حیدرآباد ۔ 26 ۔ مارچ : ( سیاست نیوز ) : حوصلہ بلند اکیڈیمی نے صنعتی ماہرین کے ذریعہ لوگوں کے لیے ٹریننگ پروگرام Hay wards 5000 کا آغاز کریں گی ۔ ٹریننگ کی کامیاب تکمیل کے بعد جاب پلیسمنٹ فراہم کیا جائے گا ۔ دیپک ناتھ نائب صدر مارکیٹنگ کور برانڈس سب ملرانڈیا نے ایک پریس کانفرنس میں اس بات سے واقف کرواتے ہوئے کہا کہ Hay words 5000 پروگرام کے ذریعہ نوجوانوں کی رہنمائی کی جائے گی ۔ یہ پروگرام مفت رہے گا ۔ دونوں شہروں سے اب تک 117 نوجوانوں نے اپنے نام درج کروائے ۔ ہندوستان بھر میں 18 مراکز پر سافٹ اسکلس خود اعتمادی ورکشاپس منعقد کیے جاچکے ہیں ۔۔