ڈگری کامیاب امیدوار جو یم بی اے اور یم سی اے میں داخلے کے خواہاں ہیں وہ اس کے مشترکہ انٹرنس امتحان ICET – 2014 کامیاب کئے رینک پاکر کونسلنگ کے منتظر ہیں دونوں ریاستوں تلنگانہ اور آندھراپردیش کے یونیورسٹیز گورنمنٹ ، پرائیویٹ نان میناریٹی کالجس میں داخلے کیلئے ویب کونسلنگ کا شیڈول جاری کردیا گیا ہے اس کیلئے پہلے مرحلہ میں امیدواروں کو اپنے تمام اسنادات کی تصدیق دیئے گئے ہلپ لائن مراکز پر رینک کے لحاظ سے کروانا ہوگا پھر امیدواروں کو ویب پر مبنی کونسلنگ میں شرکت کرتے ہوئے کالجس کے انتخاب کیلئے ترجیح دیتے ہوئے ویب آپشن کرنا ہوگا ۔ اسنادات ( سرٹیفیکٹ ) کی تصدیق ، تنقیح اور جانچ کا عمل 17 ستمبر تا 21 ستمبر جاری رہے گا اس کیلئے پہلے خصوصی تحفظات زمرہ جات جس میں اسپورٹس اینڈ گیمس این سی سی ، CAP ( ایکس سروس مین ) جسمانی طور پر معذورین شامل ہیں جو اس زمرہ کا متعلقہ سرٹیفیکٹ رکھتے ہیں ان کیلئے 17 ستمبر تا 20 ستمبر کے دوران ہلپ لائن مراکز پر دی گئی تواریخ کا امیدوار اپنے زمرہ اور رینک کے لحاظ سے شرکت کرتے ہوئے اسنادات کی تصدیق کرواتے ہوئے ویب آپشن کرسکتے ہیں۔
اسنادات کی تصدیق کا عمل آج 17 ستمبر سے شروع ہورہا ہے جو 5 دن تک روزانہ 25 ہزار رینک کے اعتبار سے 21 ستمبر تک رہے گا۔ شیڈول کو اوپر جدول میں بتایا گیا ہے ۔ اس کے مطابق امیدوار اپنے اسنادات کی جانچ تصدیق کرواتے اس کے بعد ہی انہیں ویب آپشن کرنے کا موقع رہے گا ریاست بھر میں 36 ہلپ لائن مراکز ہیں ہر ضلع میں گورنمنٹ پالی ٹیکنیک ہلپ لائن سنٹر ہے جہاں ان اسنادات کی تصدیق کروانا ہوگا ۔
حیدرآباد۔سکندرآباد میں پانچ ہلپ لائن مراکز
دونوں شہر حیدرآباد / سکندرآباد میں پانچ ہلپ لائن سنٹرس ہیں جہاں امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے شریک ہو کر اسنادات کی تصدیق جانچ کرائیں ۔
٭ گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف پرنٹنگ ٹکنالوجی ماریڈ پلی سکندرآباد ، 17 ستمبر ۔ ایک تا 7 ہزار تک ،٭ 18 ستمبر 25001 تا 31 ہزار ٭ 19 ستمبر 50 ہزار تا 56 ہزار ، ٭20 ستمبر 75 ہزار تا 81 ہزار ، ٭ 21 ستمبر ایک لاکھ تا ایک لاکھ ایک ہزار ،
٭JNTU کوکٹ پلی ، 17 ستمبر 7001 تا 13 ہزار ، ٭18 ستمبر 31001 تا 37 ہزار ، ٭19 ستمبر 56 ہزار تا 62 ہزار ، 20 ستمبر 81 ہزار تا 87 ہزار ، ٭ 21 ستمبر ایک لاکھ ایک ہزار ایک تا ایک لاکھ 6 ہزار
٭ جواہرلعل نہرو گورنمنٹ پالی ٹیکنیک رامنتاپور، ٭17 ستمبر ،13 ہزار ایک 19 ہزار ، ٭18 ستمبر 31001 تا 43500 ، ٭ 19 ستمبر 62001 تا 68500 ، ٭20 ستمبر 87001 تا 93500 ، ٭21 ستمبر 106001 تا 111000
٭ قلی قطب شاہ گورنمنٹ پالی ٹیکنیک چندولعل بارہ دری ۔ 17 ستمبر 19001 تا 25 ہزار ٭18 ستمبر 43501 تا 50 ہزار ، ٭19 ستمبر 68501 تا 75 ہزار ، ٭20 ستمبر93501 تا ایک لاکھ رینک ، ٭21 ستمبر 1,11001 تا ایک لاکھ 16 ہزار ، ٭21 ستمبر کو ایک لاکھ 6 ہزار ایک ، آخری رینک اور میناریٹی ICET ناکام امیدواروں کیلئے اسنادات کی تصدیق سنسھیکا ودیا بھون مانصاحب ٹینک حیدراباد میں رکھی گئی ہے ۔ اضلاع کے امیدواروں کیلئے ایک ہلپ لائن سنٹرہرضلع میں ہے ۔ لیکن حیدرآباد کے پانچ مراکز میں امیدوار اپنے رینک کے لحاظ سے وہ کس دن کس تاریخ کو ہے وہاں مقررہ تاریخ کو تمام اسنادات کے ساتھ رجوع ہو کر تصدیق و جانچ پڑتال کے ویب پر مبنی کونسلنگ میں شریک ہوسکتا ہے اور ویب آپشن کے ذریعہ کالجس کو ترجیح دیتے ہوئے انتخاب کرسکتا ہے اور ان رینک کے لحاظ سے الاٹ کی جائے گی ۔ امیدواروں 26 ستمبر کو شام 6 بجے ذیل کے ویب سائیٹ سے الاٹمنٹ کاپی ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ http://icet.nic.in
20 ستمبر تا 23 ستمبر ویب آپشن انٹری
ICET-2014 ایک رینک تا 60 ہزار رینک تک کے امیدواروں کیلئے صداقتناموں کی جانچ کے بعد 20 ستمبر اور 21 ستمبر کو ویب آپشن انٹری کرسکتے ہیں 22 ستمبر اور 23 ستمبر کو 60,001 رینک تا آخری رینک تک ویب آپشن کے ذریعہ کالجس کو ترجیح دے سکتے ہیں ۔ پھر 26 ستمبر کو سیٹ الاٹمنٹ دی جائے گی ۔ 28 ستمبر سے دونوں ریاستوں تلنگانہ ، آندھراپردیش میں یم بی اے اور ایم سی اے کورسز میں داخلوں کیلئے سیٹ ( نشستوں ) کا الاٹمنٹ کا 26 ستمبر کو شام 6 بجے ہوگا ۔ ڈگری کامیاب اور ICET-2014 کے رینک لائے امیدوار ویب کونسلنگ میں شرکت سے قبل اس کی ہدایات ، تفصیلات اور شرائط کو ویب سائیٹ http://icet.nic.in پر ملاحظہ کریں۔
نئے یونانی میڈیکل کالجس کی تلنگانہ میں ضرورت
تلنگانہ ریاست میں صرف ایک یونانی میڈیکل کالج گورنمنٹ نظامیہ طبی کالج چارمینار حیدرآباد میں ہے جبکہ دوسرا میڈیکل کالج آندھراپردیش کے کرنول میں ہے اب تلنگانہ ریاست میں کم از کم دو یا تین بی یو ایم ایس ( یونانی میڈیکل ) کالجس کی ضرورت ہے جبکہ داخلے کیلئے سخت مقابلہ ہے اور کافی مانگ ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر میر یوسف علی ایڈیشنل ڈائرکٹر یونانی محکمہ ایوش حکومت تلنگانہ نے قومی سمینار بہ یاد حکیم عبدالحمید ( ہمدرد ) میں ڈپٹی چیف منسٹر تلنگانہ جناب میر محمود علی کی توجہ مبذول کرواتے ہوئے کیا اور حکومت تلنگانہ اس پر ہمدردانہ غور کا تیقن دیا ۔