HOTEL Mgmt JEE – 2015 ہوٹل مینجمنٹ کورسس

ایم اے حمید

انٹرمیڈیٹ (10+2) کے بعد اہم پروفیشنل کورس ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ کا ہے اس کے قومی سطح پر داخلے ہوتے ہیں جس کیلئے NCHM نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی کے تحت جو انٹرنس امتحان ہوتا ہے وہ JEE Joint Entrance Exam ہے سال 2015 کا NCHM JEE کا اعلامیہ جاری ہوا اور اس کیلئے فارمس آن لائن اور آف لائن داخل کرنا ہوگا ۔

تین سالہ B.SC (HHA) کورسس
نیشنل کونسل فار ہوٹل مینجمنٹ اینڈ کیٹرنگ ٹکنالوجی نے تین سالہ ڈگری کورس ہاسپٹالیٹی اینڈ ہوٹل ایڈمنسٹریشن کے کورس B.SC (HHA) میں جو NCHMCET اورIGNOU اندرا گاندھی نیشنل اوپن یونیورسٹی کا مشترکہ طور پر ہوتا ہے اس میں داخلے کیلئے قومی سطح پر انٹرنس امتحان رکھتا ہے اور اس انٹرنس امتحان کے ذریعہ ملک کے ٹاپ 51 ہوٹل مینجمنٹ کے کالجس اور اداروں میں داخلے دیئے جاتے ہیں جن میں اہم اور ٹاپ رینک رکھنے والے اور IHMS انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ شامل میں ملک کے اہم اداروں میں IHM پوسا نئی دہلی ۔ IMH لاجپت نگر دہلی ، IHM ممبئی ، IHM کولکتہ ، IHM چنائی ، IHM چندی گڑھ ، IHM بنگلورو اور حیدرآباد کا IHM شامل ہے ۔
IHM حیدرآباد میں داخلہ
اس انٹرنس امتحان JEE کے ذریعہ حیدرآباد میں واقع انسٹی ٹیوٹ آف ہوٹل مینجمنٹ کیٹرنگ ٹکنالوجی اینڈ اپلائیڈ نیوٹریشن میں بھی داخلے ہوتے ہیں یہ ادارہ گورنمنٹ آف انڈیا کے منسٹری آف ٹورازم کے تحت ہے اور حیدرآباد میں اس کا پتہ ہے ۔

IHM CT&AN
F – Row D.D Colony
Vidyanagar, Hyderabad-500007
فارمس آن لائن / آف لائن داخل کرنے کی سہولت
ہوٹل مینجمنٹ اداروں میں داخلے کیلئے ہونے والی قومی سطح کے انٹرنس امتحان JEE میں شرکت کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) کسی بھی گروپ کے امیدوار اہل ہیں اس کے فارمس آن لائن اور آف لائن دونوں طریقے سے کرسکتے ہیں آن لائن داخل کرنے کیلئے ویب سائیٹ www.applyadmission.net/nchmjee2015 ، www.nchm.nic.in ہے ۔ آن لائن فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 6 اپریل 2015 ء مقرر ہے اور اس کا انٹرنس امتحان JEE-2015 ، 25 اپریل کو رکھا گیا ہے اس کے امتحانی مراکز اور IHM 33 مراکز کے پتے اور تفصیلات ویب سائیٹ پر دستیاب میں آف لائن فارم داخل کرنے کیلئے فارم / پراسپکٹس NCHM نوئیڈا IHM کے تمام مراکز پر دستیاب ہیں ۔

MBA (ٹورازم ) کورس داخلے
انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹورازم اینڈ ٹراویل مینجمنٹ جو ملک کے پانچ مقامات گوالیار ، بھونیشور ، نوئیڈا ، گوا اور نیلور / آندھراپردیش میں ہے ان IITTM میں دو سالہ MBA ( ٹورازم ) کورس میں داخلے کیلئے گریجویٹ امیدواروں سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ CAT/MAT اور ATMA اور CMAT اسکوائر یا پھر ان اداروں کا علحدہ انٹرنس امتحان IITTM Admission Aptitude Test (AAT) ، 24 مئی 2015 رکھا گیا ہے ۔ اس کی تفصیلات ذیل کے ویب سائیٹ www.iittm.net پر دستیاب ہے ۔ تکمیل کردہ فارمس کے ادخال کی آخری تاریخ یکم مئی 2015 ہے ۔
email:iittmadmission@gmail.com

NIOS نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ دسویں / سکنڈری اور انٹر ( سینئر سکنڈری ) میں داخلے
نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ NIOS میں دسویں ( سکنڈری ) اور سینئر سکنڈری ( بارہویں ) میں داخلے کیلئے آن لائن داخلے جاری ہو اس کے علاوہ اب دیرینہ فیس 700 روپئے کے ساتھ داخلے حاصل کرنے کی آحری تاریخ 15 مارچ داخلے کی فیس مرد / لڑکے (Male) زمرہ کیلئے سکنڈری 1350 روپئے اور سینئر سکنڈری 1500 روپئے ہے اور لڑکیوں / خواتین (Female) کیلئے سکنڈری سطح کیلئے 1100 روپئے اور سینئر سکنڈری بارہویں سطح کیلئے 1250 روپئے مقرر ہے اس کی مکمل معلومات / تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ www.nios.ac.in ملاحظہ کریں۔ دسویں کیلئے جو سکنڈری سطح کا کورس ہے صرف 15 سال یا زائد عمر کے افراد جو کہ 31 جولائی 2015 کو دیکھی جائے گی ۔ داخلے کے بعد پانچ سالہ میعاد تک داخلے Valid رہتا ہے ۔ حیدرآباد میں اس کا علاقائی دفتر جس کا فون نمبر 040-24162859

ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی ، ڈگری کورس ، داخلے کلئے اہلیتی امتحان ۔ آخری تاریخ
ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے ڈگری کورسس بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں داخلے کیلئے 18 سال یا زائد عمر کے افراد کیلئے اہلیتی امتحان 12 اپریل کو رکھا گیاہے اس کے فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ 14 مارچ ہے ۔ فارم صرف آن لائن داخل کرتا ہے ذریعہ تعلیم تلگو ، انگلش کے ساتھ اردو بھی ہے ۔ اردو میڈیم کے طلبہ اس سہولت سے استفادہ کریں ۔ اہلیتی امتحان ( انٹرنس ) دو پرچوں جنرل نالج ، انگلش کے 50 سوالات اور 100 نشانات اور دوسرا پرچہ زبان کا جو اردو یا ہندی کے 50 سوالات اور 50 نشانات ہوتا ہے ۔ دونوں میں کامیابی ضروری ہے اور 36 فیصد نشانات کے حصول پر داخلے کے اہل ہوتے ہیں داخلے کی معلوات اور رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ کامپلکس لاڈ بازار 040-24510012 پر ربط پیدا کریں ۔ جو امیدوار پہلے اہلیتی امتحان کامیاب کر لئے وہ راست داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔
EAMCET کیلئے کراش کورس رجسٹریشن
ایمسٹ 2015 کے کراش کورس کوچنگ کیلئے شہر کے دو مقامات پر کوچنگ 24 مارچ تا 12مئی رکھی جارہی ہے ۔ انجینئرنگ / میڈیسن کیلئے انٹر امیدوار شام 5 تا 7 بجے محبوب حسین جگر ہال عابڈس احاطہ ’’ یاست ‘‘ میں نام درج کروائیں ۔