حیدرآباد ۔ 14 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : icici پروڈنشیل لائف انشورنس کمپنی لمٹیڈ پیر 19 ستمبر کو اس کے ابتدائی پبلک آفر 181,341,058 ایکویٹی حصص جس کی فیس ویلو 10 روپئے فی کس (ایکویٹی شیرس ) ہیں کا آغاز کرے گی ۔ اس کی مسدودی چہارشنبہ 21 ستمبر 2016 کو عمل میں آئے گی ۔ بولیاں کم از کم 44 ایکویٹی شیرس کے لیے لگائی جاسکتی ہیں ۔ پیشکش کیے جانے والے ایکویٹی شیرس کا نیشنل اسٹاک ایکسچینج NSE BSE لمٹیڈ سے اندراج کیا جائے گا ۔ آئی سی آئی سی آئی پروڈنشیل بینک لائف انشورنس کمپنی لمٹیڈ اس آفر کو قواعد Rule(2)(b) سیکوریٹیز کنٹراکٹس (ریگولیشن ) Rule 1957 ترمیم شدہ SCRE کے ذریعہ پیش کررہی ہے ۔ اس آفر کو SEBI قواعد کے Regulation 26(1) کے مطابق پیش کیا جارہا ہے ۔ جس میں 50 فیصد سے زائد خالص آفر کو مناسب اساس پر اہل ادارہ جاتی خریداروں (QIBS) کو الاٹ نہیں کیا جائے گا ۔۔