Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

ایم اے حمید

ایمسٹ کی سیاست پری کونسلنگ میں سینکڑوں امیدواروں کی شرکت اور بے شمار سوالات
سوال : ایمسٹ کی پری کونسلنگ سشن کا ادارہ سیاست کے تحت گزشتہ ہفتہ رائل ریجنسی گارڈن میں انعقاد ہوا ۔ اس میں طلبہ اور سرپرستوں کی کثیر تعداد شریک تھی ۔ اس موقع پر بے شمار سوالات کئے گئے جن کے اقتباسات شائع کئے جائیں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : ایمسٹ کی کونسلنگ کیسی ہوتی ہے اس کا طریقہ کار کیا ہے ۔ کن اسنادات کی ضرورت ہوتی ہے اور اس کیلئے طالب علم اور سرپرستوں کو کیا کرنا چاہئے ؟ پری کونسلنگ پروگرام مختلف ادارہ اور اخبارات کے زیراہتمام رکھے جاتے ہیں حیدرآباد میں انگریزی روزنامہ ’’ دی ہندو ‘‘ کے تحت انجینئرنگ پری کونسلنگ ہوئی پھر ساکشی تلگو اخبار نے رکھی ۔ روزنامہ ’’ سیاست ‘‘ کے زیراہتمام ہفتہ 4 جون کو رائل ریجنسی گارڈن آصف نگر میں منعقدہ پروگرام میں حیدرآباد کے علاوہ تلنگانہ کے مختلف اضلاع سے طلبہ اور سرپرستوں کی سینکڑوں کی تعداد نے شرکت کی اور جو سوالات اور شکوک شبہات تھے ان کو شامل کئے جارہے ہیں ۔ سب سے پہلے ایمسٹ کے اسٹیٹ رینک پر ہی داخلے ہوتے ہیں کونسلنگ کی کوئی اطلاع نہیں دی جاتی ہے بلکہ اس کا اعلامیہ شیڈول میں جاری کیا جاتا ہے اس میں رینک ، تاریخ ، مقام ہوتاہے ۔ ایمسٹ کے امیدوار اپنے رینک کے مطابق شریک ہو کر سب سے پہلے ہلپ لائن سنٹر سے اپنے اسنادات کی تصدیق کروائیں پھر اس کے بعد ویب آپشن کرنا ہوگا جس کو ویب کونسلنگ کہا جاتا ہے ۔ اس میں کورس ، کالج ، کو اپنے پسند اور رینک کے مطابق ترجیحی بنیاد پر OPT کرنا ہوگا پھر ONE TIME PASSWORD – OTP آتا ہے ۔ جس کے ذریعہ یہ سہولت ہوتی ہے پھر رینک کے لحاظ سے سیٹ اور کالج الاٹ ہوتا ہے اور پھر متعلقہ کالج کو رپورٹ کرنا ہوتا ہے ۔ اس کیلئے امیدوار سب سے پہلے درکار اسنادات اسکول کا چھٹی جماعت کا دسویں کا اسٹڈی بونافائیڈ سرٹیفیکٹ ، ایس ایس سی میمو ، انٹر میمو ، انٹر بونافائیڈ ، انٹرمیڈیٹ ٹی سی ، ایمسٹ کا ہال ٹکٹ اور رینک کارڈ یہ تمام تعلیمی اسنادات میں آتے ہیں پھر انکم سرٹیفیکٹ فیس ری امبرسمنٹ کیلئے کاسٹ سرٹیفیکٹ B.C “E” آدھار کارڈ ، مائناریٹی Status سرٹیفیکٹ اور خصوصی تحفظات ہو جیسے اسپورٹس ، NCC ، CAP کاسٹ ، نان لوکل یا بیرون ریاست تعلیم حاصل کرنے پر Residence سرٹیفیکٹ پیش کرنا ہوگا ۔ ایمسٹ کے کونسلنگ کے اعلامیہ ملاحظہ کرتے رہے ۔
MSC امیدواروں کیلئے NET اورJRF امتحان
سوال : ایم ایس سی امیدواروں کیلئے لکچرر اہلیتی امتحان NET اور جونیر ریسرچ فیلوشپ JRF ہوتاہے یہ کب ہے اور کون منعقد کرتے ہیں ؟
عائشہ فاطمہ ۔ پرانی حویلی
جواب: CSIR-UGC ایم ایس سی امیدواروں کیلئے لکچرر شپ کا امتحان NET اور جونیر ریسرچ فیلو شپ جس کے ذریعہ Ph.D بھی کرسکتے ہیں 19 جون کو مقرر کیا ہے اس کے ہال ٹکٹ جاری ہوچکے ہیں یہ امتحان CSIR کونسل فار سائنٹفیک انڈسٹریل ریسرچ نئی دہلی منعقد کرتا ہے ۔
EAMCET میں فیل پر انٹر کامیاب امیدواروں کیلئے رینک 10 جون آخری تاریخ
سوال :  ایمسٹ میں فیل ہونے پر انٹرمیڈیٹ کامیاب مائناریٹی امیدواروں کو کس طرح رینک دیا جاتا ہے اور اس کی آخری تاریخ کیا ہے ؟
محمد خلیل ۔ چندرائن گٹہ
جواب : کنوینر ایمسٹ 2016 کے تمام D.D بنواتے ہوئے سنسیکھکا ودیا بھون متصل گورنمنٹ پالی ٹیکنیک مانصاحب ٹینک میں انٹرمیڈیٹ کا میمو ، ٹی سی ، مائناریٹی سرٹیفیکٹ کے زیراکس پیش کرتے ہوئے ایمسٹ کا رینک دیا جاتا ہے 500 روپئے کا D.D بنانا ہوگا اور آخری تاریخ 10جون ہے ۔انٹر MPC اور BPC امیدوار اہل ہیں ۔
ٹیچرس کے تقررات اور
نیا تعلیمی سال
سوال : ٹیچرس کے تقررات کا امتحان DSC یا TSPSC سے کب ہوگا TET کے نتیجہ کا اعلان 5 جون کو ہونا والا تھا اس کی کوئی اطلاع نہیں مل رہی ہے ۔ نیا تعلیمی سال شروع ہوچکا ہے براہ کرم اس کی اطلاع شائع کریں ؟
عارفہ بیگم ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : ٹیچرس کے تقررات کیلئے DSC یا TSPSC کے ذریعہ امتحانات ہونے والے ہیں اس ضمن میں ریاستی وزیر تعلیم نے اعلان بھی کیا اس کو قطعیت دی جارہی ہے ۔ TET کا نتیجہ بھی شیڈول کے مطابق 5 جون کو ہونا تھا کلید Key دی گئی تاریخ پر جاری کردی گئی لیکن نتیجہ دی گئی تاریخ پر نہیں دیا گیا ۔ ٹیچرس امیدوار TET میں کامیاب ہوتے یا نہیں یہ خود سوالیہ نشان ہے اس کے بعد مرحلے ٹیچرس کے تقررات کا ہوگا۔ پرائیویٹ اسکولس میں ٹیچرس کی ملازمت کیلئے اور اسکول انتظامیہ ٹیچرس کیلئے فون نمبر 9030424373 پر رابطہ کریں۔