Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

SSC کے بعد پالی ٹیکنیک انجینئرنگ اور انٹر کے بعد بی ای / بی ٹیک
سوال : ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنیک میں انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسس ہیں اور انٹرمیڈیٹ کے بعد انجینئرنگ ڈگری بی ای / بی ٹیک ہیں ۔ اس میں کیا فرق ہے اور کس طرح سے انجینئرنگ کرنے میں فائدے ہیں ؟

محمد ارشاد حسین ۔ مہدی پٹنم
جواب : ایس ایس سی کے بعد اگر پالی ٹیکنیک کے انجینئرنگ ڈپلوما کورس میں داخلہ لیا جائے تو تین سال کا کورس ہے اس کے بعد تین سال کا انجینئرنگ ڈگری بی ای / بی ٹیک کے سال دوم میں داخلے ملے گا اور تین سالہ ڈگری کرسکتے ہیں ۔ اس طرح تین سال ڈپلوما اور تین سالہ ڈگری انجینئرنگ کرسکتے ہیں یعنی دسویں کے بعد چھ سال کا انجینئرنگ کورس ہوگا ۔ اسی طرح اگر کوئی ایس ایس سی کے بعد انٹرمیڈیٹ MPC گروپ لے کر دو سال تعلیم حاصل کریں پھر ایمسٹ کے ذریعہ انجینئرنگ ڈگری کورس بی ای / بی ٹیک 4 سال کی کرسکتے ہیں اسی طرح یہ بھی چھ سال دو سال انٹرمیڈیٹ اور چار سال انجینئرنگ کا ہے ۔ دونوں میں کوئی فرق نہیں ہے ۔ ڈپلوما کے بعد کرنے سے انجینئرنگ کی تعلیم پختہ رہئے گی اور چھ سال انجینئرنگ کرسکتے ہیں ۔ ایس ایس سی امتحان کے بعد طلبہ کو اگر پالی ٹیکنیک کا انٹرنس میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری کا لکھوائیں تو مصروفیت ہوگی ۔ ذہانت کی جانچ ہوگی اور انجینئرنگ کے ڈپلوما کورس میں داخلے ملے گا ۔
EAMCET تلنگانہ اور آندھراپردیش میں الگ ہونے سے کیا فرق پڑے گا
سوال : ایمسٹ سال حال تلنگانہ اور اے پی ریاستوں میں الگ الگ ہورہا ہے اس سے کیا فرق پڑے گا ۔ آپ ایمسٹ کے رینک کے متعلق بتائے کہ ریاست کی تقسیم کی وجہ کیا فائدہ رہے گا ۔ معلومات اور رہبری کیجئے ؟

کئی امیدوار / سرپرست ۔ حیدرآباد ، اضلاع
جواب: تلنگانہ اور اے پی میں ایمسٹ سال حال الگ ہورہا ہے ۔ اس میں سب سے بڑا فرق یہ ہے کہ مسابقت کم ہوجائے گی آندھراپردیش کے 14 اضلاع کے طلبہ ریاستی سطح کے رینک میں شامل نہیں رہے گے۔ تلنگانہ کے حیدرآباد اور 9 اضلاع کیلئے تلنگانہ ایمسٹ ہے ۔ اس لئے شریک طلبہ کی تعداد کم ہوجائے گی ۔ تلنگانہ ایمسٹ 14 مئی کو ہے اس میں OU عثمانیہ یونیورسٹی ایریا اور KU کاکتیہ یونیورسٹی علاقہ شامل ہے ۔ ایمسٹ کے طلبہ اچھے رینک حاصل کر کے ذریعہ کونسلنگ داخلے حاصل کریں ۔ لوکل ، نان لوکل بھی دیکھا جائے گا ۔

اوپن اسکولنگ سسٹم میں APOSS اور NOS کے کورسس
سوال : اوپن اسکولنگ سسٹم میں دسویں سکنڈری کورس اور بارہویں سینئر سکنڈری کورس ہے اس میں قومی سطح پر NOS نیشنل اوپن اسکول اور ریاستی سطح پر APOSS ہے ان کے کورسس کی معلومات اہلیت اور مماثلت کے بارے میں بتائیں ؟
حاجی شیخ محمود ۔ چندرائن گٹہ ، حیدرآباد
جواب : قومی سطح کے NIOS نیشنل اوپن اسکولنگ میں دسویں سطح کا سکنڈری کورس ہے اور بارہویں سطح کا سینئر سکنڈری کورس ہے اسی طرح ریاستی سطح پر APOSS جس کو اب بدل کر TSOS کردیا گیا اس کے بھی دسویں کیلئے اوپن ایس ایس سی اور بارہویں کیلئے اوپن انٹرمیڈیٹ ہے ان میں مماثلت ہے ۔ دونوں کئی بورڈس سے مسلمہ ہے ۔ CBSE ، ICSE ، بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن اور بورڈ آف انٹرمیڈیٹ کے منظورہ و مسلمہ ہے اس کی اہمیت ہے اس کے ذریعہ اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں ۔
بنکوں میں ملازمت کیلئے ہونے والے مسابقتی امتحانات
سوال : بنکوں میں ملازمت کیلئے جو مسابقتی تحریری امتحان ہوتے ہیں وہ کونسے ہیں اور کب ہوتے ہیں براہ کرم اس بارے میں تفصیلات شائع کریں اور تعلیمی قابلیت ، اہلیت بھی بتائیں ؟

نیاز احمد شرفی ۔ مستعد پورہ
جواب : بنکوں میں ملازمت کیلئے ملک کے 27 قومیائے گئے بنکوں کیلئے IBPS انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ پرسنل سلکشن ہے جو سال میں دو دفعہ مسابقتی امتحانات منعقد کرتا ہے ۔ کلریکل کیڈر اور PO پروبیشنری آفیسرس کییلئے CWE Common Written Exam ہوتا ہے جس کو CBT Computer Based Test کردیا گیا ہے ۔ کمپیوٹر پر مبنی امتحان کی تیاری کریں ماہ جون / جولائی اور ڈسمبر / جنوری میں یہ امتحانات ہوتے ہیں ۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار اس کیلئے اہل ہیں ۔ اگر کوئی IBPS کے CWE کو کامیاب کرے گا تو ملک کے 27 ، Nationalised Bank اس کے اسکور پر ملازمت کیلئے اہل قرار دیتے ہیں ۔ SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا اپنے 6 اسوسی ایٹ اسٹیٹ بنکوں کیلئے کلریکل کیڈر اور POS کا الگ امتحان رکھتا ہے اس طرح بنکوں میں ملازمت کیلئے IBPS کے اور SBI کے امتحانات میں شریک ہو۔ اور ان مسابقتی نوعیت کے امتحانات جو جنرل نالج ، ذہنی رحجان ، ابتدائی ریاضی اور جنرل انگلش کے آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے سوالات پر مشتمل ہوتے ہیں۔ اس کی مشق کریں اور بنکوں میں ملازمت کے حصول کی سعی کریں۔
٭٭ ٭ ٭٭