ٹیچرس تقررات کے امتحان DSC کیلئے اہلیت کیا ہے ؟
سوال : ٹیچرس کے تقررات کیلئے جو امتحان DSC ہوتا ہے۔ اس کیلئے اہلیت کیا ہے ۔ بعض امیدواروں TET کامیاب ہیں اور بعض ناکام یا TET امتحان دیئے ہی نہیں اس بارے میں مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے رہنمائی کریں تو نوازش ہوگی ۔
نازمہ ، عرفانہ ۔ ملک پیٹ حیدرآباد
جواب: DSC ڈسٹرکٹ سلکشنکمیٹی ٹیچرس کے تقررات کیلئے امتحان TRT ٹیچرس رکروٹمنٹ ٹسٹ منعقد کرتا ہے ۔ پہلے DSC یہی تھا ۔ TET نہیں تھا ۔ اب آندھراپردیش میں صرف آندھرا اور رائلسیما کے 13 اضلاع کیلئے ٹیچرس تقررات کا اعلامیہ آیا اس میں DSC اور TET ملا کر ایک ہی امتحان رکھا جارہا ہے ۔ اس کیلئے اہلیت ایس جی ٹی پوسٹ کیلئے D.Ed اور اسکول اسسٹنٹ پوسٹ کیلئے B.Ed امیدوار ہیں اسی طرح تلنگانہ اور حیدرآباد کیلئے DSC کا اعلامیہ نہیں آیا ۔ اس ریاست میں بھی اے پی کی طرز پر DSC اور TET ملا کر ہوگا ۔ پہلے DSC کامیاب کئے امیدواروں کیلئے یا TET کامیاب یا ناکام امیدواروں کیلئے جو شرائط ہونگے اس کو اعلامیہ کے مطابق دیکھیں اب اعلان ہی نہیں ہوا تو اس بارے میں تشویش میں مبتلا ہوئے بغیر اپنے تعلیمی قابلیت کے لحاظ سے تیاری کریں اور اعلامیہ کے قواعد کو مطابق عمل کریں ۔
بنکوں میں ملازمت کیلئے کیا امتحانات صرف آن لائن ہوتے ہیں
سوال : بنکوں میں ملازمت کیلئے SBI کے تحت کلریکل کیڈر کے امتحانات کا اعلان آیا اور اس کے امتحانات صرف آن لائن رکھے گئے اسی طرح دوسرے بنکوں میں ملازمت کیلئے بھی کیا امتحانات صرف آن لائن ہی ہونگے یا سابق کی طرح آف لائن Paper Based بھی ہونگے اس ضمن میں معلومات شائع کریں ؟
عرفان احمد ۔ ضلع ورنگل
جواب : بنکوں میں ملازمت کیلئے تین طرح کے پوسٹ کلریکل کیڈر ، پروبیشنری آفیسرس POS اور اسپیشل آفیسرس زمرہ کیلئے علحدہ علحدہ اعلامیہ آتا ہے اور امتحانات ہوتے ہیں ۔ SBI اسٹیٹ بنک آف انڈیا کے تحت SBI کے برانچس میں اور SBI کے اسوسی ایٹ بنکس جن میں SBI اسٹیٹ بنک آف میسور دیگر 4 بنکس میں ان کیلئے SBI میں فارم طلب کرتے ہوئے امتحان منعقد کرتا ہے یہ بھی آن لائن ہونگے ۔ دیگر قومیائے گئے بنکوں Nationslised Banks میں ان تین زمرہ جات کیلئے امتحانات بھی آن لائن ہورہے ہیں یہ سال میں دو دفعہ IBPS انسٹی ٹیوٹ آف بنکنگ پرسنل سلکشن کے تحت ہوتے ہیں یہ امتحان کلریکل کیڈر کیلئے اور POS کیلئے ڈگری امیدواروں کی اہلیت دیئے ہوئے منعقد کرتا ہے فارم بھی آن لائن داخل کرنا ہے اور امتحان بھی آن لائن ہے ۔ اس طرح ان دنوں بنکوں میں ملازمت کے حصول کیلئے مسابقتی امتحانات آن لائن ہورہے ہیں ۔
M.E/M.Tech میں برسرموقع داخلے کیا ہیں اور کس طرح ہوتے ہیں
سوال : انجینئرنگ ڈگری امیدواروں کو پوسٹ گریجویشن کورسز یم ای ، یم ٹیک میں داخلے کیلئے جو انٹرنس امتحانات ہیں وہ GATE اور PGECET ہے ان دنوں مختلف کالجس میں Leftover Seats کیلئے برسرموقع داخلے Spot Admission کا اعلان آرہا ہے یہ کیا ہے اس کیلئے کیا اہلیت ہے اور کیا داخلہ کنوینر کوٹہ میں ہوگا ” A ” زمرہ میں یا مینجمنٹ کوٹہ میں اس بارے میںبتاکر شکریہ کا موقع دیں۔
محمد امتیاز علی ۔ مہدی پٹنم
جواب : M.E/M.Tech میں داخلے کیلئے قومی سطح کے انٹرنس GATE اور ریاستی سطح کے انٹرنس PGECET کے رینک اور اسکور پر ذریعہ کونسلنگ داخلے کنوینر کوٹہ میں ” A ” زمرہ کیلئے ہوتے ہیں اور جو امیدوار داخلے حاصل کر کے کالجس سے رجوع نہ ہوتے اور ان مابقی نشستوں Leftover Seats میں داخلے ‘ A ‘ زمرہ برسرموقع Spot کے تحت ہوتے ہیں ان دنوں مختلف کالجس میں ایک ، دو نشستوں کیلئے برسرموقع داخلے جاری ہیں یہ کنوینر کوٹہ ہی رہے گا ۔
IIT میں داخلے کیلئے دو امتحانات کونسے ہیں اور کس کے تحت ہوتے ہیں
سوال : IIT انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹکنالوجی میں داخلے کیلئے دو انٹرنس امتحانات کونسے ہیں اور اس کو کون منعقد کرتے ہیں اس بارے میں مزید معلومات فراہم کریں تو مہربانی ہوگی ؟
عرشیہ خانم ۔ اولڈ ملک پیٹ
جواب : IIT میں داخلے کیلئے قومی سطح کے انٹرنس امتحان JEE کے متعلق اس صفحہ پر معلومات شائع ہوچکی ہے ۔ JEE جوائنٹ انٹرنس اگزامیشن دو طرح کا ہے۔ پہلے مرحلہ امتحان JEE (Main) ہے جو CBSE منعقد کرتا ہے اور اس کے مظاہرہ پر دوسرے مرحلہ کا امتحان JEE ( Advances) ہے جو کون ایک IIT منعقد کرتا ہے ۔ اس کیلئے انٹرمیڈیٹ MPC گروپ امیدوار اہل ہیں ۔