Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

EAMCET میں رینک کیلئے انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات کا کیا ویٹج ہے ؟
سوال : ایمسٹ 160 نشانات کا ہوتا ہے لیکن اس کے رینک کیلئے انٹرمیڈیٹ کے محصلہ نشانات بھی بطور وٹیج شمار کئے جاتے ہیں اس کا کیا طریقہ کار ہے اب انٹر کا نتیجہ نکلا نشانات بھی طلبہ کو معلوم ہوگئے تاکہ ایمسٹ کے نشانات میں زیادہ اسکور کرسکیں ؟
حکیم ندیم ۔ ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : ایمسٹ کے رینک کیلئے انٹرمیڈیٹ کے اختیاری مضامین انجینئرنگ کیلئے میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری کے 600 نشانات کو25 نشانات شمار کئے جاتے ہیں اس طرح انٹرمیڈیٹ بیالوجی ، فزکس ، کیمسٹری کے 600 نشانات کے 25 نشانات شمار کئے جاتے ہیں اور ایمسٹ کے 160 نشانات کے 75 نشانات کئے جاتے ہیں اس طرح رینک کیلئے انٹرمیڈیٹ کے 25 اور ایمسٹ کے 75 نشانات 100 کے منجملہ دیا جاکر رینک دیا جاتا ہے ۔ اس طرح طالب علم اب دیکھ لے کہ وہ انٹرمیڈیٹ کے نشانات میں 25 میں کتنے نشانات لئے وٹیج دیکھ لے کہ ان کے 23 آرہے 22.9 یا 24 جو بھی نشانات ہیں وہ وٹیج میں شمار کئے جائینگے ۔ اب وہ ایمسٹ جو اے پی 29 اپریل کو اور تلنگانہ میں 2 مئی کو مقرر ہے اس میں زیادہ سے زیادہ اسکور کریں ۔  110 سے زیادہ نشانات پر مائناریٹی طلبہ کو MBBS میں بی پی سی گروپ کے طلبہ کو داخلہ مل سکتا ہے ۔ انٹرمیڈیٹ MPC امیدوار بھی اگر ایمسٹ میں اچھے نشانات حاصل کئے تو انہیں اچھے انجینئرنگ کالجس میں ذریعہ کونسلنگ گورنمنٹ فیس پر داخلہ مل سکتا ہے ۔ اس سال انجینئرنگ کالجس کم ہوجانے کا خدشات ہیں اس لئے MPC امیدوار بھی ایمسٹ میں اچھا مظاہرہ کریں اور منفی مارکس -VEنہیں ہے اس لئے تمام جوابات کیلئے OMR کی صحیح Bubbling کریں۔
بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کیلئے مائناریٹی طلبہ کو دس لاکھ کی اسکالرشپ اسکیم
سوال : تلنگانہ حکومت مائناریٹی طلبہ کو اعلی تعلیم کیلئے جو دس لاکھ روپئے تک کی اسکالر شپ اسکیم رکھی ہے وہ کیا ہے اس کے بارے میں کس طرح فارم داخل کرنا ہوگا ۔ تفصیلات شائع کریں ؟
محمد آصف ، عارف بیگ ۔ ضلع ورنگل
جواب : تلنگانہ حکومت کی مائناریٹی طلبہ کیلئے بیرونی ممالک میں اعلی تعلیم کی اسکالرشپ اسکیم OSSM ہے اس لئے صرف پی جی کورسز میں داخلے کے بعد اہل ہیں جو امریکہ ، کناڈا ، آسٹریلیا ، انگلینڈ اور سنگاپور کیلئے ہے اور امیدوار کو ڈگری سطح پر 60 فیصد نشانات اور TOEFL ، IELTS اور PET اور GRE ، GMAT میں کامیابی ضروری ہے اب اس کا اعلامیہ جون میں آئے گا اس کے بعد فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ اسکالرشپ دس لاکھ روپئے تک رہیں گی جس کو واپس کرنا نہیں ہوگا ۔
TET امتحان میں کامیابی کے نشانات اور اس کی Validity کب تک ہے
سوال : TET امتحان میں کامیابی کیلئے کم از کم کتنے نشانات لانا چاہئے اور کامیابی کے بعد اس کی Validity کتنے سال تک کارآمد رہے گی ۔ اب ٹیٹ امتحان ہونے جارہا ہے اور پہلے بھی یہ امتحان کامیاب ہیں براہ کرم وضاحت کریں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد ، اضلاع
جواب : ٹیٹ امتحان 150 نشانات کا ہے چاہے وہ Paper – I ہو یا Paper – II اس میں کامیابی کیلئے اقل ترین نشانات OC عام زمرہ کیلئے 90 ہے ۔ اگر کوئی 89 بھی لاتا ہے کامیاب نہیں ہوگا ۔ اس طرح B.C زمرہ کیلئے کامیابی کے نشانات 75 ہیں اگر کوئی 74 نشانات بھی لائے گا تو ناکام رہے گا اور Ph زمرہ کیلئے 40 فیصد ہے یعنی 60 نشانات پر کامیاب رہیں گے ۔ ایک دفعہ کامیاب ہونے کے بعد TET کی Validity سات سال تک کام آئے گی ۔
IAS/IPS کے امتحانات کونسے ہوتے ہیں کب ہیں اور اس کیلئے کون اہل ہوتے ہیں ؟
سوال : IAS/IPS کیلئے امتحانات کونسے ہیں کب ہوتے ہیں اور اس کیلئے کون اہل ہیں ؟
شازیہ امتیاز ۔ مشیر آباد
جواب : IAS/IPS کیلئے سیول سروسس امتحانات UPSC کے تحت ہوتے ہیں اس کا نام CSP سیول سروسس پریلمنری امتحان ہے اس کا اعلامیہ ماہ مئی میں آئے گا ۔ امتحان 17 اگسٹ کو رہے گا ۔ اس کیلئے کسی بھی مضمون کے ڈگری کامیاب امیدوار اہل ہیں ۔ UPSC کے ویب سائیٹ پر فارم آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔ تمام تفصیلات ویب سائیٹ پر دستیاب ہیں ۔
SSC امتحان دیئے طلباء طالبات کیلئے جنرل نالج میاتھس کا Talent ٹسٹ
ایس ایس سی امتحان دیئے طلباء و طالبات کیلئے اتوار یکم مئی کو صبح دس تا 11.30 بجے Talent ٹسٹ جنرل نالج کے آبجیکٹوٹائپ سوالات کا پرچہ اور ریاضی ( میاتھس ) کے سوالات کا ہوگا ۔ محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست عابڈس پر امیدوار وقت پر شریک ہو کر یہ امتحان تحریر کریں ۔ جوابات کی کلید کے بعد ہر امیدوار کو سرٹیفیکٹ دیا جائے گا ۔ معلومات اور رجسٹریشن کیلئے 9030424373 پر رابطہ کریں۔کسی بھی اسکول میں زیرتعلیم یا امتحان دیئے طلباء و طالبات شریک ہوسکتے ہیں ۔