TET میں کامیابی کے نشانات اور سابقہ ٹیٹ کے محصلہ نشانات
سوال : ٹیٹ میں کامیابی کیلئے اقل ترین نشانات کیا ہیں 60 فیصد یا 90 فیصد نشانات اور اگر کوئی پہلے ٹیٹ کامیاب ہے تو اس کے نشانات کس طرح شمار کئے جاسکتے ہیں براہ کرام اس کی مکمل وضاحت کے ساتھ جواب شائع کریں تو بے شمار امیدواروں کی رہنمائی ہوگی اور تیاری میں مدد مل سکیں ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع تلنگانہ
جواب : ٹیٹ ٹیچرس کے اہلیتی امتحان میں کامیابی کے اقل ترین نشانات عام زمرہ کیلئے 150 کے منجملہ 90 نشانات یعنی 60 فیصد اور BC زمرہ کے امیدواروں کیلئے 150 میں 75 نشانات یعنی 50 فیصداور Ph زمرہ کیلئے 40 فیصد یعنی 60 نشانات لانا ہوگا ۔ دیگر امتحانات میں سب کیلئے 35 فیصد نشانات کامیابی کے ہوتے ہیں لیکن ٹیٹ میں یہ نشانات زیادہ ہونے کی وجہ سے کامیابی مشکل ہوتی ہے ۔ اب امیدوار نصاب اور امتحانی نقطہ نظر سے تیاری کرتے ہوئے اس لحاظ سے زیادہ سے زیادہ نشانات حاصل کریں ۔ TET کا طریقہ کار مرکز کے تحت ملک بھر میں اور تمام ریاستوں میں ایک ہی ہے اور جو امیدوار TET پہلے کامیاب ہوچکے اس کی Validity سات سال تک رہے گی وہ DSC میں جس TET میں زیادہ نشانات لائے وہ بتاسکتے ہیں یہ ٹیٹ بھی لکھ رہے ہیں لیکن سابقہ ٹیٹ بھی برقرار رہے گا ۔ اگر اس کے نشانات کامیابی کے ہیں تو وہ کارآمد ہوگا اور 20 فیصد وٹیج مارکس شمار کئے جائیں گے ۔
EAMCET کے علاوہ قومی سطح پر کے انجینئرنگ اور میڈیکل انٹرنس امتحانات
سوال : ایمسٹ کے علاوہ انٹرمیڈیٹ امیدواروں کیلئے انجینئرنگ اور میڈیکل کے قومی سطح کے انٹرنس امتحانات کونسے ہیں اس کی معلومات شائع کریں ؟
محمد عبدالقیوم ، مغلپورہ ، حیدرآباد
جواب : EAMCET تلنگانہ اور اے پی میں ریاستی سطح کا انٹرنس ٹسٹ ہے اس کے علاوہ قومی سطح پر میڈیکل کے AIIMS ، JIPMER ، CMC اور ایم جی ایم وردھا اور AMU علیگڈھ اور BHU بنارس ہے ۔ اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرتے ہوئے شریک امتحان ہوسکتے ہیں ۔ انجینئرنگ میں CBSE کے تحت JEE ( Main) ، 3 اپریل کو ہوچکا اب BITSAT VITEEE اور علیگڈھ مسلم یونیورسٹی قومی سطح کا انجینئرنگ انٹرنس ٹسٹ ہے ۔ اس طرح انٹرمیڈیٹ MPCا ور BPC کے امیدوار ریاستی سطح کے ایمسٹ کے علاوہ قومی سطح کے انٹرنس امتحانات میں شریک ہوسکتے ہیں ۔
SSC طلبہ کیلئے انٹرنس امتحانات CET
سوال : ایس ایس سی امتحان دیئے طلبہ کیلئے کونسے انٹرنس امتحانات ہوتے ہیں ۔ اب طلبہ دسویں کا امتحان دے چکے ان کو مصروف رکھنے اور تعلیم جاری رکھنے کیلئے کیا کرنا چاہئے ؟
آفریں تبسم ، ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : ایس ایس سی یا دسویں کے مماثل امتحان CBSE ، ICSE ،TOSS طلبہ کیلئے ایک اہم انٹرنس امتحان پالی ٹیکنیک انٹرنس Polycet ہے جو 21 اپریل کو ہے اس کے فارم 10 اپریل تک داخل کرسکتے ہیں اور فارم کے ادخال کے ساتھ ہی ہال ٹکٹ دے دیا جارہا ہے ۔ انٹرنس امتحان ایس ایس سی میاتھس ، فزکس ، کیمسٹری کے آبجیکٹوٹائپ نوعیت کے سوالات پر ہوتا ہے اس کے علاوہ RJC ریذیڈنیشنل جونیر کالج کا انٹرنس ٹسٹ ہے جو MPC ، BPC اور MEC گروپ کیلئے تحریر کرسکتے ہیں جو طالب علم اس انٹرنس امتحان میں اچھا رینک حاصل کرتے ہیں ان کو گورنمنٹ کے ریذیڈنیشنل جونیر کالجس میں داخلے ملتا ہے اس کے علاوہ کئی کارپوریٹ کالجس ان کے اس انٹرنس ٹسٹ کے رینک پر فری داخلے دیتے ہیں اور کئی ادارے اسکالرشپ کا پیشکش کرتے ہیں ۔ آئی آئی ٹی فاؤنڈیشن کییلئے چکارامیا ، کرشنا مورتی کے انٹرنس امتحانات بھی ہوتے ہیں طلبہ اس میں بھی شریک ہوسکتے ہیں بعض پرائیویٹ کالجس ٹائلنٹ اسکالر شپ ٹسٹ بھی رکھتے ہیں ۔ ایس ایس سی کے طلبہ کو مصروف رکھنے کیلئے انٹرنس ٹسٹ میں شرکت کرواسکتے ہیں اور داخلے کا بعدازاں فیصلہ کرسکتے ہیں ۔ دفتر سیاست میں پالی سٹ کوچنگ ہورہی ہے ۔
B.Ed یم بی اے اور LLB کے انٹرنس امتحانات
سوال : بی ایڈ ، یم بی اے ، ایل ایل بی کے انٹرنس امتحانات تلنگانہ میں کب ہیں اور ڈگری امیدواروں کو دیگر کونسے انٹرنس امتحانات ہیں اس کی تفصیلات شائع کریں ؟
محمد محبوب ، کلیم جمیل ۔ ظہیرآباد ، ضلع میدک
جواب : بی ایڈ میں داخلے کیلئے ایڈسٹ ، ایم بی اے میں داخلے کیلئے آئی سٹ اور ایل ایل بی میں داخلے کیلئے لاسٹ ہے ۔ ان کی تواریخ آن لائن فارم کی تلنگانہ میں چل رہی ہے ۔ ڈگری امیدوار اہل ہیں ۔ امتحانات آئندہ ماہ مئی میں ہیں ویب سائیٹ پر مکمل شیڈول ملاحظہ کریں ۔ دیگر انٹرنس امتحانات OUسیٹ ہے ۔ عثمانیہ یونیورسٹی کے پوسٹ گریجویشن کورسز ایم اے ، ایم کام ، یم ایس سی ، ایم سی جے ( جرنلزم ) یم ایس ڈبلیو ، لائبریری سائنس جیسے میں داخلے کیلئے ہوتاہے اس کا اعلان اس ہفتہ ہوگا ۔ فارم عثمانیہ یونیورسٹی کے ویب سائیٹ پر آن لائن داخل کرنا ہوگا ۔