IIITs B.Tech 6 Yr Course راجیوگاندھی یونیورسٹی فار نالج ٹکنالوجی

ایم اے حمید

SSC سال 2014 ء میں کامیاب کئے امیدواروں کیلئے ریاست کے سرکردہ ٹکنالوجی تعلیم کے ادارے IIITs انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی 6 سالہ انٹگرئیٹڈ B.Tech کورس میں داخلے کا اعلان کیا گیا ہے ۔ فارمس صرف آن لائن داخل کرنا ہے اور 21 مئی سے آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے داخلے SSC کے GPA اور ہر مضمون کے گریڈ پوائنٹ پر میرٹ اساس پر دیا جائے گا ۔ داخلے کے طریقہ کار کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کرسکتے ہیں اور ای میل آئی ڈی ہے ۔

RGUKT
WWW.admissions2014.rgukt.in
Email:admissions2014@rgukt.in
راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجیز واقع گچی باؤلی حیدرآباد نے اپنے تین کیمپس باسر ( علاقہ تلنگانہ ) نزویڈ ( علاقہ آندھرا ) اور آر کے دپالی ( ایڈوپولہ پاپا ) علاقہ رائلسیما میں چھ سال انٹیگریٹیڈ بی ٹیک کورسیس پروگرام برائے تعلیمی سال 2014-2015 کیلئے داخلہ شیڈول کا اعلان کیا ہے اور اس اعلان کے مطابق ایس ایس سی کامیاب دیہی سطح و بلدی علاقوں کے طلباء و طالبات کو بالکلیہ طور پر میرٹ کی اساس پر اس چھ سالہ بی ٹیک کورس میں داخلے دیئے جائیں گے اور داخلوں کے حصول کیلئے صرف میرٹ طلباء و طالبات ہی 21 مئی سے اپنے درخواست فارم آن لائن داخل کرسکتے ہیں ۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 16 جون ہوگی اور آن لائن داخل شدہ درخواستوں کے پرنٹ آوٹس ( ہارڈ کاپی ) بذریعہ پوسٹ یا راست داخل کرنے کی آخری تاریخ 21 جون ہوگی ۔ اس تاریخ کے بعد وصول ہونے والی درخواستوں کو قبول نہیں کیا جائے گا ۔ اس یونیورسٹی میں داخلہ پانے والے طلباء و طالبات ( جن کے والدین کی سالانہ آمدنی ایک لاکھ روپئے سے کم ہو ) کو مکمل طور پر مفت تعلیم ( بشمول ، ملبوسات ، جوتے وغیرہ ) فراہم کی جائے گی ۔ درخواستوں کی وصولی ( یعنی 22 جون ) کے بعد درخواستوں کی مکمل جانچ کرتے ہوئے 8 جولائی داخلوں کیلئے اہل طلباء کی ایک فہرست مرتب کرکے آویزاں کی جائے گی اور اس سلسلہ میں متعلقہ اہل طلباء و طالبات کو بھی بذریعہ پوسٹ مطلع کیا جائے گا اور پھر 24 اور 25 جولائی کو داخلہ کونسلنگ منعقد کی جائے گی ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ اہل امیدوار کو کونسلنگ میں شرکت ضروری رہے گی ۔ اور جو کونسلنگ میں شرکت ضروری رہے گی ۔ اور جوکونسلنگ میں شریک نہ ہو کر غیر حاضر رہیں گے انہیں داخلہ ہرگز نہیں دیا جائیگا اس طرح کونسلنگ میں داخلوں کا عمل مکمل ہونے کے بعد باقی بچنے والی نشستوں کیلئے ایک ویٹنگ لسٹ لگائی جائے گی اور

یہ ویٹنگ لسٹ ویب سائیٹ پر رکھی جائے گی ۔ اہل امیدوار ویب سائیٹ پر اپنا نام اور نمبر دیکھ کر ویٹنگ لسٹ میں نام پائے جانے پر 28 جولائی کو منعقد ہونے والی کونسلنگ میں شرکت کرنا ضروری ہوگا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ 29 جولائی سے باقاعدہ طور پر مذکورہ تینوں کیمپس میں تعلیم کا آغاز ہوجائے گا اور داخلوں کا عمل مکمل ہونے پر باقی بچ جانے والی نشستوں کو خالی ہی رکھا جائے گا لیکن کسی قسم کی سفارش وغیرہ پر داخلہ نہیں دیا جائے گا ۔ پروفیسر آر وی راجہ کمار نے بتایا کہ تینوں کیمپس میں جملہ تین ہزار نشستیں دستیاب رہیں گی جن کے منجملہ 190 نشستیں مختلف زمرہ جات جیسے جسمانی معذورین ، این سی سی ، اسپورٹس وغیرہ کیلئے محفوظ رہیں گی اور اس کیلئے کونسلنگ 19 جولائی کو منعقد ہوگی ۔ یونیورٹسی کا قیام عمل میں آئے ہوئے پانچ سال مکمل ہوچکے ہیں اور اس طرح اس یونیورسٹی کا پہلا بیاچ ماہ مئی2014 ء میں اپنے چھ سالہ کورسس کی تکمیل کر لیکر ملک گیر سطح پر اپنی تعلیمی صلاحیتوں کا لوہا منوائے گا ۔ وائس چانسلر نے کہا کہ فی الوقت یونیورسٹی کے تینوں کیمپس میں طلباء و طالبات کی جملہ تعداد 21 ہزار ہے ۔ اور نئے داخلوں کے ذریعہ مزید تین ہزار طلباء کا اضافہ ہوگا ۔ ریاستی حکومت نے بجٹ میں راجیو گاندھی یونیورسٹی آف نالج ٹکنالوجیز کیلئے 350 کروڑ روپئے فراہم کررہی ہے لیکن طلباء کی بڑھتی ہوئی تعداد اور انفرااسٹکچر سہولتوں کی فراہمی کیلئے کم از کم 600 کروڑ روپئے فراہم کرنے کی ریاستی حکومت سے خواہش کی گئی ۔ مزید تفصیلات (http://admission2014rgukt.in) ویب سائیٹ کا ملاحظہ کیا جاسکتا ہے اور اسی ویب سائیٹ کے ذریعہ درخواست فارم آن لائن پُر کر کے پرنٹ حاصل کیا جاسکتا ہے ۔ درخواست فارم کے ساتھ درکار صداقتناموں بینک ڈرافٹ وغیرہ نہ رہنے پر اس درخواست کو مسترد کردیا جائے گا ۔ مکمل معلومات ، تفصیلات شرائط کیلئے ویب سائیٹ پر بھی ہدایات حاصل کریں۔

ملک میں اعلی تعلیم کے قومی سطح کے ادارے
مرکزی حکومت کے تحت ملک کے قومی سطح کے اعلی تعلیمی اداروں کی تعداد میں گزشتہ 8 برسوں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔ 2004-05 سنٹرل یونیورسٹیز کی تعداد 17 تھی اب سال 2014 ء ملک میں 44 سنٹرل یونیورسٹیاں ہیں ۔ 2004-05 میں IIITs صرف سات تھے جو اب بڑھ کر 16 ہوگئے اسی طرح انجینئرنگ ٹکنالوجی کے معیاری تعلیمی اداروں کی تعداد میں اضافہ ہوا ۔ مینجمنٹ کی تعلیم کے سرکردہ ادارے IIMS انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ جو سال 2004-05 میں صرف 6 تھے اب بڑھ کر 13 IIMs ہوچکے ہیں اس طرح قومی سطح کے مرکز کے اعلی تعلیمی اداروں میں کافی اضافہ ہوا ہے ۔

IIIT چھ سالہ انٹگرئیڈ کورس
اہم تاریخیں ۔ شیڈول
فارمس آن لائن رجسٹریشن کا آغاز 21-05-2014
فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 16-06-2014
آن لائن فارم کا پرنٹ آؤٹ داخل کرنے کی آخری تاریخ 21-06-2014
تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.rgukt.in ہے فارم صرف آن لائن داخل کرنا ہوگا اس کے بعد مقرر کردہ فیس ذریعہ D.D بنک چالان یا اے پی آن لائن میں داخل کرتے ہوئے اسنادات کی زیراکس کے ہمراہ پتہ ذیل پر ذریعہ اسپیڈ پوسٹ / رجسٹرڈ پوسٹ ارسال کریں جو آخری تاریخ 21 جون 2014 یا اس سے قبل پہنچ جائے ۔
The Registrar
RGUKT
Campus of IIIT- H
Gachi Bowli, Hyderabad -32