حیدرآباد 15 فروری (سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کے تعاون و اشترک سے شعبہ ایکو شور
(Eco Sure)
کے زیراہتمام ا20 اور 21 فروری بمقام نظام کالج گراؤنڈ دوسری سالانہ حیدرآباد رینوایبل انرجی ایکسپو (Hyrex-2015) دو روزہ نمائش کا انعقاد عمل میں لایا جائے گا۔ جس میں صدر ٹی آر ایس گریٹر حیدرآباد مسٹر ایم ہنمنت راؤ، ریاستی وزراء بحیثیت مہمانان خصوصی کے علاوہ دیگر قائدین شرکت کریں گے۔ یہ بات آج یہاں چیف ایکزیکٹیو آفیسر ایکوشور مسٹر کے ایس مورتی، کوآرڈی نیٹر مسٹر راج شیکھر نے پریس کانفرنس کے دوران بتائی۔ اُنھوں نے بتایا کہ مذکرہ دو روزہ نمائش کے دوران سولار ایل ای ڈی اور دیگر ذرائع سے تیار کردہ برقی آلات متعارف کئے جائیں گے اور داخلہ مفت رہے گا۔ اُنھوں نے بتایا کہ مذکورہ دو روزہ برقی آلات کی نمائش میں نیڈ کیاپ، فیاپسی، انجینئرس اسٹاف کالج، انرجی کنزرویشن مشن، انسٹی ٹیوٹ آف انجینئرس، یوا انجینئرس سمستھا، ٹریڈ انڈیا، ٹائٹان پاور گرڈ، اکشے سولار، پریمیر سولار، یاکس سولار، نیچرل پاور، ایمسو گرین انرجی، کوالٹی، فیم، ہائی پیرین کے علاوہ دیگر زائداز 100 اہم اور مشہور سولار ایل ای ڈی اور دیگر کمپنیاں حصہ لے رہی ہیں۔ اُنھوں نے بتایا کہ مذکورہ دو روزہ برقی اشیاء کی نمائش کے موقع پر 20 فروری کو ایک روزہ سمینار بھی منعقد کیا جائے گا جس میں سولار اور ایل ای ڈی کے میدان میں تجارت کے مواقع، صنعتوں کو درپیش مسائل، حکومت کی پالیسی، ملازمت کے مواقع کے علاوہ دیگر اہم مسائل پر مختلف عہدیدار اور فینانشیل اڈوائزرس مخاطب کریں گے۔ اس موقع پر گرو مورتی اور سدھارتھ بھی موجود تھے۔