حیدرآباد ۔ 22 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : فیٹ گروپ آٹو موبائیلس انڈیا نے اسپورٹس یوٹیلیٹی گاڑی ( Avventura ) کو متعارف کیا ہے ۔ اس کی قیمت 5.99 لاکھ تا 8.17 لاکھ روپئے ( ایکس شوروم دہلی ) ہے ۔ یہ سب 4 میٹر وہیکل پٹرول اور ڈیزل دونوں میں دستیاب ہے ۔ پٹرول گاڑی 1.4 لیٹر انجن کے ساتھ 6 لاکھ 5 ہزار 810 روپئے میں ایکس شوروم حیدرآباد پر دستیاب ہے ۔ فیٹ آٹو موبائیلس انڈیا آپریشنس صدر و ایم ڈی ناگیش بساون ہلی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس گاڑی کے لیے پانچ سو افراد نے بکنگ کروائی ہے جب کہ کمپنی ختم سال 2015 تک لکثرری ہیٹ بیاک کو بازار میں لانے کا ارادہ رکھتی ہے ۔ انہوں نے کار کی خصوصیات بتاتے ہوئے کار کو گراونڈ کلرینس 205 کے ساتھ محفوظ قرار دیا ہے ۔ ۔۔