تعلیم اور روزگار سے
متعلق سوال جواب
ایم اے حمید
انٹرمیڈیٹ کے بعد ڈگری کورسز بی کام ، بی ایس سی میں داخلے اور آن لائن فارمس کا ادخال
سوال : انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں کو ڈگری کورسس میں داخلے کیلئے سال حال کالجس میں فارمس داخل کرنے کے بجائے آن لائن رجسٹریشن کرواتے ہوئے کالجس/ کورسز کو ترجیح دینا ہے ۔ اس کیلئے کئی کالجس میں داخلے ختم ہوگئے اور اب آخری تاریخ کب ہے اور داخلے کس طرح ہوتے ہیں اس ضمن میں وضاحت کے ساتھ جواب شائع کریں ؟
کئی امیدوار / سرپرست ۔ حیدرآباد
جواب : سال حال ڈگری ریگولر کورسس میں داخلے کیلئے کالجس میں فارمس داخل کرنے کے بجائے ویب سائیٹ پر آن لائن ویب آپشن دیتے ہوئے کالجس ، کورسس کو ترجیحی بنیاد پر انتخاب کرنا تھا اس کا پہلا مرحلہ ہوا ۔ دوسرا مرحلے ہوا اب تیسرا اور آخری مرحلے Phase – III کا آغاز 25 جولائی سے ہوا اور 30 جولائی 2016 ء آخری تاریخ ہے ۔ انٹرمیڈیٹ کامیاب طلبہ جو ڈگری کورسز بی اے ، بی کام ، بی ایس سی سال اول میں داخلے کے خواہاں ہیں اور تاحال داخلے نہیں ملا ۔ یا کالج کو بدلنا ہے وہ اس سہولت سے استفادہ کریں ۔ اس کیلئے 30 جولائی تک ذیل کے ویب سائیٹ پر آن لائن ویب آپشن دے کر کالج ، کورس کا انتخاب ترجیحی بنیاد پر کریں۔ www.dost.cgg.gov.in ، Dost ڈگری آن لائن سروسس ، تلنگانہ کا ویب سائیٹ ہے اور سیٹ کے الاٹمنٹ کیلئے 4 اگسٹ کو ذیل کا ویب سائیٹ ccets.cgg.gov.in ملاحظہ کریں۔
ایمسٹ I اور ایمسٹ II ( انٹر BPC ) کیلئے کونسے کورسز میں اور کونسلنگ کونسی ہے ؟
سوال : ایمسٹ I اور ایمسٹ II جو سال حال تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ BPC امیدواروں کیلئے ہوا ان کے متعلق بہت شکوک شبہات ہیں براہ کرم ان انٹرنس امتحانات میں کونسے کونسے کورسز ہیں اور کونسلنگ کب اور کونسی ہوتی ہے ۔ معلومات تفصیلات کے ساتھ شائع کریں بڑی نوازش ہوگی ؟
محمد ذیشان ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : انٹرمیڈیٹ بی پی سی طلبہ کیلئے ایمسٹ I جو تلنگانہ میں ہوا ۔ اس میں جو کورسس ہیں اس کی تین کونسلنگ ہیں ۔ بی فارمیسی ، فارماڈی اور بائیو ٹکنالوجی کورسز میں داخلے ایمسٹ I کے کونسلنگ کے ذریعہ ہوا ۔ پہلے مرحلے کی کونسلنگ ہوئی اور دوسرا مرحلے کا کونسلنگ ہونا ہے ۔ دوسری کونسلنگ بی وی ایس سی / وٹرنری سائنس ، بی ایس سی ( اگریکلچر ) ، ہارٹیکلچر ، ہوم سائنس کی کونسلنگ اگریکلچر یونیورسٹی کے تحت ہوگی اور تیسری کونسلنگ بی ایچ ایم ایس ( ہومیوپتھی ) بی اے ایم ایس ( آیورویدک ) کی یونیورسٹی آف ہلت سائنس کے تحت ہوگی ۔ ایمسٹ II کے ذریعہ صرف یم بی بی ایس اور بی ڈی ایس میں کے این آر ایچ ایس کی کونسلنگ ہوگی ۔
بنکوں میں ملازمتوں کیلئے IBPS کے مسابقتی امتحانات ۔ ادخال فارمس کی تواریخ
سوال : بنکوں میں ملازمتوں کیلئے جو مسابقتی امتحانات ہوتے ہیں اس کیلئے آخری تاریخ کیا ہے اور فارمس کس طرح داخل کرنا ہے اس ضمن میں تواریخ شیڈول ویب سائیٹ پر شائع کریں ؟
محمد عارف ۔ ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : بنکوں میں ملازمت کیلئے P.O پروبیشنری آفیسرس کے امتحانات آن لائن کمپیوٹر پر مبنی ہوتے ہیں اب IBPS انسٹی ٹیوٹ آف بینکنگ پرسنل سلکشن نے P.O کے امتحان کیلئے 26 جولائی سے 13 اگسٹ تک فارمس آن لائن داخل کرنا ہو اور آن لائن امتحان 16 اکٹوبر 2016 ء ، 22 اکٹوبر اور 23 اکٹوبر کو رکھا گیا ۔ کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار اس کے اہل ہیں ۔ اس کی تفصیلات اور آن لائن فارمس ادخال کیلئے ویب سائیٹ www.ibps.in ملاحظہ کریں۔
گریجویٹ اور پروفیشنل گریجویٹ امیدواروں کیلئے روزگار سے مربوط سیکوریٹی کورسس
سوال : گریجویٹ اور پروفیشنل گریجویٹ امیدواروں کیلئے ملک بالخصوص بیرون ممالک خلیج اور یوروپ میں سیکوریٹی کے خصوصی کورسس ٹریننگ پر ملازمتیں ملتی ہیں یہ کونسے کورسس ہیں ان کی تفصیلات شائع کریں اور اگر کسی ٹریننگ سنٹر کا پتہ یا فون نمبر ہو تو اس کو بھی شائع کریں ؟
شعیب علی ۔ سنتوش نگر
جواب : خلیجی ممالک میں سیکوریٹی پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے اور زندگی کے ہر شعبہ میں ہر طرح کی سیکوریٹی کا خاص خیال رکھا جاتا ہے ۔ یہ کورسز Nebosh-UK کا ہے اور امریکہ NE-SH-USA ، OSHA-USA ہے جو سیکوریٹی کے ڈپلوما کورسس چلاتے ہیں حیدرآباد میں اس کے ٹریننگ سنٹرس ہیں عابڈس ، توپ کا سانچہ علاقہ کے مرکز کا فون نمبر :040-23238040 اور موبائیل نمبر 08099928580 ہے ۔