئے اس کو تین حصوں میں تقسیم کرلیں اور تیاریوں کے ساتھ کچھ وقت Mock Test کیلئے دیا پھر Topic – Wise اور Chapter-Wise اعادہ کریں ، شارٹ نوٹس بنائیں ۔ آپ نے جو تیاری کی اس کی اچھی طرح وقت مینجمنٹ کے ساتھ مشق کریں ۔ اس کیلئے Mock ٹسٹ رکھے جارہے ہیں ۔ گزشتہ برسوں کے JEE کے امتحانی پرچوں کی مشق کریں ۔ اس کی معلومات رہبری کیلئے شری شانی سے 8790777632 ربط پیدا کریں۔
انجینئرنگ گریجویٹ امیدواروں کیلئے روزگار پر مبنی ٹریننگ
بی ای / بی ٹیک کیلئے امیدواروں کیلئے روزگار سے مربوط مختصر مدتی ٹریننگ کا حصول بھی ضروری ہوچکا ہے چنانچہ مختلف برانچس کیلئے ماہرین ان امیدواروں کو اس کے مطابق ٹریننگ دے دہے ہیں الکٹریکل ، میکانیکل اور الکٹرانکس برانچ کے امیدواروں کیلئے خصوصی ٹریننگ ایس ایم ٹکنو نے رکھا ہے اس کی معلومات اور رابطہ کیلئے 9848699535 فون کریں ۔
یوم اردو ۔ اردو ہے جس کا نام اپنی نوعیت کی پہلی اور منفرد لسانی نمائش کا سنٹرل اسکول میں اہتمام
اردو زبان کی اہمیت ، افادیت اور فروغ و ستحکام کیلئے مختلف پروگرامس رکھے جاتے ہیں لیکن سنٹرل پبلک اسکول واقع چوک روڈ خلوت نے اپنی نوعیت کی منفرد اور خصوصی لسانی نمائش ’’ اردو ایکسپو ‘‘ کا اہتمام کیا ہے جس کا موضوع ہے ’’ اردو ہے جس کا نام ‘‘ اس میں اسکولی طلبہ اردو شعراء ، مصنفین ، ادباء ، تاریخ ادب ، قواعد ، حروف تہجی ، انقلابی اشعار کے ساتھ عوام کا دل جیت لینگے ۔ اردو زبان شیرنی کے ساتھ بیان کرتے ہوئے اس دو روزہ ہونے والے اردو تقاریب کا آج 9 فبروری اور 10 فبروری صبح دس تا 4 بجے رہے گی ۔ جناب ظفر اللہ فہیم نے اردو داں طبقہ سے مشاہدہ کرنے کی اپیل کی ہے ۔
ایس ایس سی کا پری فائنل امتحان 2 مارچ کو مقرر
ایس ایس سی کے سالانہ امتحانات میں نئی ریاست تلنگانہ میں 24 مارچ تا 8 اپریل ہونے والے ہیں اس سے قبل DCEB کے تحت امتحانی پرچہ سوالات کے مطابق پری فائنل امتحانات 2 مارچ 2015 تا 16 مارچ رکھے گئے ہیں ۔ اوقات صبح 9.30 بجے تا 12.15 رہیں گے ۔ اس کا ٹائم ٹیبل جاری ہوچکا ہے ۔