Education & Career ایجوکیشن / کیریئر Q

سرکاری ملازمتوں کے مسابقتی امتحانات کیلئے معلومات عامہ G.K
گروپ I ، II ، IV اور دیگر سرکاری ملازمتوں کیلئے تلنگانہ ریاست میں ہونے والے مسابقتی امتحانات کیلئے حالیہ امور اور جنرل نالج ( معلومات عامہ ) کے مختصر سوالات معہ جوابات شائع کئے جارہے ہیں طلبہ اور نوجوان اس سے مدد حاصل کرتے ہوئے تیاری شروع کردیں ۔
٭ تلنگانہ ریاست کی دو اہم دریائیں ( گودواری ، کرشنا )
٭ رقبہ کے اعتبار سے تلنگانہ کا سب سے بڑا ( ضلع عادل آباد )
٭ سال 2014 میں نوبل انعام برائے امن حاصل کرنے والے ( کیلاش سیتارتھی ، ہندوستان ) یوسف ملالہ ، پاکستان )
٭ تلنگانہ کو کن ریاستوں کی سرحد ملتی ہے ؟ ( مہاراشٹرا ، کرناٹک ، اے پی ، چھیتس گڑھ ، اڈویشہ )
٭ موجودہ چیف الیکشن کمشنر کون ہے ( وی ایس سمپتھ )
٭ گاندھی جی نے ڈنڈی مارچ کس سال کیا تھا ( 1930 )
) سکھوں کے آحری گرو کون ہے ( گروگوبندسنگھ )
٭ ATM کا مخفف پھیلاو (Automatic Teller Machine)
٭ ہندوستان کا سب سے پہلا کارگذار وزیراعظم ( گلزاری لعل نندہ )

٭ یکم سوچھ بھارت کا نعرہ کیا ہے ( ایک قدم سوچھتا کی طرف )
کیا TET اور CTET کے ذریعہ ٹیچرس کے تقررات ہوتے ہیں
سوال : TET اور CTET کے جو امتحانات ٹیچرس کیلئے ہوتے ہیں ان کیلئے B.Ed اور D.Ed امیدوار شرکت کرتے ہیں کیا یہ امتحانات کامیاب ہونے پر ملازمت ملتی ہے کیا تقررات ہوتے ہیں ایک خبر دیکھی تھی کہ CTET کے ذریعہ سنٹرل میں ٹیچرس کے تقررات اس بارے میں تفصیلات شائع کریں تو کیا ٹیچرس حصول ملازمت امیدواروں کی رہنمائی ہوگی ؟

ثوبیہ ناز ۔ گڈی ملکاپور
جواب : TET اور CTET دونوں صرف ٹیچرس کے اہلیتی امتحان ہے ۔ TET ریاستی سطح کا ہے اور CTET قومی سطح کا ہے جو Central Teachers Eligibility Test ہوتا ہے اس سے صرف ٹیچرس ملازمت کیلئے اہلیت دیکھی جاتی ۔ TET ریاستی حکومت کے محکمہ تعلیمات کے ہوتا ہے جبکہ CTET مرکز کے CBSE بورڈ منعقد کرتا ہے تلنگانہ اور آندھراپردیش میں سال 2014 میں کوئی TET نہیں ہوا جبکہ CTET سال میں دو دفعہ ہوتا ہے ۔

گروپ I ، II اور گروپ IV کونسے امتحانات ہیں اس کیلئے کون اہل ہیں
سوال : گروپ I ، II اور گروپ IV کے امتحانات کیا ہوتے ہیں اور کس کیلئے ہوتے ہیں اس کیلئے ہوتے ہیں اس کیلئے کون اہل ہیں اس کی تفصیلات اور معلومات شائع کریں تو ان سے متلاشیان روزگار کو مدد ملے گی ؟
عثمان علی اور مہر خان ۔ سعید آباد
جواب : گروپ I اور گروپ II پبلک سروس کمیشن کے تحت ریاستی حکومت کے مختلف ڈی ایڈ امیدوار پرچہ I کیلئے اور B.Ed امیدوار پرچہ II کیلئے اہل ہوتے ہیں ۔ CTET کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے اور فارم آن لائن CTET کے ویب سائیٹ پر داخل کرسکتے ہیں جبکہ آندھراپردیش اور تلنگانہ میں TET کے بجائے ٹیچرس تقررات کیلئے DSC+TET ملا کر ہوگا ۔ اے پی کا اعلان ہوچکا ہے اب تلنگانہ کا اعلان ہونا ہے ۔ محکمہ جات میں گزئیٹڈ آفیسرس ، ایگزیکٹیو پوسٹ پر تقررات کیلئے ہونے والے مسابقتی امتحانات ہیں ۔ گروپ II کے ذریعہ کوئی سرکاری ملازمت حاصل کرتے ہوئے فرسٹ کلاس آفیسر بن سکتا ہے پھر اس کو سیناریٹی پر IAS کیلئے بھی Conferd کیا جاتا ہے ۔ گروپ I اور II دونوں کیلئے کسی بھی مضمون کے گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ اہل ہیں ۔ جبکہ گروپ IV کیلئے جس کے تحت کلریکل کیڈر آفس اسسٹنٹ وغیرہ کیلئے تقررات ہوتے ہیں اس کیلئے تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ دیکھی جاتی ہے ۔ نئی ریاست تلنگانہ کیلئے علحدہ TSPSC تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سروس کمیشن قائم ہوچکا ہے جو یہ امتحانات منعقد کرے گا ۔

ریاست تلنگانہ کی معلومات طلبہ اور نوجوانوں کو بتائیں جو مسابقتی امتحانا میں کام آئے گی
ہندوستان کی 29 ویں نئی ریاست تلنگانہ کا قیام 2 جون 2014 کو ہوا یہ ملک کی رقبہ کے اعتبار 12 واں مقام رکھتا ہے ۔ اس میں جملہ 10 اضلاع ہیں ، رقبہ ایک لاکھ 14 ہزار 840 مربع کلو میٹر ہے ۔ آبادی 3 لاکھ 51 ہزار ، شرح خواندگی 67.2 فیصد ، لوک سبھا کے ارکان کے تعداد 17 ہے اسمبلی ارکان کی تعداد 119 اور لیجسلیٹو کونسل ارکان کی تعداد 40 ہے ۔ لفظ تلنگانہ Trilinge سے اخذ کیا گیا ابتداء میں اس کو Trilingadesh کہا جاتا تھا جو بعد میں Telinga, Telunga or Telngn سے بدلتے ہوئے تلنگانہ بن گیا ۔ دستور ہند کے معمار ڈاکٹر بی آرامبیڈکرنے دستور میں کسی بھی زبان کے ایک سے زائد ریاستوں کے قیام کی گنجائش رکھی ہے ۔ 1956 میں لسانی بنیادی پر ریاستوں کے قیام کے وقت تلگو زبان سے آندھراپردیش بنایا گیا تھا ۔ اس وقت جسٹس فضل علی کمیشن نے اپنے رپوٹ میں سفارش کی تھی ۔