IIIT حیدرآباد کا آج ایک روزہ ورکشاپ

حیدرآباد ۔ 20 مئی ۔ ( سیاست نیوز) انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف انفارمیشن ٹکنالوجی (آئی آئی آئی ٹی )حیدرآباد کی جانب سے ایک روزہ ورکشاپ "Confluence Hyderabad” کا 21 مئی کو اہتمام کیا جائیگا ۔ یہ انڈسٹری لیڈرس اور انسٹی ٹیوٹ فیکلٹی کے ساتھ یہ ایک مشترکہ ورکشاپ ہوگا تاکہ ٹکنالوجی چیالنجس کی نشاندہی اور اس پر تبادلۂ خیال کیا جائے۔ ریسرچ اور انڈسٹری اور ٹکنالوجی کے درمیان اشتراک کی اہمیت کے بارے میں بتاتے ہوئے پروفیسر واسودیوا ورما ڈین (آر اینڈ ڈی) نے کہا کہ یہ ورکشاپ بزنس میٹ ٹکنالوجی کی مدد کیلئے ایک ایونٹ ہے۔