Education & Employment تعلیم اور روزگار

پولیس کانسٹبلس کے امتحانی نشانات
میں کمی کرنے پر کامیابی میں اضافہ

پولیس کانسٹبلس کے تقررات تحریری امتحان ، 10 رعایتی نشانات کے بعد اعلان ،50 فیصد امیدوار اہل
تلنگانہ میں 16 ہزار 3 سو پولیس کانسٹبلس کے تقررات کیلئے 30 ستمبر 2018 کو تحریری امتحان ریاست بھر میں رکھا گیا تھا اس میں 4.50 لاکھ امیدواروں نے شرکت کی تھی اور 200 سوالات کے 200 نشانات کیلئے ہوئے امتحان میں کامیابی کیلئے 70 نشانات کا حصول تھا ہیکہ اکثریت 5 تا 7 نشانات کم حاصل کرنے دوسرے مرحلے کیلئے ناکام تھا اس ضمن میں 10 زائد نشانات کے ساتھ نتائج جاری کرتے ہوئے دو لاکھ 25 ہزار امیدواروں کو دوسرے مرحلہ کیلئے اہل قرار دیا گیا ۔ اس میں اب امیدواروں کو فزیکل ٹسٹ میں Running دوڑ 100 میٹر ، 800 میٹر ، لانگ جمپ ، ہائی جمپ اور شارٹ پٹ شامل ہیں اس کے بعد Main تحریری امتحان ہوگا ۔ امیدوار اپنے نشانات اور کو نتیجہ کے فہرست میں ملاحظہ کرتے ہوئے دوسرے مرحلہ کی تیاری شروع کردیں ۔ www.tslprb.in ؟
فارن میڈیکل اسٹوڈنٹ کیلئے FMGE –
Foreigh Medical Gradvate Examination
۔نیشنل بورڈ آف اگزامینشن فارن میڈیکل گریجویٹ اگزامنیشن FMGE کمپیوٹر پر مبنی اسکریننگ ٹسٹ 14 ڈسمبر 2018 کو رکھا ہے اس کے فارمس 16 اکٹوبر سے آن لائن داخل کئے جاریہ ہیں اور آخری تاریخ 6 نومبر ہے اس کی مکمل معلومات ، تفصیلات ، اہلیت اور شرائط کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ www.nbe.edu.in
ESE انجینئرنگ سروسس امتحان 6 جنوری 2019 کو مقرر
UPSC یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت انجینئرنگ گریجویٹ کیلئے انجینئرنگ سروسس امتحان پریلمنری پہلے مرحلہ کا ملک کے مختلف اور منتخبہ مقامات پر 6 جنوری 2019 کو رکھا گیا ہے ۔ B.E/B.Tech کسی بھی برانچ کے امیدوار اہل ہیں اس کی تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ www.upsc.gov.in آخری تاریخ 22 اکٹوبر ہے ۔
راشٹریہ ملٹری اسکولس آف انڈیا ، چھٹی اور نویں جماعت میں داخلے
ہندوستان مختلف مقامات پر واقع راشٹریہ ملٹری اسکولس جو ہماچل پردیش ، چھیل ، اجمیر راجستھان ، بیلگام کرناٹک ، بنگلور کرناٹک ، اور دھولپور راجستھان میں چھٹی جماعت اور نویں جماعت میں داخلے کیلئے درخواست فارمس طلب کئے گئے ۔آخری تاریخ 15 نومبر ہے ۔ تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔
www.rashtriyamilitaryschools.in
کاکتیہ یونیورسٹی کے UG اور P.G کورسز ، Distance ایجوکیشن کے تحت داخلے
کاکتیہ یونیورسٹی کے اسکول آف فاصلاتی تعلیم کے تحت مختلف مقامات پر اسٹڈی سنٹرس بنائے گئے ۔ اس میں انڈر گریجویشن سطح پر B.Com , B.A اور B.SC ہیں اور پوسٹ گریجویشن سطح پر MA ، M.Com اور M.SC ہیں اس میں داخلے کے مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے کورس کی تکمیل کرسکتے ہیں ۔ حیدرآباد میں داخلے کیلئے رابطہ کریں۔
فو ن نمبر :9390044104 ۔
ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے
دسویں سطح کا امتحان SSC ریگولر میں پرائیویٹ طور پر شرکت کے طریقہ ختم کرنے کے بعد بغیر اسکولی تعلیم کے پرائیویٹ اوپن ایس ایس سی میں شریک ہوگا ، اس کیلئے APOSS جو تلنگانہ میں TOSS تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی ہے جس میں ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ اوپن ہیں اس امتحان میں شرکت کے بعد کامیاب ہونے پر جو سرٹیفیکٹ دیئے جاتے ہیں اس میں SSC کا بورڈ آف سکنڈری اور دیگر دسویں بورڈ کے مماثل ہے اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) بھی دیگر بورڈ اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے مماثل اور مساوی ہے ۔ اس کے ذریعہ اعلی تعلیم میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے MIGS محمڈن انسٹی ٹیوٹ جلو خانہ کامپلکس لاڈبازار 040-24510012 پر رابطہ کرسکتے ہیں۔
مہاتماگاندھی اور سوچھ بھارت Project Work
مہاتاما گاندھی کی150 ویں یوم پیدائش کے ضمن میں اسکولی طلبا و طالبات کیلئے گاندھی اور سوچھ بھارت پر ایک پراجکٹ تیاری مقابلہ قومی سطح پر رکھا گیاہے کسی بھی اسکول میں زیرتعلیم طلبہ ان تعطیلات میں پراجکٹ تیار کرکے 22 اکٹوبر تا 25 اکٹوبر تک متعلقہ اسکول میں داخل کرتے ہوئے اس کی اطلاع ذریعہ ای میل کردیں ۔
knowledgeolympiad899@gmail.com