ایم اے حمید
پالی ٹیکنیک انٹرنس ٹسٹ ۔ پالی سٹ 2015
سوال : پالی ٹیکنیک انٹرنس امتحان Polycet کب ہے انٹرنٹ پر جو تاریخ بتائی گئی تھی پھروہ بدل گئی ۔ تلنگانہ اور اے پی کے Polycet اور CEEP سے متعلق معلومات شائع کریں تو نوازش ہوگی اور ایس ایس سی طلبہ کی بروقت مدد ہوگی ؟
ابرار حسین ۔ مشیرآباد
جواب : پالی ٹیکنیک انٹرنس امتحان جو انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسس کیلئے ہوتا ہے ۔ CEEP تھا جس کو بدل کر پالی سٹ Polycet کردیا گیا ۔ تلنگانہ میں یہ امتحان 21 مئی کو رکھنے کا اعلان ہواتھا پھر ویب سائیٹ پر نیا شیڈول دیا گیا اس ہفتہ اعلامیہ جاری ہوگا اور امتحان 10 جون کو ہوگا ۔اس طرح ایس ایس سی طلبہ کو مزید موقع ملے گا ۔ نئے شیڈول کے مطابق اعلامیہ کی اجرائی پر تفصیلات شائع کی جائے گی ۔ ایس ایس سی امتحان دیئے طلباء اس کی تیاری کیلئے میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری کے آبجیکوٹائپ سوالات کی مشق کریں۔ اعلامیہ کیلئے ویب سائیٹ www.sbtet.gov.in ہے ۔
M.Ed میں داخلے کیلئے ہونے والا انٹرنس امتحان
سوال : ایم ایڈ میں داخلے کیلئے کونسا انٹرنس امتحان CET ہوتا ہے اور اس کیلئے اہلیت کیاہے ؟
عائشہ فاطمہ ۔ پرانی حویلی ، حیدرآباد
جواب : ایم ایڈ میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کا پی جی انٹرنس امتحان ہوتا ہے ۔ اس کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے اس کے OUCET میں پوسٹ گریجویشن کورسس یم اے ، یم کام ، ایم ایس سی کے ساتھ یم سی جے میں داخلے ہوتے ہیں اس میں ایم ایڈ بھی ہے ۔ ایم ایڈ کا علحدہ انٹرنس نہیں ہوتا جبکہ یم ایڈ کیلئے بھی OUCET ہے اور اس کیلئے بی ایڈ امیدوار اہل ہیں۔ پی جی ہونا ضروری نہیں ہے ۔ اس کیلئے فارمس آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ پی جی کے انٹرنس امتحانات ماہ جون میں ہونگے ۔
ڈگری کے بعد کونسے انٹرنس امتحانات ہیں
سوال : ڈگری کے اب امتحانات ختم ہوئے اس کے بعد مختلف پروفیشنل کورسس کیلئے کون کونسے انٹرنس امتحانات ہیں ان کی تفصیلات شائع کریں ؟
ثمریں انجم ۔ ضلع ورنگل
جواب: ڈگری کے بعد پی جی کورسس اور پروفیشنل کورسس ہیں اس میں بی ایڈ کیلئے ایڈسٹ ہے جو 6 جون کو مقرر ہے ۔ ایم بی اے ، ایم سی اے کیلئے آئی سٹ ، ایل ایل بی کیلئے لاسٹ ، پی جی کیلئے OUCET ہے ۔ آئی اے ایس ، آئی ایس سی کیلئے سیول سروسس امتحانات ہوتے ہیں ۔ ڈگری کامیاب یا ڈگری سال آخر کا امتحان دیئے امیدوار اہل ہوتے ہیں۔
سرکاری ملازمتیں اور بنکوں کے امتحانات
سوال : سرکاری ملازمتوں کیلئے صرف اخبار میں اعلانات آرہے ہیں فارم کب اور کہاں داخل کرنا ہے کونسے پوسٹ ہیں معلوم نہیں ہورہا ہے ؟ اس کے ساتھ بنکوں کی ملازمت کیلئے بھی ہونے والے امتحانات کے بارے میں معلومات فراہم کریں ؟
شفیق انجم ۔ ضلع نظام آباد
جواب : سرکاری ملازمتوں کیلئے ریاستی حکومت کے تاحال کسی بھی محکمہ یا پبلک سروس کمیشن کا اعلان نہیں آیا ۔ تلنگانہ ریاست میں صرف ایک لاکھ 7 ہزار جائیداوں پر بھرتی کا متعدد مرتبہ اعلان آیا شیڈول / اعلامیہ جاری نہیں ہوا ۔ اس کے اعلامیہ کی اجرائی کے بعد ہی فارم داخل کرنا ہوگا ۔ تعلیمی قابلیت / اہلیت معلوم ہوگی ۔ مرکزی حکومت کے محکمہ جات میں تقررات کیلئے اسٹاف سلکشن کمیشن کے تحت گریجویٹ لیول کا امتحان ہوتا ہے ۔ جو سال میں دو دفعہ ہوتا ہے ۔اسٹاف سلکشن کمیشن کے علاوہ یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت بھی محکمہ جاتی تقررات کے امتحانات ہوتے ہیں ۔ بنکوں کیلئے IBPS انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ پرسنل سلکشن کے تحت سال میں دو دفعہ کلریکل کیڈر کیلئے اور پروبیشنری آفیسرس کیلئے مشترکہ تحریری امتحان CWE ہوتا ہے جو آن لائن CBT کمپیوٹر پر مبنی امتحان ہے ۔
اوپن انٹرمیڈیٹ کی اہلیت
سوال : APOSS کا جو ایک سالہ انٹرمیڈیٹ ہے اور مرکز کا جو اوپن اسکولنگ انٹر ہے اس سے کیا ایمسٹ یا انجینئرنگ میڈیسن کرسکتے ہیں ؟ اس بارے میں رہبری کرتے ہوئے حیدرآباد کے کسی مرکز کا پتہ یا نمبر دیں تاکہ معلومات حاصل کرسکیں؟
عرشیہ ناز ۔ خلوت ، حیدرآباد
جواب : APOSS اے پی اوپن اسکول سوسائٹی ہے جو اب تلنگانہ میں میں TOSS تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی بن گئی ۔ اس کا ایک سالہ انٹرمیڈیٹ کورس مسلمہ ہے اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ ایجوکیشن کے تحت انٹر 10+2 کے مماثل ہے اس کے اختیاری مضامین کے مطابق ایمسٹ یا اعلی کورسس کرسکتے ہیں اس طرح مرکز کا NIOS نیشنل اوپن اسکولنگ بھی مسلمہ اور منظورہ ادارہ ہے ۔ جس کے کورسس دسویں کا سکنڈری اور بارہویں کا سینئر سکنڈری ہے یہ بھی حکومت کے ہیں یہ ادارے نہ صرف امتحانات منعقد کرتے ہیں بلکہ درسی کتب فراہم کرتے ہیں اور کامیابی پر اسنادات عطا کرتے ہیں جو حکومت کے مختلف بورڈس سے مسلمہ حیثیت رکھتے ہیں اور مماثلت رکھتے ہیں۔