Engineering Jobs & Hr.Studies انجینئرنگ کیریئر پلاننگ

انجینئرنگ کی چار سالہ ڈگری بی ای / بی ٹیک میں کئی برانچس ہیں جن میں اکثریت میکانیکل ، سیول ، الکٹریکل ، الکٹرانکس ، کمپیوٹر سائنس ، آئی ٹی سے کرتے ہیں دوران تعلیم اور کورس کی تکمیل کے بعد مستقبل کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے کیریئر کو شاندار بنایا جاسکتا ہے ۔ آج اعلی تعلیم اور روزگار کے بے شمار مواقع ہیں ان سے وقفیت حاصل کرنا اور اس کے طریقہ کار کے مطابق ان سے بھرپور استفادہ کیا جاسکتا ہے ۔ چنانچہ انجینئرنگ ڈگری میں زیرتعلیم طلبہ کو ان کے مستقبل کی راہیں ، منزل کو بتانے اور اس کو کس طرح پاسکتے ہیں ایک نہایت معلوماتی پروگرام ماہرین نے رکھا ہے ۔ اقلیتی طلبہ اس میں شرکت کرتے ہوئے اپنی سوچ فکر بدل سکتے ہیں ۔ انجینئرنگ ڈگری ایک پروفیشنل کورس ہے ۔ اس کے بعد جو مواقع ہیں اس میں اعلی تعلیم کیلئے ماسٹر ڈگری یم ای / ایم ٹیک ، ایم ارک وغیرہ ہیں اور ساتھ ہی انجینئرنگ گریجویٹ مینجمنٹ اسٹڈیز IIM اور IIT سے یم بی اے کرسکتے ہیں ۔ ریاستی سطح پر اور قومی سطح پر ماسٹر ڈگری کورسز کیلئے انٹرنس امتحانات ہیں ان میں شرکت ہوئے مسابقتی امتحانات کی تیاری کریں اور اعلی تعلیم میں داخلے اور ساتھ ہی روزگار کے حصول کیلئے مساعی کریں۔ عام طور پر انجینئرنگ کے طلبہ صرف اپنے کورس کی تعلیم اور امتحان کی تیاری کرتے ہوئے صرف اس پر پوری توجہ دیتے ہیں آج انجینئرنگ کالجس بہت ہیں اور ہر سال لاکھوں کی تعداد میں انجینئرنگ گریجویٹ نکلتے ہیں ۔

انجینئرنگ کالجس کی بھی زمرہ بندی کی گئی اور انہیں مختلف درجوں میں تقسیم کردیا گیا ۔ ملک کے نامور اور سرکردہ انجینئرنگ تعلیم کے باوقار ادارے IIT ہیں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی حکومت ہند کے خود مختار ادارے ہیں جو یونیورسٹی کا درجہ رکھتے ہیں ۔ ان میں داخلے کیلئے انٹرمیڈیٹ (10+2) کے بعد سخت مسابقتی امتحان ہوتا ہے اور ان آئی آئی ٹیز میں داخلے پانا ہی اعزاز مانا جاتا ہے اور یہاں تعلیم کے حصول کے بعد مستقبل شاندار بن جاتا ہے اس کے علاوہ NITs اور BITs وغیرہ ملک کے نامور انجینئرنگ کے تعلیمی ادارے ہیں ۔ آندھراپردیش ، تلنگانہ میں 1990 ء میں JNTU جواہر لعل نہرو ٹکنالوجیکل یونیورسٹی کے قیام کے بعد کئی انجینئرنگ کالجس قائم کئے گئے اور بی ای کے علاوہ بی ٹیک کی ڈگری دی جائے گی اب ان کالجس کی بہتات نے معیار کو گرادیا۔ ایک کالج میں یہی کورس ہے وہاں تمام فیکلٹی ممبرس ہیں اور اچھی تعلیم کے ساتھ شاندار نتائج برآمد ہوتے ہیں وہی پر کئی کالجس ایسے ہیں جہاں فیکلٹی ممبرس کی کمی تعلیم صحیح نہ ملتی اور اس کے نتائج پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں ۔ اب انجینئرنگ زیرتعلیم طلبہ اور کورس کی تکمیل کئے امیدوار اپنے مستقبل کیلئے منصوبہ بندی کریں ۔ یہاں کچھ اہم کورسز اور ملازمتوں کے مواقع پر روشنی ڈالتے ہوئے اس ضمن میں منعقد ہونے والے پروگرام میں شرکت کی خواہش کی جاتی ہے ۔

GATE-Graduate Aptitude Test in Engineering
GATE ایک قومی سطح کا ایسا امتحان ہے جس کیلئے انجینئرنگ کے کسی بھی برانچ کے ڈگری ہولڈرس یا سال آخر امتحان دیئے طلبہ لکھ سکتے ہیں ۔ اس امتحان کے ذریعہ ماسٹر ڈگری میں داخلے اور ملازمت کا حصول دونوں کو دیکھا جاتا ہے ۔ GATE کے اسکور کی بڑی قدر و قیمت ہے اس کا انعقاد IIT انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی کرتے ہیں ۔ IITs میں یم ای / ایم ٹیک میں داخلے ہوتا ہے حکومت ہند کے قومی سطح کے اداروں ، سنٹرل یونیورسٹیز میں بھی GATE کے اسکور پر داخلے دیئے جاتے ہیں ۔ اپنی ریاست میں بھی GATE کے ذریعہ ایم ای ، ایم ٹیک علحدہ کونسلنگ ہو کر داخلے دیئے جاتے ہیں۔ GATE سابق میں صرف ایک ماسٹر ڈگری کورسز میں داخلے کا انٹرنس امتحان تھا لیکن سال 2009 – 10 سے کئی ملٹی نیشنل کمپنیاں ، پبلک سکٹر ادارے اس امتحان کے اسکور پر ملازمت فراہم کررہے ہیں ۔ اس طرح GATE ایک انٹرنس امتحان ہی نہیں رہا بلکہ رکروٹمنٹ ٹسٹ بھی ہوگیا جس کے ذریعہ ماسٹر سطح پر داخلے اور روزگار دونوں حاصل کرسکتے ہیں ۔ اب انجینئرنگ کے ڈگری امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ GATE کی تیاری کریں، اس میں شریک ہوکر اچھے نشانات سے بہترین اسکور پائیں جو دونوں تعلیم اور روزگار کیلئے کام آسکیں ۔
IES انڈین انجینئرنگ سروس امتحان
UPSC یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت جہاں ڈگری امیدواروں کیلئے آئی اے ایس / آئی پی ایس فارن سروسس اور دیگر سنٹرل سروسس کے سیول سروسس امتحانات ہوتے ہیں وہیں انجینئرنگ گریجویٹ کے علحدہ IES انڈین سروسس امتحان ہوتا ہے ۔ بی ای / بی ٹیک امیدواروں ڈگری کے تکمیل پر یا سال آخر کے بعد ان دونوں امتحان سیول سروس ، آئی اے ایس ، آئی پی ایس اور IES میں شرکت کرسکتے ہیں اور اس کیلئے جنرل اسٹڈیز کے ساتھ انجینئرنگ مضامین کی تیاری کریں اور IES کے ذریعہ اعلی عہدہ حاصل کریں ۔
2 اکٹوبر کو معلوماتی پروگرام
انجینئرنگ کے زیرتعلیم طلبہ اور کورس تکمیل کئے امیدواروں کیلئے ایک نہایت معلوماتی پروگرام کل جمعرات 2 اکٹوبر کو صبح 11 بجے تا دو بجے پبلک گارڈن کے آڈٹیوریم میں رکھا گیا ہے ۔ اس میں شریک طلبہ کو ماہرین کا پیانل تعلیم اور روزگار کے مواقع پر رہنمائی کرے گا ۔ انہیں معلوماتی کٹ دی جائے گی اور تمام شرکاء کو سرٹیفیکٹ دیاجائے گا ۔ صرف رجسٹرڈ کئے امیدواروں ہی کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔ مزید معلومات مسز ہیمالتا سے9059486152 اور8801921506 پر ربط کریں۔