Education & Career ایجوکیشن / کیریئر

TSPSC میں رجسٹریشن ID نمبر کے بعد کیا کریں ؟
سوال : پبلک سروس کمیشن میں آدھار کارڈ کے ذریعہ امیدواروں نے اپنی مکمل معلومات درج کرواتے ہوئے OTR ون ٹائم رجسٹریشن کروالیا اس کے بعد ملازمتوں کے تعلق سے کیا کرنا ہوگا ۔ بعض امتحانات ہوچکے اور بعض ہونے والے ہیں اس بارے میں امیدواروں کو مشورہ دیں آن لائن کی وجہ تاریخ آنے اور گذرنے کا علم نہیں ہورہا ہے ؟
کئی امیدوار ۔ حیدرآباد / اضلاع
جواب: ہاں یہ بات ضرور ہیکہ بیشتر افراد ایک دفعہ رجسٹریشن OTR کروانے اور اپنے موبائیل پر TS نمبر ID آنے پر مطمئن ہوجارہے ہیں یہ صرف رجسٹریشن ہے امیدواروں کو مختلف پوسٹ کیلئے ہونے والے اعلانات نوٹیفیکشن نمبر ، پوسٹ ، تعلیمی قابلیت ، تاریخ ، آن لائن کی آخری تاریخ اور امتحان کی تاریخ سے واقف ہونا ضروری ہے ۔ بعض تاریخ گذر چکی جیسے نوٹیفیکشن نمبر 9  کی 28 ستمبر تھی اور نوٹیفیکشن نمبر 13 کی 25 ستمبر تھی اب بی کام امیدواروں کیلئے نوٹیفیکشن نمبر 015/2015 ہے فارم داخل کرنے اور اس امتحان کے نصاب نمونہ سوالات اور آخری تاریخ وغیرہ اس نوٹیفیکشن نمبر پر رہے گا ہر ایک کا امتحان الگ ہے تاریخ الگ ہے نصاب اور پرچہ بھی الگ ہے ۔ انجینئرس میں بھی الگ الگ برانچس ہیں اس کو بھی ملحوظ رکھیں ۔
جینکو ، ٹرانسکو ، محکمہ برقی میں انجینئرس کے تقررات ، امتحانات کیا الگ ہیں ؟
سوال : الکٹریکل انجینئرس کے ساتھ سیول ، میکانیکل ، ECE وغیرہ کے امیدواروں کیلئے محکمہ برقی میں جو AE اسسٹنٹ انجینئرس کے تقررات ہونے والے ہیں ان میں ٹرانسکو ، جینکو اور دیگر محکمہ جات کی اطلاع TSPSC پر نہیں مل رہی ہے ۔ اس بارے میں مزید معلومات فراہم کریں اور تیاری کس طرح کریں بتلائیں ؟

محمد آصف ، عرفان اور کئی امیدواروں ۔ ٹولی چوکی ، مہدی پٹنم
جواب : ٹرانسکو ، جینکو اور TSPdcl وغیرہ کے اسسٹنٹ انجینئرس کے تقررات کیلئے اعلامیہ ان محکمہ جات کے تحت جاری ہورہے ہیں یہ امتحانات TSPSC کے تحت نہیں ہیں اس لئے الگ فارم الگ ویب سائیٹ پر جاکر داخل کرنا ہوگا ۔ ٹرانسکو ، جینکو اور محکمہ برقی کے محکمہ جات میں مطلوبہ پوسٹ ، ان کی تعلیمی قابلیت ، آن لائن رجسٹریشن کا آغاز ، آخری تاریخ اور امتحان کی تاریخ دیدی گئی ہے ۔ اس کے مطابق انجینئرنگ گریجویٹ اپنے برانچ کو بھی دیکھیں کہ وہ کس برانچ سے انجینئرنگ کئے الکٹریکل ، میکانیکل ، سیول ، ECE ، کمپیوٹر سائنس وغیرہ ملاحظہ کریں۔

پرائیویٹ ایس ایس سی ختم ہونے کے بعد اوپن ایس ایس سی کیسے کریں ؟
سوال : ایس ایس سی ریگولر طلبہ کے ساتھ بغیر اسکول تعلیم کے پرائیویٹ طور پر شریک امتحان ہونے کی سہولت تھی ۔ لیکن یہ سال گزشتہ سے ختم کردی گئی براہ کرم اوپن ایس ایس سی میں کس طرح شریک ہو مطلع کریں ؟
نعیم الدین صابر ، احمد نگر ، فرسٹ لانسر
جواب : ایس ایس سی ریگولر میں چونکہ نیا نصاب CCE  کا آیا اور امیدواروں کو پراجکٹ ورک دیا گیا جس کے 20 نشانات بورڈ امتحان میں شامل کرتے ہوئے CGPA گریڈ پوائنٹ اوسط دیا جارہاہے اس کیلئے پرائیویٹ بغیر اسکول کے ذریعہ کی شرکت کے طریقہ کو سالگزشتہ 2014 سے ختم کردیا گیا ہے اس کیلئے قومی سطح پر اوپن اسکول NIOS ہے اور ریاستی سطح پر TOSS ہے جو ایس ایس سی ( اوپن ) امتحانات منعقد کرتا ہے اور داخلے کے بعد درسی کتب فراہم کئے جاتے ہیں ۔ تلنگانہ اسٹیٹ اوپن اسکول سوسائٹی کے تحت ایس ایس سی ( اوپن ) میں پہلے داخلے حاصل کرنا ہوگا پھر امتحان میں شریک ہو کر کامیابی پر سرٹیفیکٹ ملے گا جو کسی بھی دیگر بورڈ کے مماثل رہے گا ۔ اس کی معلومات اور داخلے کیلئے فون نمبرات 970111299 یا 9390044104 پر ربط کرسکتے ہیں۔

Supllychain Mgmt اور Logistic کیا ہیں ؟
سوال : سپلائی چین مینجمنٹ اور لاجسٹکس کیا ہے معلوم ہوا کہ اس کی بیرونی ممالک بالخصوص عرب ممالک میں کافی مانگ ہے اور یہ کورسز کرنے پر آسانی سے ملازمت مل جاتی ہے ۔ان کورسز کی معلومات شائع کریں ؟
شاہنواز عامر ۔ ذریعہ ای میل
جواب : کسی بھی اشیاء ضروریہ کے پیداواری ادارے کے مختلف کاروباری شعبہ جات کے صارفین اور سرمایہ دار دونوں کے فائدے پہنچانے کے مقصد کیلئے ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کو سپلائی چین مینجمنٹ کہتے ہیں ۔ سوپر مارکٹ ، کمرشیل مال کے افراط کے بعد اس کی مانگ میں نہ صرف سعودی عربیہ ، عرب ممالک بلکہ ہندوستان میں بھی کافی مانگ ہے اس سے جڑا لاجسٹکس ہے جو تجارتی سامان کی اور اس کے متعلق معلومات کی نقل و حرکت کو لاجسٹکس کہتے ہیں ان دونوں کیلئے ڈپلوما کورسز  ، پی جی کورس ہیں ۔ڈپلوما میں چار تا چھ طرح کے کورسس ہیں جبکہ انٹرمیڈیٹ / ایس ایس سی امیدوار بھی کچھ کورسز کیلئے اہل ہے ، سپلائی چین مینجمنٹ اور پی جی ڈپلوما ان لاجسٹسکس مینجمنٹ کیلئے فون8099928580پر ربط کریں ۔