Goldivia نئے سن فلاور آئیل برانڈ کا آغاز

حیدرآباد ۔ 14 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : ساوتھ انڈین کرشنا آئیل اینڈ فیاٹسی (Sikof) کی جانب سے جو موسم ماس ، انڈونیشیا کی ایک سبسیڈری ہے ، آج ہندوستانی مارکٹ میں ایک نئے ریفائنڈسن فلاور آئیل برانڈ ، Goldivia کو متعارف کیا گیا ہے ۔ خوردنی تیل تیار کرنے والی یہ سرکردہ کمپنی Sikof اس کے لیڈنگ برانڈس رجنی گولڈ اور سوریہ گولڈ کوکنگ آئیل کے ذریعہ ٹامل ناڈو مارکٹ میں پہلے سے موجود ہے ۔ اس کے لانچ کے بعد اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے ایس آئی کے او ایف کے جنرل منیجر پی سبرامنیم ( انڈین ہیڈ ) نے کہا کہ Goldivia ریفائنڈ سن فلاور آئیل کو یوکرین سے درآمد کئے گئے امپورٹیڈ کروڈسن فلاور آئیل سے تیار کیا گیا ہے جو کہ تغذیہ سے بھر پور ہے اور اس کی پیاکنگ صحت کے اصولوں کو ملحوظ رکھتے ہوئے کی گئی تاکہ کسٹمرس کو بہترین کوالٹی کا تیل فراہم کیا جائے ۔ مسٹر سبرامنیم نے کہا کہ Sikof کے عصری تقاضوں سے ہم آہنگ مینوفکچرنگ فسیلیٹز آندھرا پردیش میں کرشنا پٹنم اور ٹامل ناڈو میں ناگا پٹنم میں واقع ہیں ۔ کرشنا پٹنم کی ریفائنری کپاسٹی یومیہ 1200 ٹن ہے اور ناگاپٹنم کی 400 ٹن ہے ۔۔