تعلیم اور روزگار
کے متعلق سوال جواب
TOSS تلنگانہ اوپن اسکول کے ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ داخلے
سوال : ٹاس TOSS تلنگانہ اوپن اسکول کے تحت ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) کے داخلے کس طرح حاصل کرسکتے ہیں ان کے امتحانات کب ہوتے ہیں براہ کرم اس کی تفصیلات شائع کریں؟
محمدوسیم۔ناگرکرنول ، تلنگانہ
جواب: ایس ایس سی ریگولر امتحانات جو بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے تحت ہوتا ہے ۔ اس میں بغیر اسکول کی تعلیم کے پرائیویٹ طور پر شریک امتحان ہونے کا طریقہ سال 2015 سے ختم کردیا گیا ۔ اس کے بجائے ٹاس تلنگانہ اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت ایس ایس سی ( اوپن ) اور انٹرمیڈیٹ ( اوپن ) میں داخلے اور اس کے امتحانات کا طریقہ شروع کیا گیا ۔ ریگولر ایس ایس سی میں انٹرنل اسسٹمنٹ ( پراجکٹ ) کے 20 نشانات بھی شمار کئے جارہے ہیں اس لئے صرف اسکول کے زیرتعلیم طلباء ہی ایس ایس سی کے امتحان میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ پرائیویٹ طلبہ ریاست تلنگانہ میں ٹاس TOSS اوپن ایس ایس سی میں شریک ہوسکتے ہیں ۔ اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں بھی MPC ، BPC میں پریکٹیکل کی وجہ پرائیویٹ طور پر شریک امتحان کا طریقہ ختم کردیا گیا ان کیلئے بھی ریاستی سطح پر ٹاس تلنگانہ اوپن اسکولنگ کا انٹر ( اوپن ) 5 مضامین کا رکھا گیا ہے ۔ ایس ایس سی میں بغیر تلگو کے اور انٹرمیڈیٹ میں پانچ مضامین سے شرکت کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات اور رہنمائی کیلئے 040-24510012 پر رابطہ کرسکتے ہیں ۔
مرکز کا ٹیچرس کا اہلیتی امتحان CTET
کی آخری تاریخ
سوال :ٹرینڈ ٹیچرس کیلئے مرکز کے CTET کا اعلامیہ آیا براہ کرم اس کی تفصیلات شائع کریں تو نوازش ہوگی؟
فرح زیبا۔ملک پیٹ
جواب :ملک گیر سطح پر سال میں دو دفعہ CBSE سنٹرل بورڈ آف سکنڈری ایجوکیشن کے تحت ٹیچرس کا اہلیتی امتحان CTET ہوتا ہے جو Central Teachers Eligibility Test ہے ۔ اب NCTE نے بی ایڈ امیدواروں کو بھی اس کے Paper – I میں شرکت کی اجازت دی ہے ۔ اس میں شرکت کیلئے فارم آن لائن داخل کرنے کیلئے 15 ستمبر تک تاریخ دی گئی تھی اور امتحان 9 ڈسمبر 2018 کو رکھا گیا ہے ۔ اس کی زیرتفصیلات کیلئے ویب سائیٹ http://ctet.nic.in ملاحظہ کریں ۔
ریذیڈنیشنل ایجوکیشنل سوسائٹیز کے تحت جونیر/ ڈگری کالجس کے لکچررس کے تقررات
سوال: تلنگانہ کے ریذیڈنیشنل تعلیمی اداروں کے جونیر کالجس اور ڈگری کالجس کے لکچررس کے تقررات کیلئے ہونے والے مسابقتی امتحان اور فارمس کے ادخال کی معلومات کو نمایاں شائع فرماکر ممنونیت کا موقع دیں؟
شمس الدین۔مشیرآباد ،حیدرآباد
جواب : تلنگانہ ریذیڈنیشنل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن رکروٹمنٹ بورڈ TREIRB نے ریاست کے پانچ تعلیمی سوسائٹیز کے تحت 281 جونیر لکچررس کے پوسٹ پر تقررات کیلئے اہل امیدواروں کیلئے فارم کے ادخال کی آخری تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے تلنگانہ مائناریٹی ریذیڈنیشنل ایجوکیشنل سوسائٹیز کے کالجس میں جونیر کالجس کے 89 پوسٹ تقرر طلب ہیں انتخاب ذریعہ تحریری مسابقتی امتحان سے ہوگا امتحان کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا ۔ اس کی مکمل معلومات ، اہلیت ، امتحان کے طریقہ کار اور تفصیلات کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔
www.treirb.telangana.gov.in
تلنگانہ میں سرکاری ملازمتوں کے ہونے والے مسابقتی امتحانات کی معلومات درکار ؟
سوال :TSPSC کے تحت گروپ IV اورVRO اور بل کلکٹرس کے علاوہ اور کونسے سرکاری محکمہ جات میں تقررات کے امتحانات ہونے والے ہیں اس کی تفصیلات شائع کیجئے؟
عظیم الدین۔ضلع ورنگل
جواب :TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت گروپ IV زمرہ کے پوسٹ پر تقررات کیلئے امتحان ہورہا ہے ۔ GHMC میں 124 بل کلکٹرس پوسٹ کیلئے تحریری امتحان رکھا گیا ہے ۔ VRO اور VRA کیلئے جو فارم داخل کئے ان کیلئے بھی امتحان ہوگا ۔ اب پنچایت راج سکریٹریز اور دیگر محکمہ جات میں جو تقررات ہونگے ۔ اب تلنگانہ حکومت تحلیل ہونے کی وجہ کوئی نیا اعلامیہ روزگار نہیں آئے گا ۔ البتہ جو نوٹیفکیشن جاری ہوچکے ان کے اعلان کے مطابق امتحانات ہونگے ۔