انٹرمیڈیٹ BPC اسٹریم طلبہ کی ایمسٹ بی فارمیسی اور فارما ڈی کی کونسلنگ ؟
سوال : انٹرمیڈیٹ BPC گروپ کے طلبہ کیلئے این ٹی آر یونیورسٹی آف ہلت سائنس کی MBBS اور BDS کی کونسلنگ ہوئی پھر جے شنکر اگریکلچر یونیورسٹی کے تحت BVSC وٹرنری سائنس اور اگریکلچرکی کونسلنگ ہوئی اب دیگر کورسس بی فارمیسی ، فارماڈی ، اور BHMS کی کونسلنگ کب ہوگی ؟
کئی امیدوار / پرسرست ۔ حیدرآباد و اضلاع
جواب : انٹرمیڈیٹ بی پی سی اسٹریم طلبہ کیلئے ایمسٹ کی کونسلنگ بی فارمیسی اور فارماڈی کیلئے ویب کونسلنگ 14 اگسٹ تک ہوگی ۔ اس کیلئے ایمسٹ کے رینک کے مطابق ویب کونسلنگ کیلئے 17 اگسٹ تک سرٹیفکیٹ کی تنقیح نان کونسلنگ کیلئے شیڈول 14 اگسٹ کو ایک تا 25 ہزار رینک تک طلب کیا گیا ۔ امیدوار اپنے رینک کے مطابق دی گئی تاریخ اور مقام پر شرکت کریں ۔
MBA آئی سٹ کیلئے اور Ed.CET کی بی ایڈ کیلئے کونسلنگ
سوال : ایم بی اے میں داخلے کیلئے آئی سٹ کی کونسلنگ کب ہوگی اب تک اس کی کوئی اطلاع نہیں مل رہی ہے اس کے علاوہ بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ کی کونسلنگ کب ہوگی ۔ ڈگری کامیاب امیدوار اس کے انتظار میں ہے براہ کرم اس کی تفصیلات شائع کریں ؟
حفصہ فاطمہ اور عرفان ۔ حیدرآباد
جواب : تلنگانہ ریاست میں ICET کی کونسلنگ کا ابھی شیڈول نہیں آیا اور اے پی آئی سٹ کی کونسلنگ ہوچکی اس لئے طلبہ بے چین ہیں کہ انٹرمیڈیٹ پر الگ الگ اطلاع مل رہی ہے ۔ بی ایڈ میں داخلے کیلئے edcet ایجوکیشن کامن انٹرنس ٹسٹ کی کونسلنگ 15 اگسٹ کے بعد ہوگی ۔ شیڈول کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ ایم بی اے اور بی ایڈ کے بعض پرائیویٹ مسلم اقلیتی کالجس علحدہ SW II کونسلنگ بھی رکھتے ہیں۔کونسلنگ کیلئے شیڈول کو ذیل کے ویب سائیٹ پر ملاحظہ کریں ۔
tsche.org
اوپن ایس ایس سی اور انٹرمیڈیٹ میں
داخلے اور امتحانات
سوال : اوپن اسکولنگ سسٹم کے تحت دسویں کے امتحانات اوپن SSC کے امتحانات اوپن انٹر Inter(Open) ہوتے ہیں اس میں APOSS تھا اور NOS تھا اب کیا ان میں داخلے ہورہے ہیں اس کی معلومات شائع کریں ؟
محمد ایاز ۔ مشیرآباد
جواب : اوپن اسکولنگ سسٹم کے تحت ریاستی سطح پر اوپن اسکول سوسائٹی ہے جو اب تلنگانہ بننے کے بعد APOSS کے بجائے TSOSS ہوگیا اس میں ایس ایس سی اوپن اور انٹرمیڈیٹ اوپن ہے ۔ دسویں سطح کے امتحان میں شرکت کرنے کیلئے راست عمر کی بنیاد پر داخلے حاصل کرسکتے ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) کیلئے دسویں یا ایس ایس سی میں کامیاب ہونا ضروری ہے ۔ قومی سطح پر NOS نیشنل اوپن اسکول تھا جس کو بدل کر اب NIOS نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اوپن اسکولنگ کردیا گیا ان اوپن اسکولنگ سسٹم کے تحت نہ صرف داخلے دیئے جاتے ہیں بلکہ درسی کتب مواد مہیا کیا جاتا ہے اور امتحانات منعقد ہوتے ہیں اور کامیابی پر اسنادات دیئے جاتے ہیں یہ سرٹیفیکٹ دیگر بورڈ کی طرح مسلمہ ہوتے ہیں داخلے کی معلومات اور رہبری کیلئے فون نمبر 9390044104 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں،داخلے جاری ہے ۔
کمپیوٹر پر مبنی CBT اورآن لائن امتحانات تیاری کی ضرورت ؟
سوال : آج کل مختلف مسابقتی امتحانات جس میں ملازمت کے رکروٹمنٹ ٹسٹ کے علاوہ انٹرنس امتحانات میں بھی کمپیوٹر پر مبنی Computer Based ہورہے ہیں اور آن لائن امتحانات ہورہے ہیں اس کیلئے امیدواروں کو کس طرح تیاری کرنی چاہئے اور اگر کوئی ادارہ ہے تو معلوم کریں ؟
مرزا احمد بیگ ۔ مہدی پٹنم
جواب : بنکوں کے ملازمت کے ہونے والے امتحانات تو سال 2011 سے کمپیوٹر پر مبنی CWE Common Writte Exams ہوچکے جو بالکلیہ طورپر کمپیوٹر پر مبنی CBS – Computer Based Test ہیں اس کے علاوہ SBI کے پروبیشنری آفیسرس ، ریلوے کے امتحانات اور دیگر انٹرنس امتحانات بھی آن لائن ہوچکے ہیں اس کیلئے طلبہ اور امیدواروں کو کمپیوٹر پر مشق کرنا چاہئے ۔ آن لائن امتحانات کی کوچنگ کم ٹریننگ سنٹر کی معلومات کیلئے فون نمبر 040-65552338 پر ربط پیدا کیا جاسکتا ہے ۔آن لائن امتحانات کی تیاری انٹرمیڈیٹ ، ڈگری اور انجینئرس کیلئے ضروری ہوچکی ہے ۔ IBPS کے کلرک امتحانات CWF کیلئے آن لائن فارم داخل کریں ۔ ibps.in