Entrance Exams Preparation انٹرنس امتحانات کی تیاری

ایم اے حمید

EAMCET-2015 تلنگانہ میں 14 مئی کو مقرر ماڈل ٹسٹ پرچوں کی مشق سے اچھے رینک کا حصول
تلنگانہ ریاست میں پہلی بار ایمسٹ ( انجینئرنگ اگریکلچر میڈیکل کامن انٹرنس ٹسٹ ) 14 مئی کو ہورہا ہے اس کے تمام تر تیاری مکمل ہوچکی ہیں ۔ انٹرمیڈیٹ ، یم پی سی ، بی پی سی کے امیدوار بھی تیاریوں کے آخری مرحلے میں داخل ہوچکے ہیں ایمسٹ ایک داخلہ امتحان ہے ۔ اہم پروفیشنل کورسز میں داخلے کیلئے سخت مسابقت ہوتی ہے اس طرح یہ ایک مسابقتی امتحان بھی ہے اس میں کامیابی کوئی معنی نہیں رکھتی بلکہ اچھے نشانات کے ذریعہ رینک لاکر داخلہ لینا ہوتا ہے چونکہ نشستیں کم رہتی ہیں اس لئے ابتدائی رینک لانے والے طلبہ ہی کو داخلہ ملتا ہے ۔ اب ایمسٹ کے رینک کیلئے طلبہ جو دو سال تک انٹرمیڈیٹ کی تعلیم حاصل کئے IP کا امتحان دیئے پھر اب ایمسٹ لکھنے والے ہیں وہ ایمسٹ کے سوالی پرچوں کے مطابق وقت ، نشانات اور نمونہ سوالات کو سمجھ کر مقررہ وقت میں کس سوال کو پہلے کرنا اور ابتدائی ایک گھنٹے میں کتنے سوالات کرسکتے ہیں پھر آخری وقت تک کتنے سوالات کرسکتے ہیں اور اگر سوال مشکل ہو تو اس کو آخر میں کس طرح کریں اس کی حکمت عملی اور منصوبہ بندی بنائی، ماہ اپریل / مئی میں مختلف اخبارات ، رسائل ادارے ، تنظیمیں Mock test تمثیلی امتحانات منعقد کئے اس کے پرچوں سے ہر دن تین گھنٹے ایک پرچہ کی مشق کریں اور کتنے نشانات آرہے ہیں کیا کرنا ہوگا ۔ اس کا محاسبہ کریں ۔ دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر ہر اتوار کو 5 مختلف اداروں کے تیار کردہ پرچوں کا تمثیلی امتحان رکھا گیا تھا ۔ یہ پرچے حاصل کریں اور 10 مئی اتوار کو ایک گرانڈ ٹسٹ ہوگا جس میں مکمل گائیڈنس کے ساتھ پرچے بھی دیئے جائینگے ۔ اس سے رینک لانے میں مدد ملے گی۔

SSC کے بعد پالی ٹیکنیک انٹرنس پالی سٹ 13 مئی آخری تاریخ 31 مئی کو امتحان
SSC یا سی بی ایس ای ، ICSE کا امتحان دیئے طلباء طالبات کیلئے انجینئرنگ ڈپلوما کورسس میں داخلے کیلئے پالی ٹیکنیک کا انٹرنس امتحان Polycet ، پالی سٹ ، تلنگانہ ریاست میں 31 مئی کو رکھا گیا ہے اور اس کے فارمس ہلپ لائن سنٹر میں 13 مئی تک داخل کرنا ہے اور پالی ٹیکنیک میں فارم داخل ہوتے ہی ہال ٹکٹ فراہم کررہے ہیں ۔ انٹرنس امتحان ایس ایس سی نصاب کے میاتھس 60 ، فزکس 30 ، کیمسٹری ، 30 نشانات کے ہوتے ہیں اور تمام سوالات آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے ہوتے ہیں اس کی کوچنگ معہ ماڈل ٹسٹ پیپرس کے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر اور سری چندرا جونیر کالج نزد چومحلہ پیالس خلوت چارمینار پر صبح 8 تا 11 بجے ہورہی ہے ۔ 5 سوال پرچے بھی مہیا کئے جائیں گے ۔
B.Ed کا انٹرنس ایڈسٹ 2015 ، 7 مئی آخری تاریخ ، 6 جون کو امتحان
کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب یا اب ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے طلباء و طالبات کیلئے بی ایڈ کے دو سالہ کورس میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ’’ ایڈسٹ ‘‘ ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ 6 جون کو رکھا گیا ۔ اس کے فارمس آن لائن داخل کرنے کی آخری تاریخ 7 مئی مقرر کی گئی ہے اس کے مضامین میں سوشیل اسٹڈیز ، بیالوجیکل سائنس ، فزیکل سائنس ، میاتھس ، انگلش میں اس کی رہنمائی کیلئے محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلوخانہ کامپلکس لاڈ بازار پر صبح دس تا 5 بجے رجوع ہوسکتے ہیں ۔

عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسز ،MSC ، ایم اے ، ایم کام ، MEd داخلے آخری تاریخ
عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت اس یونیورسٹی اور اس کے الحاق کردہ کالجس کے ساتھ تلنگانہ کے دیگر یونیورسٹی میں پی جی کورسز ریگولر میں داخلے کیلئے مشترکہ انٹرنس امتحان OUCET کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اس کیلئے ڈگری کے متعلقہ مضمون سے پی جی کرسکتے ہیں ایک سے زائد مضامین کیلئے انٹرنس امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ہر مضمون کی فیس الگ الگ ادا کرنا ہوگا ۔ ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی کے ساتھ ایم ایڈ ، ایم سی جے اور دیگر پی جی ڈپلوما کورسس ہیں ۔ فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 13 مئی ہے تاہم انٹرنس امتحان ہر مضمون کیلئے الگ الگ ہوگا۔ جو جون میں رکھا جائے گا ۔ امتحانی تاریخ شیڈول نہیں دیا گیا ۔ اس کی معلومات اور رہبری کیلئے 040 -24510012 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں۔

اسکول / کالج کے ذہین اور امتیازی کامیاب طلبہ کیلئے Talent Search اسکیم مشن IAS
اسکول میں آٹھویں / نویں جماعت میں اچھے نشانات سے کامیاب ذہن طلبہ اور جونیر کالج میں انٹر سال اول / دوم میں امتیازی ” A ” گریڈ سے کامیاب ہونے والے طلبہ اور ڈگری کے طلبہ کیلئے ادارہ سیاست جناب زاہد علی خان صاحب کے زیرنگرانی Talent Search Schemeرکھا ہے جو مشن ” IAS ” کیلئے تیار کرے گا ۔ مختلف زمرہ بندیوں کے تحت طلبہ کو تیار کیا جائے گا ۔ طلبہ اپنے رپوٹ / میمو مارکس زیراکس کے ساتھ محبوب حسین جگر کیریئر گائیڈنس سنٹر احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر 7 مئی تک نام درج رجسٹرڈ کروادیں تاکہ Talent Search Exams کیلئے مطلع کیا جاسکیں ۔ IAS مشن کے تحت طالب علم پر لاکھ روپئے سے زائد خرچ عائد ہوتا ہے جس کو ادا کرتے ہوئے طلبہ کی مکمل رہنمائی اور مدد کرنے کا منصوبہ ہے ۔ فوری رجسٹریشن کروائیں ۔
ویمن کالج کوٹھی عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں ڈگری میں داخلے اعلامیہ جاری
عثمانیہ یونیورسٹی کالج فار ویمن کوٹھی حیدرآباد میں انڈر گریجویشن کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی میں تعلیمی سال 2015 – 16 کے داخلے کیلئے فارمس 4 مئی سے دیئے جارہے ہیں ۔ فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 26 مئی ہے اور100 روپئے دیرینہ فیس کے ساتھ آخری تاریخ 2 جون ہے انٹرمیڈیٹ کامیاب لڑکیاں اس کے فارمس دی گئی تاریخ تک داخل کردیں ۔ یہ کالج عثمانیہ یونیورسٹی کا خود مختارانہ موقف Autonomous ہے ۔