Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

TET کے امتحانی پرچہ میں تلنگانہ سے متعلق سوالات
سوال : تلنگانہ ریاست کا پہلا ٹیٹ TET ٹیچرس اہلیتی امتحان ہونے جارہا ہے معلوم ہوا کہ اس میں تلنگانہ کے متعلق سوالات پوچھے جائیں گے یہ کس مضمون میں رہیں گے اور سوالات کس طرح کے رہیں گے ؟ اردو میڈیم کے بیشتر کتب اور گائیڈ میں تلنگانہ کی معلومات نہ کہ برابر ہے جبکہ درسی کتب میں تلنگانہ کے مضامین ہیں براہ کرم Paper – I اور II کے امیدواروں کیلئے امتحان کی تیاری کیلئے اس ضمن میں معلومات کے ساتھ رہنمائی کریں ؟
کئی ٹیٹ امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب : تلنگانہ میں ٹیٹ اب پہلی بار ہونے جارہاہے اس میں 150 سوالات اور 150 نشانات کو چار ، پانچ سکشن میں منقسم کیا گیا ہے ۔ بچوں کی نشو و نما اور تدریسی مطالعہ سب کیلئے مشترکہ ہے اس میں تلنگانہ کے متعلق سوالات دوچار اس طرح آسکتے ہیں تلنگانہ کے ٹیٹ کو کس جی او نمبر کے تحت منعقد کیا جارہا ہے جواب اس کے ویب سائیٹ پر بھی ہے ۔ جی او ایم ایس نمبر 36 اس طرح تلنگانہ کی شرح خواندگی اور قومی شرح خواندگی کا تناسب 66 فیصد اور 74 بالترتیب ہے ۔ تلنگانہ ریاست میں قومی سطح کی جامعات حیدرآباد سنٹرل یونیورسٹی کے علاوہ اور کونسے ہیں ۔ تلنگانہ ریاست کے سوالات سماجی علوم میں لازمی طور پر رہیں گے ۔ جغرافیہ میں تلنگانہ کے شمال ، جنوب ، مشرق ، مغرب میں کونسی ریاستیں ہیں ۔ تلنگانہ کی تاریخ میں ستواہنا ، کاکتیہ ، آصفجاہی اور قطب شاہی حکمرانی کے سوالات آئیں گے ۔ تلنگانہ کے پبلک سروس کمیشن میں جنرل اسٹڈیز میں 150 کے منجملہ 40 تا 45 سوالات تلنگانہ کے متعلق تھے ۔ادارہ سیاست کے زیراہتمام تلنگانہ کی نہایت معلوماتی کتاب جس کا مواد کسی تلگو یا اردو میں نہیں تھا شائع کر کے شہر اور اضلاع میں مفت تقسیم کی گئی ۔ ٹیٹ کے امیدوار 150 سوالات کس مضمون کیلئے کتنے ہیں اس کے مطابق تیاری کریں کامیابی کے ساتھ اعلی نشانات کے حصول سے ویٹج ملے گا ۔

EAMCET میں جوابی شیٹ OMR
کی کاربن کاپی
سوال : ایمسٹ تلنگانہ میں 2 مئی کو مقرر ہے اور اس دفعہ جوابی شیٹ OMR کی کاربن کاپی بھی طالب علم کو دی جائے گی اور بائیو میٹرک سسٹم کو بھی تلبسی شخص کیلئے روشناس کیا گیا ہے اس ضمن میں طلبہ کی رہبری کریں ؟
محمد عارف ۔ ملے پلی ، معظم پورہ
جواب : ایمسٹ کے سوالی پرچہ یا طریقہ کار میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی حسب سابق برقرار ہے طالب علم OMR جوابی شیٹ میں صحیح Bublling دائرہ نہ بھرنے سے صحیح جواب رہ کر بھی Invalid ہوجاتا ہے اس لئے جوابی شیٹ معہ کاربن کاپی دی جائے گی جس میں ایک OMR شیٹ کاپی طالب علم کو مل جائے گی ۔ اس کے بعد Key کو دیکھ کر صحیح جوابات اور محصلہ نشانات کا اندازہ بھی کرسکتے ہیں ۔ JNTU حیدرآباد گزشتہ 17 برسوں سے ایمسٹ منعقد کررہا ہے ۔ سیاست ہال عابڈس پر کنوینر ایمسٹ پروفیسر رمنا راؤ نے بتلایا کہ بائیو میٹرک سسٹم کو روشناس کروارہے جس سے امیدوار کی تبدیلی یا کسی کا امتحان کوئی اور شخص لکھنے ممکن نہیں ویسے ایمسٹ میں ایسے واقعات نہیں ہوئے ہیں ۔ امیدواروں کو وقت سے ایک گھنٹہ قبل امتحانی مرکز پر اور اپنی سیٹ پر موجود رہنے سے پرسکون انداز میں امتحان لکھنے کی سہولت رہے گی ۔

ایس ایس سی امتحان کے بعد انجینئرنگ کورس
سوال : ایس ایس سی کے بعد انجینئرنگ کیلئے کورسس انٹرمیڈیٹ یم پی سی کے بعد چار سالہ بی ای / بی ٹیک ہے اور پالی ٹیکنیک  میں انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسس ہیں اس کے بعد تین سالہ انجینئرنگ ڈگری ہے ان میں کیا فرق ہے اور کونسا بہتر رہے گا مشورہ دیں ؟
قادر بیگ ۔ مشیر آباد
جواب : ایس ایس سی کے بعد انجینئرنگ ڈگری کی تکمیل کیلئے 6 سال درکار ہیں چاہے انٹرمیڈیٹ کے بعد 4 سالہ کریں یا پالی ٹیکنٹک کے بعد تین سالہ ڈگری ہے ۔اس طرح انٹر کے دو سالہ اور انجینئرنگ کے چار سال جملہ 6 سال اور پالی ٹیکنیک کے تین سال کے بعد انجینئرنگ ڈگری کے تین سال ہیں اس طرح دو طرح سے انجینئرنگ ایس ایس کے بعد چھ سال میعاد کی رہے گی ۔ بہتر یہ ہیکہ اگر کوئی پالی ٹیکنیک کے تین سال کے بعد انجینئرنگ کے تین سال کرتا ہے تو گویا چھ سال کی انجینئرنگ ہوگی جو پائیدار اور مضبوط ہوگی ورنہ انٹرمیڈیٹ MPC کے بعد چار سال کی انجینئرنگ ڈگری کرسکتے ہیں ۔
TSPSC کے ہونے والے مسابقتی امتحانات اور ان کا اعلامیہ
سوال : TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن کے تحت اب آئندہ کونسے اعلانات آئے ہیں گروپ II امتحانات کب ہونگے اور گروپ I ، III اور گروپ IV کا اعلامیہ کب آئے گا ۔ براہ کرم پبلک سروس کمیشن کے مسابقتی امتحانات کی اطلاع شائع کریں ؟
عفان احمد انصاری ۔ اُپل کلاں
جواب : TSPSC کے تازہ اعلامیہ کوئی نہیں آیا اب تک نوٹیفیکشن نمبر 8 سے 22تک جاری ہوئے اور ان کے امتحانات بھی ہوئے اور انٹرویو اور سلکشن بھی ہوا کئی زمرہ جات کے امیدواروں کا انتخاب کے بعد تقرر ہوا اور ملازمت حاصل کرچکے اب گروپ II امتحان ملتوی ہونے کے بعد نئی تاریخ کا اعلان نہیں آیا اور نہ ہی گروپ I ، گروپ III اور گروپ IV کا ابھی اعلان نہیں آیا نہ ہی شیڈول دیا گیا جب اعلامیہ جاری ہوگا شیڈول دیا جائے گا جو بھی اعلامیہ آئے گا اس کی اطلاع شائع کی جائے گی آپ ویب سائیٹ www.tspsc.gov.in بھی ملاحظہ کریں۔
ساوتھ زون پولیس اور مائناریٹی فینانس کارپوریشن کے تحت کیریئر گائیڈنس پروگرام
ایس ایس سی ، انٹر اور ڈگری امیدواروں کیلئے تعلیم اور روزگار کے مواقع سے واقف کروانے کیلئے ایک خصوصی کیریئر گائیڈنس پروگرام ساوتھ زون پولیس حیدرآباد اور مائناریٹی فینانس کارپوریشن تلنگانہ اسٹیٹ کے زیراہتمام ہفتہ 23 اپریل کو صبح 9بجے تا 4 بجے شام مینارگارڈن فنکشن ہال متصل سالار جنگ میوزیم نیاپل پر رکھا گیا ہے ۔لڑکے / لڑکیوں شرکت کر کے ماہرین کے لکچررس اور کونسلنگ سے استفادہ کریں ۔