IGNOU UG/PG COURSES اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی

IGNOU اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں فاصلاتی تعلیم (Distance Mode) کے تحت مختلف کے کورسس میں داخلے کیلئے جنوری 2015 ء کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا ہے اور اس کیلئے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ یکم ڈسمبر 2014 مقرر کی گئی ہے اور 300 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 15 ڈسمبر آخری تاریخ ہے اس کے فارمس اور پراسپکٹس تمام علاقائی دفاتر میں دستیاب ہیں اس میں حیدرآباد میں اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کا علاقائی دفاتر مادھا پور ہائی ٹیک سٹی میں واقع ہے کورسس جن میں داخلے کا اعلان ہوا ہے ۔

BPP ۔ بیاچلر پریپریٹی پروگرام
BPP بیاچلر پریپریٹی پروگرام دراصل اس برج کورس ہے جو ایسے امیدواروں کیلئے جو 10+2 انٹرمیڈیٹ کامیاب نہیں ہے یا جن کی رسمی تعلیم نہیں ہو اور عمر 18 سال ہوا تھیں اس پروگرام میں داخلے دے کر اس میں کامیابی کے بعد بیاچلر ڈگری پروگرام میں داخلے کیلئے اہل قرار دیا جاتا ہے ۔ اس BPP پروگرام کو رسمی تعلیم Formal Education میں (10+2) کے مماثل نہیں مانا جاتا ۔

بیاچلر ڈگری پروگرام
BA/B.Com/B.SC
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی میں بیاچلر ڈگری پروگرام میں بی اے مختلف مضامین کے ساتھ ہے جن میں کسی تین اختیاری مضامین کے ساتھ ڈگری کرسکتے ہیں ۔ بی اے خصوصی میں ( ٹورازم اسٹڈی ) ، بی کام ، بی سی اے ، BSW سوشیل ورک لائبریری انفارمیشن سائنس ہے ۔ B.SC میں فزکس ، کیمسٹری ، باٹنی ، زوالوجی اور میاتھس ہیں ۔
ماسٹر ڈگری کورسس
MA/M.COM/M.SC
یم اے کے مضامین انگلش ، ہندی ، تاریخ ، پولیٹیکل سائنس ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، سائیکالوجی ، سوشیالوجی ، رورل ڈیولپمنٹ ، ٹورازم مینجمنٹ ، ٹرانسلیشن اسٹڈی کے ساتھ ایم اے فلاسفی اور ایم اے ( ایجوکیشن ) بھی ہیں اس کے علاوہ یم کام ، MCA ، ماسٹر آف لائبریری انفارمیشن سائنس ، MSC میں میاتھس ، کمپیوٹر سائنس اور فوڈ سروسس مینجمنٹ ہے ۔

ڈپلوما اینڈ پی جی ڈپلوما کورسس
پی جی ڈپلوما میں جو خصوصی کورسس ہیں ان میں نٹ ورکنگ ، آڈیوپروگرامنگ پروڈکشن،ایجوکیشنل مینجمنٹ اینڈ ایڈمنسٹریشن ، ایجوکیشنل ٹکنالوجی ، ماحولیاتی تعلیم ، جرنلزم اینڈ ماس کیمونیکیشن ، پری پرائمری ایجوکیشن ، اسکول لیڈر شپ اینڈ مینجمنٹ اربن پلاننگ اینڈ ڈیولپمنٹ ، ہاسپٹل اینڈ ہیلت مینجمنٹ اور ڈپلوما کورسس میں BPO فینانس اینڈ اکاونٹنگ ، چائلڈ کیر ایجوکیشن ، نیوٹریشن اینڈ ہلت ایجوکیشن ، ٹوارزم اسٹڈی ، ڈپلوما ان اردو نرسنگ ایڈمنسٹریشن ، ویمن ایمپورمنٹ وغیرہ شامل ہیں ۔
سرٹیفیکٹ ، پی جی اور اڈوانس سرٹیفیکٹ
اڈوانس سرٹیفیکٹ کورسس میں انفارمیشن سیکوریٹی پاور ڈسٹربیوشن مینجمنٹ ہیں ۔ پی جی سرٹیفیکٹ کورس میں سائبر لاء ، تعلیم بالغان ، بنگلہ ، ہندی ، ملیایم ترجمہ ، اگریکلچر پالیسی ، گاندھی اینڈ پیس اسٹڈی ، جیوانفارمینگ ، انفارمیشن ٹکنالوجی وغیرہ ہیں ۔ سرٹیفیکٹ کورس میں ٹیچنگ انگلش ، بزنس اسکل ، ین جی او مینجمنٹ ، فنکشنل انگلش ، اردو زبان ، عربی زبان ، ایچ آئی وی فیملی ایجوکیشن ، سوشیل ورک اینڈ کریمنل ججسٹس سسٹم ، ہلت کیر ، مینجمنٹ ٹورازم اسٹڈی ، فوڈ اینڈ نیوٹریشن ، انفارمیشن ٹکنالوجی ، لیباریٹی ٹیکنیک ، کوآپرئیولا اینڈ بزنس لا ، کیمونیکیشن اینڈ آئی ٹی اسکل ، انرجی ٹکنالوجی مینجمنٹ اور دیگر 20 سرٹیفیکٹ کورسس IGNOU میں ہیں۔ مذکورہ بالا کورسس میں داخلے کیلئے اہلیت ، تعلیمی قابلیت ، شرائط کو ویب سائیٹ پر اور پراسپکٹس میں ملاحظہ کریں ۔ پراسپکٹس تمام علاقائی مراکز پر 200 روپئے میں دستیاب ہے ۔ حیدرآباد میں اس کا علاقائی دفتر مادھاپور ہائی ٹیک سٹی سے بھی حاصل کرسکتے ہیں ۔ ذریعہ پوسٹ حاصل کرنے کیلئے 250 روپئے کا D.D ، IGNOU نئی دہلی کے نام حاصل کردہ ہو بھیج کر طلب کرسکتے ہیں ۔ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ بغیر جرمانہ کے یکم ڈسمبر اور 300 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ 15 ڈسمبر مقرر کی گئی ہے ۔پتہ اور ویب سائیٹ ہے ۔
Registrar
Student Registration Division
Indira Gandhi National Open Univerzity
Maidan Garhi
New Delhi – 1100068
www.ignou.ac.in

عثمانیہ یونیورسٹی فاصلاتی تعلیم
B.A/B.Com ، یم اے ، ایم کام داخلے
عثمانیہ یونیورسٹی کے فاصلاتی تعلیم میں ڈگری سطح پر بی اے ، بی کام کیلئے انٹر کامیاب اور پی جی سطح پر ایم اے ، ایم کام کیلئے متعلقہ مضمون سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ داخلے بغیر انٹرنس ٹسٹ کے جاری ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے ایم آئی جی ایس جلوخانہ لاڈ بازار پر ربط پیدا کریں ۔ 040-24510012 ، ڈگری کورس تین سالہ ہے جس کے سال میں دو دفعہ امتحانات ہوتے ہیں جبکہ پی جی کورس دو سالہ ہے جس کے امتحانات سال میں ایک دفعہ ہوتے ہیں ۔ مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے یہ کورسز کئے جاسکتے ہیں ۔ درسی کتب ، مواد یونیورسٹی مہیا کرتی ہے اور رابطہ کلاسس یونیورسٹی کیمپس میں ہوتی ہیں ۔
IGNOU
UG/PG COURSES
اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی