ایمسٹ آندھراپردیش اور تلنگانہ لکھنے میں فائدے اور داخلے کے امکانات
سوال : ایمسٹ اس سال آندھراپردیش کا 8 مئی کو اور تلنگانہ کا 14 مئی کو مقرر ہے ۔ معلوم کرنا یہ ہیکہ ان دونوں لکھنے سے کیا فوائد ہیں اور داخلے کے کیا امکانات ہیں ۔ بتائیں تو بڑی مہربانی ہوگی ؟
محمد رفعت علی ذی شان ۔ آصف نگر حیدرآباد
جواب: چونکہ اس سال تلنگانہ ریاست بن گئی اور آندھراپردیش تقسیم ہوگئی ۔ اب دو الگ ریاستیں ہیں لیکن آندھراپردیش کی حکومت تلنگانہ کے امیدواروں کو یم بی بی ایس میڈیکل ، انجینئرنگ اور دیگر پروفیشنل کورسس میں 15 فیصد نشستیں محفوظ کی ہے اس لئے داخلے کے امکانات ہیں ساتھ ہی حیدرآباد میں امتحانی مراکز بنائے جارہے ہیں ۔حیدرآباد اور تلنگانہ کے اضلاع کے امیدوار اور آندھراپردیش کے 14 اضلاع کے امیدواروں میں لگ بھگ 40 ہزار امیدوار یہ دونوں امتحانات لکھ رہے ہیں ۔ حیدرآباد تلنگانہ کے امیدواروں کیلئے ایک اور فائدہ یہ ہیکہ وہ 8 مئی کے ایمسٹ میں شریک ہوکر اپنے محاسبہ کرسکتے ہیں کہ کتنے نشانات آئے پھر 14 مئی کے تلنگانہ کے ایمسٹ کی تیاری اچھے نشانات کیلئے کرسکتے ہیں ۔
ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنیک انٹرنس پالی سٹ 2015
سوال : ایس ایس سی کے بعد انجینئرنگ کے ڈپلوما کورسس میں داخلے کیلئے جو انٹرنس امتحان ہے وہ پالی سٹ ہے لیکن یہ کب ہے صحیح اطلاع نہیں آئی ۔ 26 اپریل آخری تاریخ بتائی گئی جو اے پی کی ہے ۔ اس بارے میں جواب دیں تو نوازش ہوگی ؟
امتیاز الدین ۔ ضلع محبوب نگر
جواب : ایس ایس سی کے بعد پالی ٹیکنیک میں انجینئرنگ ڈپلوما کورسس میں داخلے کیلئے پالی سٹ ہوتا ہے ۔ اس سال یہ انٹرنس امتحان آندھراپردیش اور تلنگانہ میں الگ الگ ہورہا ہے اب جو تاریخ چل رہی ہے وہ صرف آندھراپردیش کی ہے ۔ تلنگانہ کی تاریخ کا اعلان نہیں ہوا ۔ اعلامیہ جاری ہونے پر شیڈول آئے گا اور تواریخ کے مطابق فارمس داخل کرنا ہوگا ۔ ایس ایس سی کامیاب یا اب امتحان دیئے امیدوار اہل ہیں۔
پوسٹ گریجویشن ریگولر کورسز میں داخلے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی کے انٹرنس امتحانات
سوال : پوسٹ گریجویشن ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی اور دیگر کورسس جو ریگولر / باقاعدہ تعلیم کے ہیں ان میں داخلے کیلئے انٹرنس امتحان ہوتا ہے اس کی معلومات شائع کریں ؟
عرفانہ نوشین ۔ ٹولی چوکی ، حیدرآباد
جواب : عثمانیہ یونیورسٹی کے تحت پی جی کورسس میں داخلے کیلئے جو انٹرنس امتحان ہوتا ہے وہ OUCET-2015 ہے ۔ اس کا اعلامیہ جاری ہوچکا ہے ۔ اس میں 32 مختلف کورسس ہیں ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی کے مختلف مضامین کے ساتھ یم سی جے ( جرنلزم ) ، ایم ایڈ ( ایجوکیشن ) لائبریری سائنس اور پی جی ڈپلوما کورسس ہیں اس کیلئے فارم آن لائن داخل کرنا ہے ۔ اے پی آن لائن ، ای سیوا ، می سیوا مراکز پر فیس داخل کرنا ہوگا ۔ انٹرنس امتحانات جون میں ہونگے ۔
IAS/IPS کیلئے ذہنی طلبہ کی رہنمائی اسکول / کالج سطح کے طلبہ کیلئے منصوبہ بندی
سوال : ذہین طلبہ کی حوصلہ افزائی اور ان کی رہنمائی کرتے ہوئے IAS/IPS کی تیاری کرنا کا مشورہ چاہئے کہ اس کیلئے کیسی منصوبہ بندی کی جائیں ؟ آپ اسکول ، کالج کے طلبہ کو ان کے کلاس درجہ کے مطابق پلان بتائے اور IAS کے امتحان پر مختصر معلومات شائع کریں ؟
سمیرین ناز ۔ ضلع ورنگل
جواب : IAS/IPS اور سیول سروسس کے امتحانات یونین پبلک سروس کمیشن کے تحت تین لیول پر ہوتے ہیں جو ڈگری کے بعد ہوتے ہیں کسی بھی مضمون گریجویٹ یا پروفیشنل گریجویٹ اہل ہوتے ہیں پہلے مرحلہ CSP سیول سروس پریلمنری امتحان ہوتا ہے جو دو پرچوں جنرل اسٹڈیز اور CSAT کا ہوتا ہے یہ پہلا مرحلہ Level – 1 ہے ۔ اس کے بعد دوسرے مرحلہ کا Level II ہے جو (Main) کہلاتا ہے ۔ اس میں پانچ مضامین کے پرچے ہوتے ہیں اس کے بعد تیسرا اور آخری مرحلہ P.I شخصی انٹرویو ہوتا ہے ۔ اس کے بعد IFS, IAS, IPS اور دیگر سنٹرل سروس کیلئے رینک کے مطابق سروس ٹریننگ ہوتی ہے ۔ اس کی تیاری ادارہ سیاست کے تحت جناب زاہد علی خان صاحب مشن IAS ہے جس میں اسکول کے بعد پانچ سالہ اور انٹرن کے بعد تین سالہ اور ڈگری کے امیدواروں کیلئے ایک سالہ دو سالہ پروگرام مرتب کیا جارہا ہے ۔ ذہنی اور ہوشیار طلبہ جن کا اکیڈیمک ریکارڈ اچھا ہے ۔ نشانات اچھے حاصل کئے ۔ اپنے تعلیمی سال کے اعتبار سے پلان بنائیں جنرل اسٹڈیز کیلئے اخبارات ، رسائل پڑھیں اور ذہانت کو جانچیں۔