Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کی دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ
سوال : انٹرمیڈیٹ یم پی سی امیدواروں کیلئے ایمسٹ انجینئرنگ کی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ ہوئی ۔ دوسری کونسلنگ اور میناریٹی کالجس سے متعلق کوئی اطلاع نہیں ہے ؟ براہ کرم یہ بتائیںکہ ایمسٹ انجینئرنگ کی کونسلنگ ہوگی یا نہیں، ہوگی تو کب تک وقت ہے ؟

محمد آصف علی ، ارباز ۔ حیدرآباد
جواب : ایمسٹ ( انجینئرنگ ) کی صرف کنوینر کی پہلے مرحلہ کی کونسلنگ ہوئی جو ویب کونسلنگ تھی ۔ اس کے بعد دوسرا مرحلہ اور فائنل کونسلنگ ہوگی لیکن سال حال سپریم کورٹ نے ایمسٹ کے ذریعہ داخلہ مکمل کرنے کی 31 اگسٹ تاریخ مقرر کرتے ہوئے احکامات دیئے گئے تھے ۔ اس کے بعد ریاستی حکومت نے سپریم کورٹ سے اجازت طلب کی اور ساتھ ہی 174 انجینئرنگ کالجس جن کی اجازت منسوخ کردی گئی وہ بھی رجوع ہوئے اس کیلئے اب قطعی سماعت 10 اکٹوبر کو مقرر ہے ۔ 10 اکٹوبر کو دوسرے مرحلہ کی کونسلنگ داخلہ اور کالجس کے متعلق فیصلہ آجائے گا ۔ اس کے بعد ہی شیڈول اور تاریخ کا علم ہوگا ۔ آپ 10 اکٹوبر تک انتظار کریں ۔
بی ایڈ ، ڈی ایس سی اور بی ایڈ کے چار رسالہ کورس
سوال : ڈی ایس سی کب ہورہا ہے؟ کیا بی ایڈ امیدوار ایس جی ٹی کیلئے اہل ہونگے کیا بی ایڈ کو چار سالہ کورس کردیا جارہا ہے ؟ اس بارے میں اپنے کالم میں وضاحت کے ساتھ جواب شائع کریں ہم جیسے بے شمار اساتذہ متلاشیان روزگار کی مدد ہوگی اور رہنمائی ہوگی ۔

عرفانہ ، ثمینہ ، روبینہ ۔ میدک ، عادل آباد
جواب : بی ایڈ کے چار سالہ کورس کردینے کی صرف سفارش اور تجویز ہے ڈگری تین سالہ کورس اور بی ایڈ ایک سالہ کورس ہے ۔ چار سالہ بی ایڈ انٹرمیڈیٹ کے بعد ہوتا ہے ۔ بی ایڈ امیدوار جو کورس مکمل کر لئے ان کیلئے خوشخبری ہیکہ تلنگانہ سرکار ریاست میں ٹیچرس کے تقررات کیلئے شیڈول کو قطعیت دیدی ہے ۔ اب ایس جی ٹی کیلئے اہلیت کا مسئلہ NCTE کے قواعد کے مطابق ہے صرف ڈی ایڈ امیدوار اہل ہیں اور ساتھ TET میں کامیابی اور اس کے محصلہ نشانات کا وٹیج بھی دیکھا جاتا ہے بہرکیف ڈی ایڈ ، بی ایڈ امیدوار ڈی ایس سی کی تیاری شروع کردیں ۔ عام معلومات ، تعلیمی نفسیات فلسفہ ، تدریسی رحجان کے ساتھ اسکولی مضامین کے مواد کا آبجیکٹو ٹائپ سوالات کی مشق جاری رکھیں ۔ 50 ہزار جائیدادوں میں لگ بھگ نصف سے زائد جائیدادیں ٹیچرس کی بتائی گئی ہیں ۔ ڈی ایڈ ، بی ایڈ ، لینگویج پنڈت ، PET کے تقررات ، ڈی ایس سی تحریری امتحانات کے ذریعہ کئے جائینگے ۔

ایس ایس سی زبان دوم تلگو میں کامیابی کے نشانات
سوال : ایس ایس سی جاریہ تعلیمی سال 2014 – 15 کیلئے جہاں درسی کتب تبدیل ہوئے وہیں پر امتحانی سوالی پرچے کا نمونہ بھی پورا تبدیل کیا گیا اس میں اہم تبدیلی جو کی گئی وہ زبان دوم تلگو میں کامیابی کے اقل ترین نشانات دوسرے مضامین کی طرح 35 فیصد رکھے گئے جبکہ سابق میں زبان دوم تلگو میں کامیابی کے نشانات صرف 20 فیصد تھے ۔ اس ضمن میں حکومت سے مطالبہ بھی کیا جائے اور جواب شائع کریں تو نوازش ہوگی ؟
محمد احمد الدین ۔ فرسٹ لانسر حیدرآباد
جواب : ایس ایس سی زبان دوم تلگو / ہندی کیلئے کامیابی کے نشانات 35 فیصد رکھے جارہے ہیں صحیح ہے اس ضمن میں پہلے جی او ایم ایس نمبر 17 جاری کیا گیا تھا پھر اس کو منسوخ کرتے ہوئے جی دو نمبر 2 جاری کیا گیا اس میں ایس ایس سی امتحان اور نصاب سے متعلق تمام تفصیلات دی گئی ہیں امتحانی پرچے سابق کی طرح چھ مضامین کے 11 پرچے رہینگے لیکن CBSE طرز پر 20 فیصد نشانات انٹرنل کے رکھے گئے ہیں جو سابق میں نہیں تھے اس کے علاوہ ایک ایک پرچہ کو 50 – 50 نشانات کا تھا اب اس کو 40 – 40 نشانات کا کردیا گیا ۔ اور کامیابی کیلئے نہ صرف 35 فیصد نشانات ہے بلکہ دونوں امتحانات بورڈ کے 80 نشانات میں 28 نشانات اور انٹرنل کے 20 میں 7 نشانات اقل ترین ہے اور دونوں میں یہ اقل ترین نشانات کے حصول ہی پر کامیاب قرار دیا جائے گا ورنہ ایک پرچہ میں زائد نشانات لائے اور انٹرنل کے ملاکر اس میں شامل نہیں کئے جاتے ۔ اب تلگو کا جو سنگین مسئلہ ہے کہ سابق میں 100 میں 20 نشانات پر کامیاب ہوئے تھے وہ بھی مشکل تھا اب 80 میں کس طرح 28 نشانات حاصل کرینگے ۔ بہرکیف اس ضمن میں حکومت سے موثر نمائندگی کی ضرورت ہے اور توقع ہیکہ کچھ نتیجہ برآمد ہوگا ۔
ریلوے کے امتحانات اور فارم مسترد
سوال : ریلوے کے امتحانات کے فارم داخل کرنے کے بعد اس کے مسترد کرنے کی اطلاع آرہی ہے اس بارے میں جواب شائع کریں؟
عارف بیگ ۔ پرانی حویلی
جواب : ریلوے کے امتحانات کیلئے امتحان کی تاریخ نہیں ہوئی تھی اس کے فارم میں اگر کوئی کالم چھوٹ جائے یا غلطی ہو تو فارم مسترد کردیئے جاتے ہیں۔