حیدرآباد ۔ /17 اپریل (سیاست نیوز) گلین ایگلس گلوبل ہاسپٹل حیدرآباد نے 700 جگر کی پیوندکاری آپریشنس انجام دیتے ہوئے ایک ریکارڈ بنایا ہے ۔ ڈاکٹر کے رویندر ناتھ ، چیرمین اینڈ منیجنگ ڈائرکٹر گلوبل ہاسپٹل گروپ کے مطابق بیداری کے فقدان اور طرز زندگی میں تبدیلیوں کے باعث لوگ جگر کے امراض سے متاثر ہورہے ہیں ۔ فی الوقت ملک میں دنیا میں ہیپاٹیٹس بی سے متاثر ہونے والے مریضوں کی تعداد کا 11 فیصد ہے اور ملک میں تقریباً ایک تا دو لاکھ افراد جگر کے کینسر کے باعث فوت ہوتے ہیں ۔