حیدرآباد ۔ 10 ۔ دسمبر : ( پریس نوٹ ) : نووٹیل ، حیدرآباد انٹرنیشنل کنونشن سنٹر (HICC) مادھا پور حیدرآباد پر ہائی فائی لگژری ایگزیبیشن کا آغاز ہورہا ہے جو 12 دسمبر تک جاری رہے گی ۔ ہائی فائی ایک 3 یومی ایکسکلوزیو فیشن ، لائف اسٹائیل اور لگژری ایگزیبیشن ہے ۔ ٹالی ووڈ اداکارہ مانسا ، بالی ووڈ اداکار آلوک ناتھ اور سونا چتوانی ، چیرمین آئی آئی آئی ڈی چیاپٹر نے اس ایکسپوزیشن کا افتتاح کیا ۔ اداکارہ پری ندھی ، زارین علی خان ، گیتیکا چڈھا ، ٹالی ووڈ سلیبریٹی اسٹائیلسٹ ، رام جیبو ، فیشن اور P3 پیوپل نے اس موقع کو مسرت بخشی ہے ۔ ممبئی ، دہلی ، جئے پور ، احمد آباد ، لکھنو ، پونے ، بنگلور ، کولکتہ اور چینائی سے 250 سے زیادہ بہترین فیشن ڈیزائنرس نے انتہائی عمدہ فیشن ورک کو پیش کررہے ہیں ۔ فرنشنگ ، ہینڈ پکڈ آرٹی فیکٹس ، آرٹ کلکٹیبلس اور ہوم ڈیکور آبجکٹس کا مخصوص کلکشن پیش کیا جارہا ہے ۔ روایتی غیر معمولی ملبوسات ، عصری زیورات ، ڈیزائنر ساڑیاں ، سوٹس ، ہیر فیشن ایکسیسریز ، فٹ ویر ، بیاگس ، ڈیزائنر بچکانہ ملبوسات ، اور اسپیکٹاکلر گولڈ ، چمکدار ہیرے ، سلور فرنیچر ، پینٹنگس کے علاوہ کئی ایک اشیاء کی نمائش کی جارہی ہے ۔۔