ایمسٹ تلنگانہ اور اے پی میں الگ الگ ہیں فارمس کس طرح داخل کریں
سوال : ایمسٹ 2015 کے اعلامیہ کے اجرائی کے بعد تلنگانہ کا ایمسٹ الگ ہے اور آندھراپردیش میں ایمسٹ الگ ہے ۔ دونوں کے فارمس آن لائن داخل کرنا ہے ۔ کیا دونوں ایمسٹ لکھ سکتے ہیں۔ آن لائن کی وجہ دشواری ہورہی ہیں اور چونکہ یہ ایمسٹ دونوں ریاستوں میں ایک نام سے ہے اور آن لائن ہے ۔ غلطیوں کا بھی امکان ہے اس لئے آپ سے التماس ہیکہ اس کی وضاحت کے ساتھ اپنے کالم میں جواب شائع کریں تاکہ بے شمار طلبہ کی وقت پر صحیح رہبری ہوسکیں اور وہ غلطیاں نہ کرسکیں ؟
کئی امیدوار / سرپرست ۔ حیدرآباد ، اضلاع
جواب : ایمسٹ 2015 ء پہلی بار تلنگانہ اور آندھراپردیش میں الگ الگ ہورہا ہے سال گزشتہ ایمسٹ 2014 ء دونوں ریاستوں میں مشترکہ طور پر ہوا تھا اب یہ اہم انٹرنس ایمسٹ کے علاوہ تمام انٹرنس امتحانات CET ان دونوں ریاستوں میں الگ الگ ہونگے ۔ حیدرآباد اور تلنگانہ کے انٹرمیڈیٹ امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے وہ صرف تلنگانہ کا فارمس آن لائن داخل کریں ۔ بعض طلبہ AP – EAMCET کا ایمسٹ فارم آن لائن داخل کررہے ہیں اس کا امتحان حیدرآباد ہوسکتا ہے لیکن داخلہ آندھراپردیش ( آندھرا / رائلسیما ) کے کالجس میں ہوتے ہیں اس لئے تلنگانہ کو واصح طور پر دیکھتے ہوئے فارم داخل کریں اور اگر کوئی اے پی کا فارم داخل بھی کردیا ہے تو اب تلنگانہ کا فارم الگ داخل کریں ۔ اس کے بعد آپ اگر آندھراپردیش کے کالجس میں داخلہ کے خواہاں ہیں تو اے پی ایمسٹ بھی لکھ سکتے ہیں ۔ 15 فیصد نان لوکل کوٹہ میں داخلہ مل سکتا ہے ۔
SSC امتحانات میں پرائیویٹ طلبہ شریک نہیں ہوئے اب اوپن ایس ایس سی کیا ہے ؟
سوال : ایس ایس سی کے امتحانات کا آغاز ہوا اس میں صرف ریگولر ( باقاعدہ ) تعلیم حاصل کرنے والے امیدوروں ہی کو داخلہ دیا گیا جبکہ پرائیویٹ بغیر اسکولی تعلیم کے سبھی شریک امتحان ہوسکتے تھے اس سال پرائیویٹ طلبہ کیلئے جو اوپن ایس ایس سی APOSS ہے وہ کیا ہے ؟ اس بارے میں معلومات دیں اور طلبہ اس کی کس طرح تیاری کریں اس کے درسی کتب کیا الگ ہوتے ہیں اور امتحانات کب ہوتے ہیں ؟
محمد عبدالرزاق ، احمد علی ۔ فتح دروازہ ، حیدرآباد
جواب : سال حال ایس ایس سی کے درسی کتب بدل گئے اور CCE نصاب کے تحت انٹرنل پراجکٹ ورک کے 20 نشانات تھے اس لئے پرائیویٹ طلبہ ( بغیر اسکول ) کو اس میں شرکت کا موقع نہیں دیا گیا ۔ سال حال نئے نصاب کے تحت ریگولر طلبہ شریک امتحان ہورہے ہیں اور جو طلبہ ناکام ہوئے تھے وہ پرانے نصاب کے تحت امتحان لکھ رہے ہیں ۔ پرائیویٹ ختم ہوگیا لیکن اوپن اسکول کے تحت اس کو کردیا گیا کہنا غلط ہے ۔ اوپن اسکول سوسائٹی پہلے سے قائم ہے چونکہ ایس ایس سی پرائیویٹ ختم کردیا گیا اس لئے طلبہ کو اوپن اسکول میں شرکت کا مشورہ دیا جاتا ہے اس کا طریقہ کار الگ ہے ۔ درسی کتب الگ ہیں یہ امتحان بھی اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت ہے اور سرٹیفیکٹ بھی یہ سوسائٹی عطا کرتی ہے لیکن یہ دسویں / ایس ایس سی کے برابر ہے اس کے امتحانات اپریل اواخر ، ابتدائی مئی میں ہونے کے امکانات ہیں ۔
اوپن یونیورسٹی سے ڈگری کے بعد اعلی تعلیم کیلئے کیا اہلیت ہوگی
سوال : اوپن یونیورسٹی سے ڈگری کے بعد کیا کسی دوسری یونیورسٹی سے پی جی یا اعلی تعلیم پروفیشنل کورس بی ایڈ/ ایم بی اے کرسکتے ہیں ؟ اس ضمن میں یہ بتائیں کہ تین سالہ ڈگری جو یو جی سی مسلمہ ہوتی ہے اس کے علاوہ اگر ایس ایس سی یا انٹر کے میموز/ سرٹیفیکٹ نہ ہو تو کیا دشواریاں ہونگی ؟
نازیہ انجم ۔ ضلع میدک
جواب : اوپن یونیورسٹی کی تین سالہ ڈگری دیگر یونیورسٹیز کے مماثل ہے اور یو جی سی مسلمہ ہے اس کے بعد اعلی تعلیم حاصل کرسکتے ہیں۔ دو طرح کے داخلے ہیں اگر کوئی انٹرمیڈیٹ (10+2) کامیاب ہے تو اس کو راست داخلہ ملے گا اور اگر کوئی انٹر نہ ہو تو اہلیتی امتحان عمر کی بنیاد پر لکھ کر داخلہ حاصل کریں ۔ اب اعلی تعلیم میں بھی دو چیزیں دیکھی جاتی ہے صرف ڈگری یا پھر ڈگری کے ساتھ ایس ایس سی / انٹرمیڈیٹ جیسے بی ایڈ ، ایم بی اے میں ڈگری کے ساتھ دسویںکامیابی ضروری ہے، ایسے وقت بغیر ایس ایس سی کے اوپن یونیورسٹی سے ڈگری کامیاب امیدوار اہل نہیں ہوتے وہ ایم اے کرسکتے ہیں ۔
تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کیلئے اعلامیہ
سوال : تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوںکیلئے اعلامیہ کب آئے گا بے شمار امیدوار نئی ریاست اور نئی حکومت سے توقعات وابستہ ہیں ۔ وقتاً فوقتاً اس بارے میں معلومات شائع کریں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد
جواب : تلنگانہ میں مختلف 32 ریاستی محکمہ جات میں تقررات کیلئے ایک لاکھ 7 ہزار جائیدادوں کی نشاندہی کردی گئی ۔ اس کیلئے ٹی ایس پی ایس سی بنایا گیا پھر ڈی ایس سی آئے گا ۔ شیڈول کو قطعیت دی جارہی ہے ۔