IIT JEE-2015 آئی آئی ٹیز کا قومی سطح انٹرنس

CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن جو وزارت فروغ انسانی وسائل کے تحت قومی سطح کا بورڈ ہے ۔ اس بورڈ کے تحت تیسرا جوائنٹ انٹرنس اگزامیشن JEE ( Main) ہونے والا ہے اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ انجینئرنگ / ٹکنالوجی کے مرکزی حکومت کے قومی انجینئرنگ تعلیم کے ادارے جن میں عالمی معیار کے ادارے IIT انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجیز NITs اور سنٹرل یونیورسٹیز میں داخلے ہوتے ہیں جو سابق میں IIT کے تحت JEE ہوتا تھا اس کو سال 2013 سے CBSE کے تحت دو مرحلوں میں Main اور اڈوانس ہورہا ہے ۔ صرف پہلے مرحلے کا امتحان (Main) IIT-JEE CBSE کے تحت ہے ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلے کیلئے انتخاب ہوتا ہے اور دوسرا مرحلہ JEE ( ADV) اڈوانس ہے جو IIT کے تحت منعقد ہوتا ہے ۔

انٹرنس امتحان میں انٹر +2 کے 40 فیصد ویٹج نشانات
JEE ( Main) امتحان میں میرٹ لسٹ اور رینک کیلئے 40%نشانات انٹرمیڈیٹ (10+2) کے محصلہ نشانات سے اور 60 فیصد نشانات JEE (Main) کے شامل کرتے ہوئے میرٹ لسٹ تیار کی جاتی ہے اور رینک دیئے جاتے جہاں JEE ( Main) کے ذریعہ IITs،NIT اور قومی سطح کے اداروں میں داخلے ہوتے ہیں وہیں بعض ریاستوں میں اس امتحان کے میرٹ لسٹ پر اپنی ریاست کے کالجس میں داخلے دیئے جاتے ہیں جن میں گجرات ، مہاراشٹرا ، مدھیہ پردیش ، ہریانہ ، اترکھنڈ ، ناگالینڈ اور اڈویشہ ریاستیں شامل ہیں ۔ سابق میں ان ریاستوں میں ریاستی سطح کے انٹرنس امتحانات کے ذریعہ انجینئرنگ کورسز میں داخلے دیئے جاتے تھے جہاں JEE ( مین ) کے ذریعہ ان ریاستوں میں راست انجینئرنگ میں داخلہ ہوگا وہیں پر یہ امتحان دراصل JEE ( Advance) کے اہلیت رکھتا ہے اور اس میں کامیاب اور میرٹ لسٹ کے مطابق امیدواروں کو دوسرے مرحلہ کے JEE ( Adv) کیلئے اہل دیتے ہوئے منتخب کیا جاتا ہے ۔

JEE کے دوسرے مرحلہ Adv اڈوانس کے ذریعہ ہی IITs میں داخلہ دیا جاتا ہے ۔ صرف پہلے مرحلہ سے نہیں بلکہ دوسرے مرحلہ کے اڈوانس امتحان میں کامیابی اور رینک دیکھا جاتا ہے ۔ اس کی معلومات انفارمیشن بلیٹن کو ذیل کے ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کرتے ہوئے تمام تفصیلات کے ہدایات کے مطابق عمل کریں یہ طبع شدہ کتابی شکل کے بجائے ویب سائیٹ سے ڈاون لوڈ کیا جاسکتا ہے ۔ www.jeemain.nic.in امیدوار اس ویب سائیٹ سے معلومات حاصل کرتے ہوئے تمام تفصیلات کا بغور مطالعہ کر کے فارم بھی آن لائن داخل کریں ۔ آن لائن رجسٹریشن 7 نومبر سے جاری ہے اور فارم آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 18 ڈسمبر ہے ۔

JEE(Main) & JEE ( Advance) میں فرق
جو امیدوار JEE(Main) میں شرکت کررہے ہیں وہ ہدایات اور اہلیت کے شرائط کا بغور مطالعہ کریں یہ دو مرحلوں کے امتحان میں کافی فرق ہے ۔ JEE ( Main) ، سی بی ایس ای کے تحت ہے جبکہ اڈوانس JEE کسی IIT کے تحت رکھا جاتا ہے دونوں میں شرکت کیلئے اہلیت بھی الگ الگ ہے ۔ اس کو ویب سائیٹ پر دیکھ لیں اس کیلئے امیدوار JEE ( Main) اور JEE (Advance) کے ہدایات کو الگ الگ ملاحظہ کریں۔

JEE (Main) کیلئے
ہلپ لائن سنٹرس
JEE ( Main) امتحان جو دو طریقہ سے ہوتا ہے ۔ آف لائن امتحان Pen & Paper Based اور آن لائن امتحان Computer Based ان کے تواریخ بھی الگ ہے آف لائن امتحان 4 اپریل 2015 کو رکھا گیا ہے اور آف لائن امتحان 10 اپریل اور 11 اپریل کو رکھا گیا ہے ۔ JEE (Main) کے کیریئر کے امیدواروں کی سہولت کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر ہلپ لائن سنٹر بنائے ہیں جو آن لائن فارم داحل کرنے کیلئے فری سہولت فراہم کئے ہیں اس کیلئے ویب سائیٹ ان مراکز کی فہرست کو ملاحظہ کریں ایسے امیدوار جو اب انٹرمیڈیٹ سال آخر کا امتحان لکھ رہے ہیں یا (10+2) سینئر سکنڈری کامیاب یا اب امتحان دے رہے ہو اہل ہیں امیدوار کی تاریخ پیدائش یکم اکٹوبر 1990 ء کے بعد کے ہونی چاہئے جو ایس ایس سی کے مطابق دیکھی جائے گی ۔ امتحان فیس ذریعہ ای چالان ادا کرسکتے ہیں جو سنڈیکٹ بنک ، کنارا بنک ، ICICI یا HDFC بنک میں مقررہ کردہ فیس ادا کرسکتے ہیں ۔ امیدوار ذیل کے دو ویب سائیٹ پر تفصیلات ملاحظہ کریں ۔ پرنٹ آوٹ ڈاؤن لوڈ کرتے ہوئے ہدایات پر عمل کری ںجو Main اور اڈوانس کیلئے الگ الگ ہے ۔
www.jeemain.nic.in
www.jeeadv.iitb.ac.in